Tag: دہشت گرد گرفتار

  • انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار

    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی کارروائی جاری ہے، تازہ ترین کارروائی کے دروان 6 دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں ملتان سے 3،گوجرانوالہ سے 2 اور ڈی جی خان سے ایک  دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا ہے، ان دہشتگردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں سے بارودی مواد، دستی بم، لیپ ٹاپ پرائماکارڈ اور 18800 روپے برآمد ہوئے، دہشتگردوں کی شناحت  لیاقت، ندیم، عنایت، عمار، اعجاز اوریونس کے نام سے ہوئی ہے، دہشتگردوں کے خلاف 6 مقدمات درج ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے227 کومبنگ آپریشنز کے دوران 24 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 11694 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

  • پنجاب میں کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار

    پنجاب میں کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کو ڈی جی خان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ساہیوال سے گرفتار کیاگیا، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت شیرمحمد، عبدالخالق، اکرام اللہ، نجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    حکام نے بتایا کہ دہشت گرد حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے 472 کومبنگ و سرچ آپریشن کیے گئے اس دوران 8 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی اور 75 مشتبہ افرادگرفتار کیے۔

  • 9 مئی واقعہ :   فرار کی کوشش کرنیوالے مزید 6 دہشت گرد گرفتار

    9 مئی واقعہ : فرار کی کوشش کرنیوالے مزید 6 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : پولیس نے 9 مئی واقعے میں ملوث مزید 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جس میں سے 2 دہشت گرد کور کمانڈر ہاؤس اور 4 عسکری ٹاور حملے میں ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    سی سی پی او لاہوربلال کمیانہ نے بتایا کہ گزشتہ رات فرار کی کوشش کرنیوالے مزید 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جس میں سے 2 دہشت گرد کور کمانڈر ہاؤس اور 4عسکری ٹاورحملے میں ملوث تھے۔

    سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف زیرہ ٹالرنس کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہیں، دہشت گردوں کےساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    دوسری جانب ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ زمان پارک سےپکڑے جانے والے افرادکی تعداد 14 ہوگئی، گرفتارافراد کافی دنوں سے زمان پارک میں موجود تھے۔

    یاد رہے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامرمیر نے بتایا تھا کہ پنجاب حکومت کی ڈیڈلائن ختم ہوئی تو الٹی میٹم کی وجہ سے دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس میں آٹھ دہشت گردوں کو گرفتارکیا۔

    عامرمیر کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں اور ان دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی تھی۔

  • زمان پارک سے فرار ہونے کی  کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد گرفتار

    زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں، گرفتار دہشت گرد کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے زمان پارک سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامرمیر نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ڈیڈلائن ختم ہوئی تو الٹی میٹم کی وجہ سے دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس میں آٹھ دہشت گردوں کو گرفتارکیا۔

    عامرمیر کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد کورکمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث ہیں اور ان دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی تھی۔

    دوسری جانب ایس پی سول لائنزحسن بھٹی نے دعویٰ کیا کہ کچھ دیگر افراد فرارہونے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پولیس کو دیکھ کر کچھ دہشت گرد دوبارہ زمان پارک میں چلے گئے۔

    خیال رہے زمان پارک کی تلاشی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، کمشنر کی موجودگی میں وفد آج زمان پارک جائے گا اور ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں تلاشی لی جائے گی، چار سو پولیس اہلکار تلاشی کیلئے جائیں گے۔

    وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کاعمران خان کوگرفتارکرنےکاکوئی ارادہ نہیں، عمران خان گرفتاری کا شور نہ ڈالیں۔

  • سکھر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، دہشت گرد گرفتار

    سکھر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، دہشت گرد گرفتار

    سکھر: پولیس نے سکھر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد کو 10 کلو بارودی مواد کے ساتھ گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سنگھار ملک نے میڈیا کو بتایا کہ روہڑی کے علاقے صالح پٹ کے قریب کارروائی کی گئی ، کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق دہشت گرد کی شناخت پائن خان ولد پیر محمد بگٹی کے نام سے کی گئی جو کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی ( بی آر اے) سے تعلق رکھتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، 7 جوان شہید ، 6 دہشت گرد ہلاک

    ایس ایس پی سکھر نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گرد سے دس کلوبارودی مواد اور بھاری اسلحہ برآمد کیاگیا، گرفتاردہشت گرد صوبے میں وارداتوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ خفیہ کارروائی قانون نافذ کر ے والے دیگر اداروں کےساتھ ملکرکی گئی، گرفتار دہشت گرد سے تفتیش جاری ہے جلد مزید گرفتاریاں ہونگی۔

  • تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار

    تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث  6 دہشت گرد کو  سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا۔

    پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے 6 دہشت گرد گرفتار کرلیے، گرفتار دہشتگردوں  نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر  میں  تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم پہلے ہی ہلاک ہوچکا ہے، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کئے تھے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خودکش دھماکے میں مزید 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کی کو شش جاری ہے۔

    واضح رہے کی 19 جنوری 2023  کو خودکش بمبار نے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر فائرنگ اور دھماکا کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، پنجاب سے 12 دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، پنجاب سے 12 دہشت گرد گرفتار

    لاہور : سی ٹی ڈی پنجاب نے خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت تین شہروں سے بارہ دہشت گرد گرفتار کرلئے، جن کا تعلق القاعدہ اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے بڑی کارروائی کی، سی ٹی ڈی نے خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت تین شہروں سے بارہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کی نشاندہی اکسٹھ مشتبہ افراد سے تفتیش کے دوران کی گئی، جس کے بعد لاہور سے تین دہشت گردوں کو حساس علاقے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق القاعدہ اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانےکاسامان برآمد کیا گیا ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک حساس اضلاع میں تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

    حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے سات سو سے زائد کومبنگ اور سرچ آپریشن کیے جن میں ایک سو انسٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے ریاست دشمن عناصرکو کیفر کردارتک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

  • روس فرار ہونے والا دہشت گرد گرفتار

    روس فرار ہونے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک کارروائی میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے روس فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے گلستان جوہر بلاک 7 سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد جاوید حسین کو گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مخالف تنظیم کے افراد کو قتل کرتا تھا۔

    ملزم نے گلبرگ میں اعجاز نامی شہری کو قتل کیا، جس کا تعلق مخالفت تنظیم سے تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ انچولی میں بھی ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل اور 2 افراد کو زخمی کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم جاوید حسین اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد روس فرار ہو گیا تھا، اور کبھی کبھار کراچی آتا اور جاتا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید کراچی میں دہشت گردی کے لیے دوبارہ لڑکوں کو منظم کر رہا تھا۔

  • کراچی سے کالعدم تنظیم  داعش کے 2  دہشت گرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے، ملزمان داعش سیٹ اپ کی ازسرنوتشکیل کی کوشش کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی حساس ادارے اور ملیر پولیس نے شاہ لطیف میں مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

    ترجمان ملیرپولیس نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد محمد نعیم عرف عادل اور محمد شکیل عرف وقاص آپس میں بھائی ہیں، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گرینیڈ اور موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان نے نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے دہشت گردی کی تربیت کیلئے افغانستان بھیجنے کا انکشاف کیا جبکہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں حصہ لینے کا بھی اعتراف کیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان داعش سیٹ اپ کی ازسرنوتشکیل کی کوشش کررہےتھے، دونوں دہشت گرد داعش پاکستان کے اہم کمانڈرز رضوان بروہی اور عدنان عرف عمار کے سالے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے داعش سمیت دیگر کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے رابطے تھے۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد  گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

    کراچی : کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے پولیس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد فضل الرحمان عرف فضلو کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ لاء انفور سمنٹ ایجنسیز ٹارگٹ کلنگ سیل نے خفیہ اطلاع پر نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد فضل الرحمان عرف فضلو کو گرفتار کرلیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے کہا گرفتار مبینہ دہشت گرد کا تعلق سنی تحریک سے ہے، ملزم فضل الرحمان عرف فضلولائنزایریا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج تھا جبکہ 2011 سے قتل وغارت گری میں ملوث تھا۔

    چوہدری صفدر نے بتایا کہ ملزم لائنزایریاکایونٹ انچارج بھی رہا ہے اور پولیس مقابلہ،قتل،اقدام قتل کےکیسزمیں بھی ملوث ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے2011میں بھتہ نہ دینےپردکاندارکوقتل کیا جبکہ 2012 میں ایم کیو ایم کارکن صلاح الدین کوگولیاں ماریں۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا ملزم نے2012میں ایم کیوایم کونسلر بابوریڈ کی ٹارگٹ کلنگ کی جبکہ اےایس آئی علی محسن نقوی کو قتل کیا اور بریگیڈپولیس اسٹیشن کی موبائل پرحملہ کیا۔

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم نے2013میں ہڑتال میں گاڑی کو لوٹا اور پھرآگ لگا دی، ملزم کے انکشافات اور تصدیق کے بعد کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔