Tag: دہشت گرد ہلاک

  • ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسرائیل سے منسلک 6 دہشت گرد ہلاک

    ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسرائیل سے منسلک 6 دہشت گرد ہلاک

    تہران(24 اگست 2025): ایرانی سکیورٹی فورسز  نے جنوبی مغربی علاقے میں کارروائی کے دوران 6 عسکریت پسند ہلاک کردیے جبکہ 2 کو  گرفتار کرلیا گیا۔

    ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق عسکریت پسندوں کو سیستان بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا گیا۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا، آپریشن کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی، ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق اسرائیل سے ہے اور وہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے زیر تربیت رہے۔

     ایرانی حکام کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں سے ایک کے سوا سب غیر ملکی تھے تاہم ان کی شہریت نہیں بتائی گئی ہے، گزشتہ روز جنوب مشرقی ایران میں مسلح افراد کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

  • سی ٹی ڈی سوات کا کامیاب آپریشن ، فتنہ الخوارج کے 3 بڑے دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی سوات کا کامیاب آپریشن ، فتنہ الخوارج کے 3 بڑے دہشت گرد ہلاک

    سوات : کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سوات نے کامیاب آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سوات نے انٹیلی جنس بیسڈ سوئفٹ آپریشن کیا ، آپریشن میں فتنہ الخوارج کے3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پررئی اور بری کوٹ کےعلاقےمیں انٹیلی جنس بنیادوں پرکارروائی کی گئی، ہلاک دہشت گرد اجمل عرف وقاص 9 مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ مارے گئے دہشت گرد اجمل پر 20 لاکھ روپے انعام مقررتھا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دیگر 2 دہشت گرد مطیع اللہ اور رحیم اللہ ٹارگٹ کلنگ ،سہولت کاری میں ملوث تھے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گرد پولیس پر حملوں،بم دھماکوں میں ملوث تھے جبکہ دہشت گرد گروہ غیر ملکی سرپرستی میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس کی مدد سے کامیاب آپریشن کیا گیا، سی ٹی ڈی سوات دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔

    اس حوالے سے ڈی پی اوسوات نے بتایا کہ گزشتہ شام 7 بجے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی،جس پر سی ٹی ڈی نےدہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشت گردوں نےپولیس پرفائرنگ کی جوابی فائرنگ میں تینوں ہلاک ہوئے، ایک ہلاک دہشت گردکیخلاف دہشت گردی کے9مقدمات جبکہ دیگر دو ہلاک دہشت گرد 2،2 مقدمات میں ملوث تھے۔

  • سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک، 6 فرار

    سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 دہشت گرد ہلاک، 6 فرار

    میانوالی میں دہشت گردوں کےدرمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

    ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی، دہشت گردوں کے قبضے سے رائفلیں، 3 دستی بم، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جبکہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی ٹیموں نے رمانی خیل موڑ کے قریب ناکہ بندی کرلی ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ttp-still-gets-financial-logistic-support-from-afghan-taliban/

  • لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک

    لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 3 دہشت گرد ہلاک

    لاہور: ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی کے کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک اور دیگر 2 فرار ہوگئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، اس دوران 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے 3 دستی بم، ڈیٹونیٹر، 2 رائفلیں، گولیاں، بارودی مواد و دیگر سامان برآمد ہوا، فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد لاہور میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

  • ڈی آئی خان میں مقابلہ : سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے

    ڈی آئی خان میں مقابلہ : سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے

    پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے  3دہشت گرد ہلاک ہوگئے،

    تھانہ درابن کی حدود میں سی ٹی ڈی اور دیگراداروں نے مشترکہ کارروائی کی، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    اس حوالے سے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) کا کہنا ہے کہ سگو پل پر ناکہ لگائے3دہشت گرد سیکیورٹی اداروں سے مقابلے میں مارے گئے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 4 مئی کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے6 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    اس سے قبل 29 اپریل کو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا  بلوچستان میں آپریشن ، 29  دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن ، 29 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کے دوران انتیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، افغانستان سے دہشت گرد پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرتے ہیں، سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس صورتحال میں سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ساتھ دیگر علاقوں بالخصوص بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں اکیس اپریل سے آپریشن شروع کیا، گذشتہ ایک ماہ میں ان آپریشنز کے دوران انتیس دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ساتھ دیگر علاقوں بالخصوص بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں اکیس اپریل سے آپریشن شروع کیا، گذشتہ ایک ماہ میں ان آپریشنز کے دوران انتیس دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ چودہ مئی کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران میجر بابر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے اپنی سرحد کی جانب موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنانے کے لئے کہہ رہا ہے، توقع ہےعبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔

  • مچھ کلیئرنس آپریشن : ہلاک ہونے والے  دہشت گردوں کی تعداد 21 ہوگئی

    مچھ کلیئرنس آپریشن : ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 21 ہوگئی

    مچھ : سیکیورٹی فورسز نے مچھ میں مزید بارہ دہشت گرد ہلاک کردیے، کلیئرنس آپریشن میں اب تک اکیس دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کےعلاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کاکلیئرنس آپریشن جاری ہے ، کلیئرنس آپریشن میں مزید 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

    کلیئرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی 21دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں، فورسز کے بروقت رسپانس نے حملوں کو ناکام بنایا، دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

    دہشت گردوں کیخلاف 30 جنوری کو آپریشن میں 9 دہشت گرد مارے گئے تھے، آخری دہشت گرد کے خاتمےتک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

    یاد رہے بولان کے شہر مچھ میں یکے بعد دیگرے پندرہ راکٹ فائر کئے گئے تھے، پولیس نے بتایا پہاڑوں سے فائر راکٹ مچھ شہر کے مختلف علاقوں میں گرے، راکٹ گرنے سے متعدد گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    شہر کے پہاڑی علاقے سے فائرنگ بھی کی گئی، راکٹ گرنے سے مچھ شہر کی بجلی منقطع ہوگئی، انٹرنیٹ سروس بھی متاثر رہی۔

    بعد ازاں مچھ میں دہشت گردی کے ناکام حملے میں ’’را‘‘سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق انکشافات سامنے آئے، حملے کی ذمہ داری بھارتی اسپانسرڈ کالعدم تنظیم بی ایل اے نے فوری قبول کی تھی۔

  • بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

    بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

    بنوں : پولیس اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ ایک گرفتار ہوا، دونوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پولیس جیسے ہی مذکورہ علاقے میں پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس اور سی ٹی ڈی جوانوں نے دہشت گردوں کیخلاف جوابی فائرنگ اورمقابلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

    فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوا اور ایک کوگرفتارکرلیا گیا جبکہ دہشت گرد ارشاد عرف حمتی زخمی حالت میں رات کی تاریکی میں فرار ہوگیا۔

    ہلاک اور فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق خافظ گل بہادر گروپ سے ہےاور فرار دہشت گرد ارشاد کی تلاش جاری ہے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ کارتوس اور موبائل فون بھی برآمد ہوا، پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی سہولت کاروں کی پہچان کرلی گئی ہے اور جلد ہی ان پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔

    دہشت گردوں نے گزشتہ روز پولیو ٹیم کیساتھ ڈیوٹی پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کی تھی جبکہ کچھ دن قبل تھانہ خرم کرک اور پولیس چوکی سپینہ تنگی حملے میں بھی ملوث تھے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب سمبازا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں6دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب کے علاقےسمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں6دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیزمواد برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمےکیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

  • سیکورٹی فورسز سے جھڑپ : خطرناک دہشت گرد ہلاک، جوان شہید

    سیکورٹی فورسز سے جھڑپ : خطرناک دہشت گرد ہلاک، جوان شہید

    پشاور : صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خطرناک دہشت گرد مارا گیا، فائرنگ سے ایک جوان جام شہادت نوش کرگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز اور دہشت گردوں میں دو جھڑپیں ہوئیں، خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشتگرد گروہ کا سرغنہ مارا گیا۔

    کاٹلنگ میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد فیصل مارا گیا، ہلاک دہشت گرد تخریب کاری کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ونگ لیڈر فیصل سیکیورٹی فورسز کو مطلوب ترین ملزمان میں شامل تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

    دوسرے آپریشن میں کرم کے علاقے پارا چنار میں فورسز اوردہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی، جس میں 33سال کے لانس نائیک غیرت خان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک افواج ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گے۔

    سیکیورٹی فورسز وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔