Tag: دہشت گرد گرفتار

  • کراچی سے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے افغانستان سےدہشتگردی ٹریننگ حاصل کی.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے حساس ادارے کے ہمراہ ماڑی پورنیوٹرک اسٹینڈ پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں میں نسیم اللہ عرف نسیم اورعیسیٰ عرف حکیم لقمان شامل ہیں.

    انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں ، ملزمان نے افغانستان سےدہشتگردی ٹریننگ حاصل کی اور چھوٹے بڑے ہتھیار چلانے میں مہارت رکھتے ہیں.

    انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان بارودی مواد سے دھماکےمیں بھی ماہر ہیں جب کہ ملزم نسیم اللہ داعش کے ہلاک دہشت گردحفیظ پندرانی اور صدیق کا داماد ہے.

    مظہرمشہوانی نے مزید بتایا کہ نسیم اللہ نے دونوں دہشت گردوں کی بیٹیوں سےشادی کی تھی، ہلاک دہشت گردوں کی بیٹیاں اسلحہ وبارودنقل حرکت میں مدد کرتی تھی.

  • لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،  کالعدم تنظیم  کے 3 دہشت گرد گرفتار

    لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گردوں کو گرفتار کرکےبارودی مواد،اسلحہ،ڈیٹونیٹرز،لیپ ٹاپ،موبائل فونز بھی برآمد کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ٹاؤن شپ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے اور دہشت گردوں سے بارودی مواد،اسلحہ،ڈیٹونیٹرز،لیپ ٹاپ،موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے پنجاب میں 45 آپریشنز کے دوران 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا، مشتبہ دہشت گردوں میں ممتاز ، صاحب شاہ، محمد نعیم،شاہد سعید اور محمد سیف اللہ شامل تھے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مشتبہ دہشت گردوں سے مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر برآمد ہوا ہے اور ان دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے،مشتبہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

  • سوات میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    سوات میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    کراچی : سوات میں مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو کراچی سے گرفتارکرکےآدھ کلو گرام بارودی مواد اوودستی بم برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوات میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کرنے والا دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کےدہشت گردکواتحادٹاؤن سےگرفتارکیاگیا، اور دہشت گرد سے آدھا کلوبارودی مواد، دستی بم برآمد بھی کیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ 2007میں دہشت گردخالد،عثمان نےکالعدم تنظیم میں حمیداللہ کی شمولیت کرائی ، دہشت گردحمیداللہ نےکےپی میں متعدد کارروائیاں کیں اور سیکیورٹی فورسزپرحملوں میں بھی ملوث رہا۔

    فدا حسین نے کہا کہ دہشت گرد نے ساتھیوں کے ہمراہ سوات میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کیا، اور قانون نافذ کرنیوالے اہلکار کو والد سمیت قتل کیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ دہشت گرد2009میں کراچی آیا اور سلیپرسیل کاحصہ بنا جبکہ 2014میں افغانستان گیا ، دہشت گرد 2 ساتھیوں کے ہمراہ کارروائی کیلئے اعلیٰ کمان کےحکم کاانتظارکررہاتھا۔

    فدا حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔

  • لاہور دھماکے میں اہم پیشرفت: جوہرٹاؤن میں کارکھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار

    لاہور دھماکے میں اہم پیشرفت: جوہرٹاؤن میں کارکھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار

    راولپنڈی : حساس اداروں نے جوہرٹاؤن میں کار کھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار کرلیا، دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے لاہورمنتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن بم دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، حساس اداروں نے جوہرٹاؤن میں کار کھڑی کرنے والا دہشت گرد راولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔

    تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کی شناخت عید گل کے نام سےہوئی، دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے لاہورمنتقل کردیا گیا ہے، پہلےسےگرفتارپال ڈیوڈ نےبھی دہشت گرد کی شناخت کرلی ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گرد پیٹر پال ڈیوڈنےدھماکےمیں استعمال کارعیدگل کودی تھی جبکہ پیٹر پال ڈیوڈنے دھماکےسے7روزپہلےکارگوجرانوالہ سےخریدی تھی۔

    خیال رہے کیس میں پیٹر پال ڈیوڈکےعلاوہ3مزیدملزمان کوگرفتار کیا جاچکا ہے، حساس اداروں نے ایک دہشت گرد ضیا خان کو مردان سے اور دہشت گرد سجاد حسین کو منڈی بہاالدین سے گرفتار کیا تھا۔

  • کراچی : رینجرز کی موبائل اور چوکیوں پر حملوں میں ملوث  4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : رینجرز کی موبائل اور چوکیوں پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

    کراچی : رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے رینجرز کی موبائل اورچوکیوں پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے پہلوان گوٹھ اور گلستان جوہر میں مشترکہ آپریشن کیا ، آپریشن کےدوران 4 دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ اورایمونیشن برآمد کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں سجاد علی چنا،محسن رضا،نوشاد علی،اسلم بیگ شامل ہیں، گروپ حال ہی میں رینجرز کی موبائل اورچوکیوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ مارچ 2020میں ملزمان نے نصراللہ پٹھان کو قتل کیا، 29فروری2020کو گروپ نے انسپکٹر عامر ریاض پر فائرنگ کی اور فیس بک پیج پر حملےکی ذمہ داری قبول کی گئی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان پر اسلحہ ،گولہ بارود ایکٹ کے تحت 4مقدمات درج ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم ، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے وابستہ ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔

    سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا تھا کہ بی ایل اے دہشتگرد کے قبضہ سے ایک اے کے 47 رائفل بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ دہشت گرد کی شناخت محمد آصف بروہی عرف ڈان کے نام سے ہوئی ہے۔

  • نارووال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

    نارووال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

    لاہور: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گردگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر کے بارودی مواد، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بابر ملہی حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔دہشت گرد کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی،2 دہشت گردگرفتار

    اس سے قبل رواں سال 27 اپریل کو کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈی جی خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا، دہشت گردوں کا ہدف ڈی جی خان میں قانون نافذ کرنے والے ادارے تھے۔

  • راولپنڈی : سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

    راولپنڈی : سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

    راولپنڈی : کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو حراست میں لے لیا۔

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کامیاب کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد راولپنڈی میں تحریبی کارروائی کرنا چاہتا تھا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر راولپنڈی کے علاقہ منکیال میں کامیاب کارروائی کی گئی۔

    دہشت گرد کی شناخت مجاہد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کے قبضہ سے چارڈیٹونیٹرز، بارودی مواد سمیت دیگر سامان برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد راولپنڈی میں تخریبی کارروائی کرنا چاہتا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 19جون میں گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کیا تھا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی گوجرانوالہ میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، چندہ اکٹھا کرنے کی پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل دس جون کو لاہور میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب انسداد دہشت گردی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیزمواد برآمد کیا تھا۔

  • کشمور: پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کشمور: پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

    کشمور: صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں پولیس کا نواحی علاقے میں دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، جس میں پولیس نے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے کشمور کے نواح میں کشمور پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا، جس میں پولیس نے ایک دہشت گرد کو پکڑ لیا۔

    ایس ایس پی کشمور پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ 3 کلو بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینیڈ اور 3 ڈیٹو نیٹر بھی برآمد کیے گئے۔

    کشمور پولیس کے مطابق ملزم نے 2009 میں ڈیڑہ موڑ پر ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا، جس میں پاک فوج کے 5 جوان زخمی ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں، اپوزیشن کو آن بورڈ لیا: شہریار آفریدی

    ایس ایس پی کشمور سید اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار کیا جانے والے دہشت گرد کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

    خیال رہے کہ تین دن قبل وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن میں تمام اداروں اور اپوزیشن کو آن بورڈ لیا گیا ہے، انھوں نے کہا فرقہ واریت پھیلانے والے ملک دشمن ہیں۔

    انھوں نے کہا حالیہ ایکشن کالعدم تنظیموں اور انفرادی شخصیات کے خلاف ہو رہا ہے، ان کے اثاثے منجمد کیے جا رہے ہیں، عالمی ذمہ داری کے تحت دہشت گردوں کی فنانسنگ بند کی جا رہی ہے، نیز یہ ایکشن نا قابل واپسی ہے۔

  • ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘1 دہشت گرد گرفتار

    ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘1 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے دستی بم اور اہم دستاویزات برآمد کرلیں۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد جمشید کالعدم تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا، گرفتار دہشت گردکا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کی نشاندہی پر فرخ اوراس کے والد کوبھی گرفتارکیا گیا ہے، فرخ اوراس کا والد کالعدم تنظیموں کوفنڈزدیتا تھا۔

    لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ 3 روز قبل صوبہ بلوچستان کے علاقے لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ بھی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ماسٹر مائنڈ کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد زیارت میں 6 لیویز اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

  • روہڑی میں پولیس کی کارروائی‘ دہشت گرد گرفتار

    روہڑی میں پولیس کی کارروائی‘ دہشت گرد گرفتار

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر روہڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق روہڑی میں پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم بلوچستان رپبلک آرمی کا اہم کارندہ گرفتارکرلیا۔

    ایس ایس پی سکھرعرفان سموں کے مطابق ملزم کی شناخت علی مور بگٹی کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے بھاری تعداد میں بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز، بولٹ اورتاربرآمد کیے۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہا ہے، ملزم کے چارساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے، ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

    ہنگو میں فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں ماہ جنوری کو صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 12 جنوری 2018 کو صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔