Tag: دہشت گرد گرفتار

  • لاہور میں امام بارگاہ کی ریکی کرنیوالا دہشت گرد پشاور سے گرفتار

    لاہور میں امام بارگاہ کی ریکی کرنیوالا دہشت گرد پشاور سے گرفتار

    لاہور : لاہور پولیس کی جانب سے جاری کردہ خاکے کا مبینہ دہشت گرد پشاور سے گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے مبینہ دہشت گرد فیضان کا خاکہ جاری کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنیوالے ادارے سرگرم ہوگئے، سی سی پی او لاہور نے دعویٰ کیا ہے کہ مغل پورہ کی امام بارگاہ کی ریکی کرنیوالا مبینہ دہشت گرد پشاور سے دھر لیا گیا۔

    لاہور پولیس نے جمعہ کی صبح مبینہ دہشت گرد فیضان کا خاکہ جاری کیا تھا، جس کا پتلا جسم، درمیانہ قد اور بھوری آنکھیں ہیں۔

    مبینہ دہشت گرد فیضان کا خاکہ شہر کےداخلی اور خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو دیا گیاتھا۔

    مشتبہ شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی تھی، جو دو محرم کو مغل پورہ میں مرکزی امام بارگاہ ابو الفضل عباس میں ریکی کررہا تھا۔

  • لاہور سے طالبان کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور سے طالبان کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور : کالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ دہشت گردوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی اے پولیس نے دو مبینہ دہشت گردوں مکرم اور معظم کو چالیس لاکھ روپے نقدی سمیت گرفتار کیا ہے۔

    دونوں مبینہ دہشت گرد اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے ذریعے رقوم اکٹھی کرتے تھے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کمانڈر مطیع الرحمن کو یہ رقوم پہنچاتے تھے۔

    دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش جاری ہے اور ان کے نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • سنگین وارداتوں میں ملوّث خطرناک دہشت گرد گرفتار

    سنگین وارداتوں میں ملوّث خطرناک دہشت گرد گرفتار

    ایبٹ آباد : پشاوربڈھ بیر تھانہ پر حملہ سمیت دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں پشاور پولیس کو مطلوب خطرناک دہشت گرد کو ایبٹ آباد گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈی پی او ایبٹ آباد محمد علی گنڈاپور کے مطابق نواحی علاقہ نواں شہر میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ کے دوران خطرناک دہشت گرد عیسیٰ خان کو گرفتار کر لیا۔

    عیسیٰ خان خیبر ایجنسی کا رہائشی ہے جو بڈھ بیرتھانہ پر حملہ سمیت پشاور پولیس کو متعدد دہشت گردی کی کاروائیوں میں مطوب تھا، پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    جسے کل مقامی عدالت میں پیش کرکے قانونی کارروائی کے بعد پشاور پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

  • مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    پامظفر گڑھ: چہلم امام حسین کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں، تین فرار ہو گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، راکٹ لانچر اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے محمد موسی میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کردیا، مبینہ مقابلے میں پولیس نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے جنھیں طبی امداد  کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے بارہ راکٹ لانچر، چالیس ہینڈ گرینیڈ، تین سو اٹھائیس کلو گرام کیمیکل، چار خود کش جیکٹس، پستول اور رائفلز بر آمد کر لی گئی ہیں۔

    ڈی پی او مظفر گڑھ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔