Tag: دہشت گرد ہلاک

  • مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، چار دہشت گرد ہلاک

    پامظفر گڑھ: چہلم امام حسین کے موقع پر مظفر گڑھ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں، تین فرار ہو گئے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، راکٹ لانچر اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے نواحی علاقے محمد موسی میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ سے حملہ کردیا، مبینہ مقابلے میں پولیس نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے جنھیں طبی امداد  کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضہ سے بارہ راکٹ لانچر، چالیس ہینڈ گرینیڈ، تین سو اٹھائیس کلو گرام کیمیکل، چار خود کش جیکٹس، پستول اور رائفلز بر آمد کر لی گئی ہیں۔

    ڈی پی او مظفر گڑھ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق پنجابی طالبان کے ابو عبداللہ گروپ سے ہے۔

  • خیبرایجنسی میں فضائی حملےمیں13مزید دہشتگردہلاک

    خیبرایجنسی میں فضائی حملےمیں13مزید دہشتگردہلاک

    خیبر ایجنسی: سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں واہگہ بارڈرخودکش حملے کے ماسٹر ماینڈ سمیت تیرہ دہشت گرد مارے گئے۔

    خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے دراس میں فضائی کارروائی کی جس میں واہگہ بارڈر کے ماسٹر مائنڈ سمیت تیرہ دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں،فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے تین خفیہ پناہ گاہیں بھی تباہ کردی گئیں۔ فضائی کارروائی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات پر کی گئی۔

  • آپریشن خیبر ون: وادی تیراہ میں شیلنگ،50دہشتگرد ہلاک

    آپریشن خیبر ون: وادی تیراہ میں شیلنگ،50دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی :وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسزنے کارروائی میں پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم،خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون کامیابی سے جاری، تازہ کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں بھاری توپ خانےسےگولہ باری کی۔ فوج کی بھرپور کارروائی میں پچاس شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    شیلنگ سے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام سےہے،عسکری ذرائع کے مطابق فوجی کارروائی میں اسلحہ گولا بارودبھی تباہ ہواہے۔

  • آپریشن ضربِ عضب: جیٹ طیاروں کی کارروائی 15 دہشتگرد ہلاک

    آپریشن ضربِ عضب: جیٹ طیاروں کی کارروائی 15 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے علاقے شوال میں کارروائی کرتے ہوئے پندرہ دہشتگرد ہلاک کردیئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں جیٹ طیاروں نے عسکریت پسندوں کےپانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے،جیٹ طیاروں کی کارروائی میں عسکریت پسندوں کے پانچ ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سترہ جون کو شروع ہونےوالا آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں بڑی تعداد ازبک، تاجک اور دیگر ممالک سےتعلق رکھنے والےشدت پسندوں کی ہے۔

  • ضربِ عضب: جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں مزید 10 شدت پسند ہلاک

    ضربِ عضب: جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں مزید 10 شدت پسند ہلاک

    تیراہ: خیبرایجنسی کےعلاقے وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں نےشدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں شدت پسندوں کےمتعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے،جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کےعلاقے دوتویہ، توردرہ اور راجگال سمیت دیگر علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز کیجانب سےبمباری کےنتیجےمیں بارودی مواد کی بھاری مقدارکو بھی تباہ کردیا گیا۔

    ذرائع کےمطابق خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان کےٹھکانےموجودہیں، رواں ماہ کےدوران وادی تیراہ سمیت خیبر ایجنسی کےمختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کےنتیجے میں درجنوں شدت ہلاک اورزخمی ہوئے جبکہ متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

  • شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، مزید 23دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی، مزید 23دہشتگرد ہلاک

    میران شاہ:  پاک فوج کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے تازہ کارروائی میں تئیس دہشت گرد اور ہلاک کر دیے گئے ۔

    شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران پاک فوج کی پیش قدمی جاری رہی ہے، پاک فوج نے فضائی کارروائی کرتے ہوئے تئیس دہشت گرد اور ہلاک کر دیے، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف تازہ کارروائی زیروم،اسماعیل خیل، اوردتہ خیل میں کی گئی، بدھ کے روز بھی پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا تھا جس میں غیر ملکی دہشت گردوں سمیت چالیس شدت پسند ہلاک ہو گئے تھے پاک فوج کی جانب سے کارراوئی میں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے اوراسلحہ ڈپوبھی تباہ کردیے گئے تھے۔

    سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں بارہ جون کو آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا، آپریشن ضرب عضب میں اب تک سیکڑوں شدت پسند ہلاک کیے جاچکے ہیں اور شمالی وزیرستان کے کئی علاقے دہشت گردوں سے پاک کر الیے گئے ہیں۔

  • آپریشن ضربِ عضب: فضائی کارروائی میں مزید 40 دہشت گرد ہلاک

    آپریشن ضربِ عضب: فضائی کارروائی میں مزید 40 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی:پاک فوج نے آپریشن ضربِ عضب میں مزید چالیس دیشت گرد ہلاک کردیئے ہیں جبکہ فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

    آپریشن ضربِ عضب میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے فوجی جوان پُرعزم ہیں، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی میں مزید چالیس شدت پسند مارے گئے۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

    نواں کلی اورزارم عصر کےعلاقوں میں ہونے والی فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں، جیٹ طیاروں سے کارروائی افغان سرحد سے شدت پسندوں کے حملے کے ایک روز بعد کی گئی ہے۔

    آپریشن ضربِ عضب رواں سال آٹھ جون کوکراچی ایئرپورٹ پرحملےکے بعد پندرہ جون سے شروع کیا گیا ہے، جس میں اب تک سینکڑوں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ اہم کمانڈرز کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

  • کراچی :گلشن بونیرمیں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی :گلشن بونیرمیں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی میں جاری دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں گلشن بونیر میں کالٰعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے علاقے سے سے بم بنانے کی فیکٹری برآمدکرلی کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔پولیس اور حساس اداروں نے ٹارگٹڈ کارروائی میں گھیراتنگ کیاگلشن بونیرمیں چھپے دہشتگردوں کے گرد۔سیکیورٹی اداروں کی اچانک کارروائی پر علاقےمیں روپوش شرپسندوں فائر کھول دیا۔

    جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کاکمانڈرجواد محسودپانچ ساتھیوں سمیت ماراگیا۔ایس ایس پی راؤانوارکے مطابق مارےجانے والےملزمان پولیس،رینجرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز پرحملوں میں ملوث تھے۔ٹارگٹڈ کارروائی میں پولیس کے چارسو جوانوں سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ آپریشن کے دوران بم بنانےکی فیکٹری اور موٹرسائیکل کی سیٹیں برآمد کر لیں ۔پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سےہوتارہا۔پولیس نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے مکمل بندکرکےمتعددمشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا