Tag: دہشت گرد گرفتار

  • بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

    بھکر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشت گرد گرفتار

    بھکر : صوبہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ اہم اور بڑی کارروائی پنجاب کے شہر بھکر میں خانسر چوک کے قریب کی، جس کے باعث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا خطرناک دہشت گرد گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت یوسف عرف حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد کو خفیہ اطلاعات پر گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے دہشت گرد کے قبضہ سے خودکش جیکٹ، دستی بم، پستول برآمد کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں :گجرانوالہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی فورس نے گزشتہ برس 26 دسمبر کو صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جو کرسمس کی تقریبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔

  • کوئٹہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف

    کوئٹہ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف

    کوئٹہ: بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی فورس (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) نے شہر میں کارروائی کرتے ہوئے  دہشت گردی کی کئی وارداتوں اور خودکش حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے ایف سی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے کالعدم تنظیم کے اہم دشت گرد عبدالرحیم کو گرفتار کیا گیا جو خودکش حملوں سمیت ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔

    اُن کا کہنا تھاکہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر  کارروائی کی جس کے نتیجے میں عبدالرحیم گرفتار جبکہ قبصے سے دستی بم اور پستول بھی برآمد کیا۔ اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہزارہ ٹاؤن، آئی جی پولیس کی رہائش گاہ پر ہونے والے حملوں اور گومل یونیورسٹی کے خودکش دھماکے میں ملوث تھا، اس کے علاوہ ملزم ہزاربرادری کی ٹارگٹ کلنگ کی 9 وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم عبدالرحیم کی گرفتاری کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ میں اہم پشرفت ہے کیونکہ ملزم نے کئی وارداتوں کے اعتراف کیے، دہشت گرد کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اعتزاز گورایہ کا کہنا تھا کہ عبدالرحیم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری نے حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے ہوئے ہیں اُن کا مطالبہ ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر بنکاک جانے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی ایئرپورٹ پر بنکاک جانے والا دہشت گرد گرفتار

    کراچی : ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بنکاک جانے والے دہشت گرد گرفتار کرلیا، دہشت گرد سے 4 پستول، 8 میگزین، 70 گولیاں برآمد ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی کے سارے انتظامات دھرے رہ گئے، کراچی میں ملائشین باشندہ اسلحہ لے کر ایئرپورٹ کے اندر پہنچ گیا۔

    جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے بنکاک جانے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

    اے ایس ایف حکام کے مطابق کارروائی کے دوران پکڑے جانا والا دہشت گرد بیس سالہ المہدالفی ملائیشین نژاد شہری ہے، گرفتار دہشت گرد نے اپنے سامان اور میں چار ٹی ٹی پستولیں، آٹھ میگزین چھپائے ہوئے تھے اور جوتے کے اندر ستر گولیاں چھپی ہوئی تھیں۔

    دہشت گرد نے پستولیں کھول کر سامان کے بیچ میں رکھی ہوئی تھیں تاکہ کسی کو پتا نہ چل سکے۔

    گرفتار دہشت گرد سے تحقیقات کے لیئے حساس ادارے کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے، مزید تفتیش جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی، دہشت گرد گرفتار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی، دہشت گرد گرفتار

    لاہور: ڈیفنس ماڈل کالونی سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے جو وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ڈیفنس ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ، نقشے اور لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔


    سی ٹی ڈی نے تفتیش کے لیے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔

    ایک سوال پر رپورٹر نے بتایا کہ دہشت گرد کی شناخت خفیہ رکھی جارہی ہے ، مقصد اس کے نیٹ ورک کو توڑا جائے اور پتا چلائے جائے کہ اس کے ساتھی کن کن مقامات پر چھپے ہوئے ہیں اس کے بعد ہی ملزم کو منظر عام پر لایا جائے گا۔

  • آپریشن ردالفساد: متعدد دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد: متعدد دہشت گرد گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    اسلام آباد / راولپنڈی / چارسدہ : ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن ردالفساد میں متعدد دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے، گرفتار شدگان سے خود کش جیکٹس ، دستی بم اور دیگر بھاری اسلحہ بھی ببرآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرسے فسادیوں کے خاتمہ کی مہم جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی۔ مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

    چارسدہ بٹگرام میں پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی مبینہ شدت پسند گرفتارکرلیا گیا۔ پولس نے گرفتارملزم کی نشاندہی پر بارودی مواد برآمد کر لیا۔ چھاپہ مارکارروائی کے دوران مکان سے 2خودکش جیکٹ، 8 کلوبارود، دستی بم اور 73 ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کر لئے۔

    ۔پولیس نے برآمد ہونیوالے بارودی مواد کو اپنی تحویل میں لے کر مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ پیرمحل میں حساس ادارے اور پولیس نے چوبیس گھروں کی تلاشی لی اس دوران اکتالیس مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

    راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک غیر ملکی سمیت دو مشکوک افراد دھر لیے گئے،ملزمان سے بغیر کاغذات کے موٹرسائیکل بھی بر آمد کی گئی ہے۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی، کارروائی کے دوران چھ افراد حراست میں لیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی پولیس نے سائٹ ایریا میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میں غنی چورنگی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے ریڈبک کے مطلوب ملزم فرخ جمال عرف سلمان عرف لمبا کوگرفتار کر لیا ہے۔

    گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ھے اور ملزم سی ٹی ڈی کو قتل اور پولیس مقابلہ کےکیسوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور ایک دستی بم برآمد ہوا۔

    مزید پڑھیں: پولیس کا ایکشن، تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد گرفتار

    انچارج سی ٹی ڈی مظہرمشوانی نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم فرخ جمال پر ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگرسنگین الزامات ہیں ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔

  • کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کا سہولت کارگرفتار

    کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کا سہولت کارگرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی نے کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کے سہولت کار سعید عرف کالو کو نارتھ کراچی سے گرفتار کر لیا ہے،ملزم قتل کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمرخطاب نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو اپنی اہم کامیابی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب نارتھ کراچی کے علاقے 5-بی میں ایک گھر پر چھاپہ کارروائی میں کراچی ایئر پورٹ پر حملے میں ملوث ملزمان کے سہولت کار سعید عرف کالو کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سی ٹی ڈی کے انچارج کے مطابق سعید کالو کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے اور وہ لشکر جھنگوی اورنگی ٹاؤن کا امیر بھی ہے جو ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کے قتل سمیت مضالفین سیاسی جماعت کے کارکنان اور فرقہ ورانہ قتل و غارت گری میں ملوث ہے۔

    اسی سے متعلق : سی ٹی ڈی کی کارروائی، القاعدہ اور لشکر جھنگوی امیر سمیت 9 گرفتار

    راجہ عمر کا خطاب کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ نارتھ کراچی کے گھر میں رہائش پذیر تھا اور محرم الحرام کے مہینے میں تخریب کاری کا پلان تیار کررہا تھا کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

    گرفتار کیے گئے دیگر ملزمان کا تعلق بھی القاعدہ برصغیر،لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے ہے جو سعید کالو کے گھر میں قیام پذیر تھے اور محرم کے جلوس کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔

  • داعش کے 17کارندے گرفتار، اینکر پرسنز کی فہرست برآمد

    داعش کے 17کارندے گرفتار، اینکر پرسنز کی فہرست برآمد

    اسلام آباد : حساس اداروں نے داعش کے خلاف ملک گیر کارروائیاں کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں جس میں ملک کے مختلف علاقوں کراچی، نوشہرہ، سرگودھا، لاہور اور ڈی آئی خان سے دہشت گرد گرفتار کیے گئے ہیں۔

    حساس اداروں کے مطابق گرفتار شدہ افراد سے اینکر پرسنز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فہرست برآمد ہوئی ہے۔

    ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اس فہرست پر کام کرتے ہوئے تمام افراد کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھےاور وہ داعش کے لیے اب تک 15 لاکھ روپے سے زائد بھتے کی رقم وصول کرچکے ہیں۔ گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں واقع نجی ٹیلی ویژن کے دفتر پر حملہ بھی کیا۔

    گرفتار افراد میں عاصم عرف اسامہ، امیر اسلم عرف چھوٹو اور مجتبیٰ عرف شاکر شامل ہیں جن میں سے ایک شخص نے بیرون ملک سفر کیا اور داعش کی قیادت سے ہدایات لے کر واپس آیا۔

  • کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار،سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقررتھی

    کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار،سرکی قیمت دس لاکھ روپے مقررتھی

    کوئٹہ : سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار ہوگیا۔

    سیکورٹی ذرائع کے مطابق کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان اور حساس اداروں نے شہر کے نواحی علاقے نواں کلی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار دہشت گرد بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں پولیس کو مطلوب تھا ،جبکہ اس کے سر کی قیمت صوبائی محکمہ داخلہ نے دس لاکھ روپے مقرر کی تھی ۔

    ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کارروائی کو بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

     

  • قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کاروائی،دہشت گردگرفتار

    قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کاروائی،دہشت گردگرفتار

    پشاور: کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے ایک کارروائی کے دوران مطلوب دہشت گردگلاب شیر کو گرفتار کر لیا،ملزم دہشت گردی کے متعدد واردات میں ملوث تھا.

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق گلاب شیر کو کوہاٹ ریجن سے گرفتار کیا گیا ہے،ملزم دہشت گردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا،اور پولیس کو مطلوب تھا.

    گرفتار دہشت گرد گلاب شبیر کے قبضے سے دو دستی بم اور ایک پستول برآمد کر کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تقتیش کا آغاز کردیا گیا.

    واضح رہے کہ دہشت گرد گلاب شیر کی گرفتاری کے لیے دس لاکھ روپے انعام مقرر تھا.