Tag: دہشت گرد

  • خیبرایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ‘2اہلکار زخمی

    خیبرایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشتگردوں کاحملہ‘2اہلکار زخمی

    خیبرایجنسی : پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستانی بارڈرپوسٹ پردہشت گردوں کےحملےمیں دو اہلکارزخمی جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان میں وفاق کے زیرِانتظام قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں پاکستان کی بارڈر پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیاجس میں ایف سی کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےمطابق پاکستانی بارڈر پوسٹ پر دہشت گردوں نے افغانستان سے حملہ کیا،فورسز کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گرد مارےگئے ہیں۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحد غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیاتھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےپیغام میں کہاکہ یہ بندش فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: آواران، بارودی سرنگ دھماکا، کیپٹن اور دو فوجی اہلکار شہید

    یاد رہےکہ گزشرتہ روز بلوچستان کے علاقے آواران میں فوجی قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہواتھاجس کے نتیجے میں ایک فوجی افسر سمیت تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں:درگاہ لعل شہباز قلندر پر حملہ، 75 افراد شہید، 150 زخمی

    واضح رہےکہ گزشتہ شب درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں دھمال کے دوران خودکش حملے کے باعث 75 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئےتھے،جاں بحق افراد میں 20 بچے،9خواتین،45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔

  • الشباب کی کینیا کےفوجی بیس پر حملہ‘کم ازکم 57فوجی ہلاک

    الشباب کی کینیا کےفوجی بیس پر حملہ‘کم ازکم 57فوجی ہلاک

    نیروبی : صومالیہ کی جنگجو تنظیم الشباب کےکینیا کے فوجی بیس پر حملےمیں کم ازکم 57 فوجی ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کینیا کی سرحد پر واقع جنوبی علاقے کلبیو میں الشباب کے 2 خودکش حملہ آوروں نے فوجی بیس پر حملہ کیااور فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیاں دھماکے سے اڑا دیں۔

    دھماکے کے نتیجے میں کینیا کےکم ازکم 57 فوجی ہلاک ہوگئےجبکہ الشباب نے دعویٰ کیا ہے حملے کے بعد اُن کے جنگجوؤں نے بیس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا جس کے بعد وہاں تعینات افریقن یونین مشن فرار ہوگیا۔

    دوسری جانب کینیا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ الشباب کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں:صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک

    واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایاگیاتھاجس میں کم ازکم چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • خیبر پختونخوامیں داعش کاوجود نہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

    خیبر پختونخوامیں داعش کاوجود نہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

    پشاور : آئی جی پولیس خیبر پختونخواہ کا کہناہےسی ٹی ڈی نے دوسال کےدوران 1200 دہشت گردوں کو گرفتار کیا،جبکہ انہوں نے کہا کہ صوبے میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےخیبرپختونخواہ میں1200 دہشت گردوں کو گرفتار کیا،جبکہ 120ملزمان کی سروں کی قمیت مقرر تھی۔

    آئی جی خیبرپختونخواناصر خان درانی کا کہنا ہے کےپی کےمیں داعش کامستقل وجود نہیں،کالعدم تنظیمیں داعش کا نام استعمال کرکے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

    ناصر خان درانی کے مطابق سال2016 میں دہشت گردی میں کمی آئی،جبکہ2014 میں دہشت گردی کے485 جبکہ 2015 میں 207 اور سال 2016 میں 190واقعات ہوئے۔

    واضح رہےکہ آئی جی خیبرپختونخواہ کا کہناہےرواں سال 196مقامات سے بارودی مواد برآمد کر کےناکارہ بنادیاگیا۔

  • حیدر آباد: رینجرز کی بروقت کارروائی، خودکش بمبار ہلاک

    حیدر آباد: رینجرز کی بروقت کارروائی، خودکش بمبار ہلاک

    حیدرآباد: حیدر آباد بڑی تباہی سے بچ گیا۔ لطیف آباد امام بارگاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والا خودکش بمبار مارا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ لطیف آباد میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی بروقت کارروائی میں خودکش بمبار مارا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ نماز جمعہ کے دوران خودکش بمبار نے رینجرز کی موبائل پر دستی بم سے حملہ بھی کیا۔

    ہلاک بمبار سے خود کش جیکٹ، اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔

    ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا ایک اور ساتھی تھا جو فرار ہونے میں کامیاب رہا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔

  • فرانس میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،7مبینہ دہشتگردگرفتار

    فرانس میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام،7مبینہ دہشتگردگرفتار

    پیرس : فرانس میں سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے7افرادکوگرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق فرانسیسی وزیرداخلہ کاکہناہےکہ سیکیورٹی فورسزنےانٹیلی جنس اطلاع پر مارسے اوراستراسبورگ کےعلاقوں میں آپریشن کیا۔

    آپریشن کے دوران سات افرادکوحراست میں لےلیاگیا۔زیرحراست افراد کی عمریں 29سے37 سال کےدرمیان ہےاوران کا تعلق فرانس،مراکش اور افغانستان سےہے۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپ میں داعش اور دیگر دہشت گرد گروپ حملے کرسکتے ہیں۔اسی لیےامریکہ نےیورپ میں امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

    مزید پڑھیں:فرانس: قومی دن، ٹرک سے کچل کر84افرادہلاک، 120زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں نیس میں قومی دن کی تقریبات کے دوران تیزرفتار ٹرک ہجوم پرچڑھ دوڑا تھا، ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ بھی کی تھی جس سے 80سےزائد افراد ہلاک اور 120زخمی ہوگئےتھے۔

    فرانس کے شہر نیس میں اس دہشت گرد حملے کےبعد فرانس کے صدر کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 نومبر کو فرانس میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں تقریباََ137افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ درجنوں افراد ان حملوں میں زخمی ہوئے تھے۔

  • لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 8 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 8 دہشت گرد گرفتار

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گرد دوبارہ شام، ایران اور افغانستان جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے شام اور افغانستان میں ٹریننگ حاصل کی تھی۔ دہشت گرد دوبارہ شام، ایران اور افغانستان جانے کی کوشش کر رہے تھے جسے ناکام بناتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کو 3 ماہ کی موبائل ریکارڈنگ کے بعد پکڑا گیا۔۔ گرفتار دہشت گرد نبیل ابو عبداللہ پنجاب میں داعش کا کمانڈر ہے۔ شام میں موجود قاری آصف نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں تیار کیا۔

    دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سٹی سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی: منگھو پیرمیں رینجرز کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

    کراچی: منگھو پیرمیں رینجرز کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

    کراچی : شہرقائد کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہناہے کہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے مضافاتی علاقے منگھوپیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔

    ترجمان رینجرزکا کہنا تھا کہ فورسز کو علاقے میں داخل ہوتا دیکھ کر دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی،رینجرز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گردمارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کےمطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

    رینجرز کی جانب سے ٹارگٹد کارروائی کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرکے لاشیں اور اسلحہ کو ان کی تحویل میں دے دیا گیا۔پولیس نے لاشوں کواسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

    مزید پڑھیں:آرمی چیف کراچی پہنچ گئے،فوجی مشقوں کا معائنہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی میں امن و امان کی بہتر صورت حال کےلیے سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے کردار کو سرہاتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل نے ہدایات دیں تھی کہ کراچی کے عام شہریوں کےلیے امن کی بحالی کے آپریشنز پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے زور دیا تھا کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔

    واضح رہے کہ 21 نومبر 2015 کو نادرن بائی پاس خیر آباد کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4’دہشت گردوں‘ کو ہلاک کردیا تھا۔

  • شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

    شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کے شہر شیخو پورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں 9دہشت گرد ہلاک جبکہ 5فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب13سے 14 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خیرو کی ملیاں کے علاقے میں کاروائی کی تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

    انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 9دہشت گرد ہلاک جبکہ4 سے 5رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہناہے کہ دہشت گردوں سے 6کلو دھماکہ خیز مواد،4کلاشنکوف،5پستول اور 5موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے جو لاہور اور گردونواع میں پولیس آفیسرز اور حساس اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

    مزید پڑھیں: سرگودھامیں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگر گرفتار

    یاد رہے کہ دو روز قبل سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر سرگودھا میں کارروائی کی اور 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاتھا،ملزمان کے قبضےسے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہواتھا۔

    مزید پڑھیں: گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےگوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،3 دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ : بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے،دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق ایف سی کے ترجمان کا کہناہے کہ پہاڑی علاقے سومالو میں ایف سی نےدہشت گردوں کے تین کیمپ مسمار کردیے۔اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    دوسری جانب بلوچستان میں بارکھان کے علاقے (دلوائی ) میں دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع پر کارروائی کرکے ایک غار سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اورگولہ بارود قبضے میں لے لیا۔

    ادھربلوچستان کے علاقےڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ سے ٹریکٹر ٹکرانے سےتین افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔

    مزید پڑھیں:بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،5شدت پسندہلاک

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صوبہ بلوچستان کےشہرکوئٹہ اور تربت میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔

  • گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،5دہشتگردہلاک

    گوجرانوالہ : صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ان کے 3 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہناہےکہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے پانچوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گردوں کے قبضے سے2کلاشنکوف،دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہواہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں:گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،3دہشتگردہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےگوجرانولہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک کیے تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف رائفل اور 2 پستول بھی برآمد ہوئی تھیں۔