Tag: دہشت گرد

  • جماعت الاحرارکے 8 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے

    جماعت الاحرارکے 8 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے

    مہمند ایجنسی : جماعت الاحرار کے 8 دہشت گردوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، جماعت سے منسلک دیگر دہشت گرد جلد ہتھیارڈال سکتے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق گزشتہ رات مہمند ایجنسی میں شدت پسند جماعت الاحرار کے 8 دہشت گردوں نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔

    ہتھیارڈالنے والوں میں اکبر، گل،سراج اور اس کے 5 ساتھی شامل ہیں۔

    پاکستان دشمنوں نے گمراہ کرکے حملوں پر اُکسایا

    خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے جماعت الاحرار کے دہشت گردوں کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان دشمنوں نے گمراہ کرکے حملوں پر اکسایا تھا، اب دہشت گردی پر ہمارا ضمیر ملامت کررہا ہے، یہ عمل مذہب کے بھی خلاف ہے۔

    یہ پڑھیں: لاہور سے جماعت الاحرار کا سیل پکڑا گیا، تین کارندے گرفتار

     واضح رہے کہ حکام کے آگے ہتھیار ڈالنے والوں کاتعلق ولی الرحمان گروپ سے ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جماعت سے منسلک دیگر دہشت گرد جلد ہتھیارڈال سکتے ہیں، بھٹکنے والے دہشت گرد خود کو حکام کے حوالے کردیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی: جماعت الاحرار کے کارندے سمیت 6 گرفتار

  • بنوں جیل پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی

    بنوں جیل پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو پھانسی

    کوہاٹ: بنوں جیل پر حملے سمیت کئی سنگین جرائم میں ملوث خطرناک دہشت گرد کو آج کوہاٹ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مجرم طاہر ولد میر شاہجہاں تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم کارندہ تھا۔ مذکورہ مجرم بنوں جیل پر حملے اور اسے توڑنے کے واقعے میں ملوث تھا جس میں کئی خطرناک دہشت گرد جیل سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

    مجرم طاہر قانون نافذ کرنے والے ادارے پر حملوں میں بھی ملوث تھا جن میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

    مذکورہ دہشت گرد نے مجسٹریٹ کے روبرو اپنے جرائم کا اعتراف کیا جس کے بعد فوجی عدالت نے اسے موت کی سزا سنا دی۔

    مزید پڑھیں: بنوں جیل پر حملے کے مجرم سمیت 5 دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم

    واضح رہے کہ 16 اپریل سنہ 2012 میں 100 مسلح افراد نے بنوں جیل پر حملہ کیا تھا جس میں 384 قیدی بشمول خطرناک مجرمان اور دہشت گرد جیل سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

    یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی جیل پر کیا جانے والا سب سے بڑا حملہ تھا۔ حملے میں دہشت گردوں نے راکٹوں سے فائر کر کے جیل کے دروازں کو توڑا تھا۔

    دہشت گرد طاہر کو فوجی عدالت نے 2 ستمبر 2015 کو سزائے موت سنائی تھی۔

  • کے پی کے پولیس کو مطلوب دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    کے پی کے پولیس کو مطلوب دہشت گرد کراچی سے گرفتار

    کراچی: مردم شماری ٹیم پر حملے کے لیے منصوبہ بندی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم خیبر پختون خوا پولیس کو بھی مطلوب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پرانی سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے کے پی کے سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق ملزم کراچی میں مردم شماری ٹیموں کو نشانہ بنانا چاہتا ملزمان نے ایف سی کیمپ بونیر پر حملہ کیا تھا اور یہ گروہ صوبائی وزیر حسین باقر پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

    ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ کے پی کے پولیس سے رابطہ کرنے پر پتا چلا کہ ملزم اشتہاری ہے، کے پی کے میں آپریشن کے بعد ملزم کراچی میں روپوش تھا اب ملزم کو خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

  • آپریشن ردالفساد: سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ 31افرادگرفتار

    آپریشن ردالفساد: سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘ 31افرادگرفتار

    راولپنڈی : ملک بھرنیشنل ایکشن پلان کےتحت سیکورٹی اداروں نےکارروائیوں کے دوران 31افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں کےخلاف ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیکورٹی اداروں نے کارروائیوں کےدوران فیصل آباد،شکار پورسمیت دیگر شہروں سے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    آپریشن ردالفساد کے تحت خانیوال میں سرچ آپریشن کے دوران سو سے زائد افراد کی بائیو میٹر ک تصدیق کی گئی،اس دوران پانچ مشتبہ افراد سےاسلحہ برآمد ہونے پر انہیں حراست میں لےلیا گیا۔

    دوسری جانب انسداد دہشت گردی پولیس نے فیصل آباد سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتارکرکے اس کے قبضےسےدو خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹر اورایک کلو بارودی مواد برآمد کیاہے


    آپریشن رد الفساد: ملک بھر سے درجنوں مجرمان گرفتار، اسلحہ برآمد


    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کالعدم تنظیم کا دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

    ادھر پنجاب کےشہرقصور میں سرچ آپریشن کےدوران سترہ مشتبہ افراد سمیت 33 ملزمان کو حراست میں لیا گیاجبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے2مشکوک افراد پکڑے گئے۔

    آپریشن ردالفساد کےتحت سیکورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ سندھ کےشہرشکار پور میں سرچ آپریشن کے دوران چھ ملزم گرفتارکرلیےگئے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں آپریشن رد الفساد کے دوران درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکےملزمان سےاسلحہ، شناختی کارڈ، موبائل فون اور سمیں برآمد کرلی گئی تھیں۔

  • چارسدہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘دہشت گرد گرفتار

    چارسدہ : سی ٹی ڈی کی کارروائی ‘دہشت گرد گرفتار

    پشاور : خیبرپختوانخوا کےشہرچارسدہ میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کےدوران ایک دہشت گردکوگرفتار کرکے بارودی مودابرآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق چارسدہ میں انسداد دہشت گردی کی پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتےہوئے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یاسر نامی دہشت گرد سے 3کلوبارودی مواد سمیت ڈیٹونیٹرزبرآمد ہوئے ہیں۔

    خیال رہےکہ آج صبح چارسدہ کی تحصیل شبقدرمیں سیکورٹی فورسز نے ایف سینٹر پر دہشت گردوں کاحملہ پسپا کرتے ہوئے 2خودکش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    مزید پڑھیں: شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد جان ایڈوکیٹ جاں بحق جبکہ بھانجا زخمی ہوگیاتھا۔

    شبقدر میں واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاتھا۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ یاد رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئےتھےجس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔

  • خیبرایجنسی: دہشت گردوں کاحملہ‘ 2اہلکارشہید‘ 6دہشتگرد ہلاک

    خیبرایجنسی: دہشت گردوں کاحملہ‘ 2اہلکارشہید‘ 6دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہناہےکہ خیبرایجنسی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کےحملے کوناکام بناتے ہوئے2اہلکار شہید جبکہ 6دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے خیبرایجنسی میں دہشت گردوں کے سرحد پار سے ایف سی چیک پوسٹ پرحملے کاپاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 6دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔

    مزیدپڑھیں:شبقدر میں ایف سی سینٹرپردہشتگردوں کاحملہ ناکام ‘2خودکش بمبارہلاک

    خیال رہےکہ اس سے قبل خیبرپختونخواہ کےعلاقےشبقدر میں ایف سی سینٹر پردہشت گردوں کےحملے کو سیکورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئےدوخودکش بمبارں کو ہلاک کیاتھا۔

    ڈی پی اوسہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئےجنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:چارسدہ دھماکے: 7 افراد شہید،13زخمی، 3 خودکش حملہ آور ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں کچہری گیٹ کے قریب 2 دھماکے ہوئےتھےجس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 7 افراد جاں بحق ہوئےتھے۔

    مزید پڑھیں:مہمندایجنسی میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام،4دہشتگردہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں سیکیورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی میں ایف سی کیمپ پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاتھا۔

  • سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی‘2مبینہ دہشتگردگرفتار

    سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی‘2مبینہ دہشتگردگرفتار

    راولپنڈی : سی ٹی ڈی نےروالپنڈی میں کارروائی کرکے دومبینہ دہشت گردوں کو گرفتارکرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےپولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی نےخفیہ اطلاع پر راولپنڈی اورگورک پور رمیں کارروائیوں کےدوران دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکےبارودی مواد برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کےمطابق گرفتار دہشت گردوں کےقبضے سے ہینڈ گر نیڈ،بارود آئی ای ڈی بر آمد ہوئے ہیں اور ان کی شناخت عار ف،اشفاق کےنام سے ہوئی ہے۔

    ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس کےمطابق ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ پولیس نےملزمان نے کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئےانہیں مزید تفتیش کےلیےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

    مزید پڑھیں:پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘دہشت گرد گرفتار

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخواہ کےدارالحکومت پشاور میں سی ٹی ڈی نےکارروائی کےدوران دہشت گردگرفتار کرکےبارودی مواد برآمد کرلیاتھا۔

    مزید پرھیں:سی ٹی ڈی کی مظفرگڑھ میں کارروائی‘6دہشت گرد ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کےشہر مظفرگڑھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران 6دہشت گرد ہلاک جبکہ 4دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔

  • مذموم مقاصد کے لیے دین کو یرغمال بنا لیا گیا ہے: وزیر اعظم

    مذموم مقاصد کے لیے دین کو یرغمال بنا لیا گیا ہے: وزیر اعظم

    لاہور: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا کہنا ہے کہ معاشرے میں دہشت گردوں کے سہولت کار موجود ہیں۔ ریاست ایسے لوگوں کا کھوج لگا رہی ہے اور جلد وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں وزیر اعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اسلام جیسے دین امن کے نام پر ظلم کا بازار گرم ہے۔ لوگوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے دین کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

    نواز شریف نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ کے دروازے دیگر مذاہب کے لوگوں کے لیے بھی کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا جامعہ نعیمیہ میں خون کی ہولی کھیلنے والے انسان ہوسکتے ہیں۔

    وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے خلاف فتوے جاری کرنے والے علما کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ علما نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ایسے لوگوں کے خلاف فتوے دیے۔ دہشت گردی کی بنیادیں انتہا پسندی میں ہیں جبکہ دہشت گردی کا خاتمہ علما کے کردار کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے جہاد جیسے پاکیزہ تصور کو مسخ کیا۔ ہمیں لوگوں کو اصل دین سے آگاہ کرنا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بیانیہ محراب اور منبر سے آنا چاہیئے۔

    وزیر اعظم کی جامعہ نعیمیہ آمد پر تمام ملحقہ سڑکوں کو بند کر دیا گیا جبکہ علاقے میں موجود مارکیٹیں اور دکانیں بھی بند کروا دی گئی تھیں۔ وزیر اعظم کی آمد کے بعد متعدد طلبا کو جامعہ کے اندر جانے سے روک دیا گیا جس پر طلبا نے مشتعل ہو کر گو نواز گو کے نعرے لگائے۔

    جامعہ نعیمیہ میں تقریب کے بعد وزیر اعظم نے آئی جی آفس میں پنجاب پولیس کے ڈیجیٹل سسٹم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب، اعلیٰ پولیس حکام اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا ٹھٹھہ اور سجاول کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے ٹھٹھہ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کو گیس دینے کا اعلان کرنے ساتھ ساتھ ٹھٹھہ کے لیے 500 بستروں کے اسپتال کے قیام کا اعلان بھی کیا تھا۔

  • کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کا پروفیسرسبط جعفر کے قتل کا اعتراف

    کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کا پروفیسرسبط جعفر کے قتل کا اعتراف

    کراچی: کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد شہاب نے پروفیسر سبط جعفر کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ سنسنی خیز انکشافات پر ملزم کی جے آئی ٹی خطرناک قرار دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشت گرد شہاب عرف چھوٹا نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے جون 2013 میں نعیم بخاری کے اشارے پر ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارا۔

    سنہ 2013 میں ہی لیاقت آباد تھانے کی حدود میں پروفیسر سبط جعفر کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ پروفیسر سبط جعفر لیاقت آباد گورنمنٹ کالج میں پروفیسر تھے۔

    ملزم نے سنہ 2012 میں رضویہ کے علاقے میں ساجد کاظمی اور گلبرگ میں ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کے قتل میں مرکزی کرادار ادا کیا۔

    شہاب چھوٹا نے گلبہار میں پولیس اہلکار مختار کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔ سنسنی خیز انکشافات کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ملزم کی جے آئی ٹی کو انتہائی خطرناک اور سیاہ قرار دیا ہے۔

  • پاکستان کےدشمنوں کو ختم کردیاجائےگا‘ وزیراعظم نوازشریف

    پاکستان کےدشمنوں کو ختم کردیاجائےگا‘ وزیراعظم نوازشریف

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کا کہناہےکہ اگردہشت گرد سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری قوم کےعزم کو کمزورکرسکتے ہیں تو یہ ان کی غلط فہمی ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نےسرحدپارسے کیےجانے والے دہشت گردحملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ کا اظہارکیاہے۔

    وزیراعظم نےکہاکہ سرحدوں اور شہروں میں وردی میں ہمارے چوکس جوانوں کی وجہ سے پاکستان مضبوط سے مضبوط ترہوگا۔

    مزید پڑھیں: مہمند ایجنسی: پاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ‘ 5اہلکار شہید‘ 10دہشت گردہلاک

    نوازشریف نے کہا وردی میں ہمارے مردوں ہماری سرحدوں پر اور ہمارے شہری مراکز میں چوکس ہیں کیونکہ کہ پاکستان میں زیادہ کامیاب اور مضبوط ہو جائے گا۔انہوں نےکہا کہ آپریشن ردالفساد ملک میں موجود دہشت گردوں کےساتھ ساتھ بیرون ملک سے دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف ہے۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ جان کی قربانی دینے والے جوان قوم کے اصل ہیرو ہیں۔انہوں نےکہاکہ قوم دہشت گردوں کےمذموم عزائم ناکام بنانےکےلیےپاک فوج کےساتھ کھڑی ہے۔