Tag: دہشت گرد

  • قومی جنگ کا اعلان کیا جائے، طاہرالقادری کا آرمی چیف کو خط

    قومی جنگ کا اعلان کیا جائے، طاہرالقادری کا آرمی چیف کو خط

    لاہور: علامہ طاہرالقادری نےدہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تجاویزبذریعہ خط ملک کی عسکری اورسیاسی قیادت کوارسال کردیں۔

     پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاک فوج کے سربراہ کو دہشت گردی کے خاتمے کےلیے تجاویزپرمشتمل خط تحریر کردیا، خط میں کہاگیاہے کہ دہشت گردی کے خلاف قومی جنگ کا اعلان کیا جائے۔فوجی عدالتوں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے اور انسداددہشت گردی کی عدالتیں اور تمام فورسز فوج کے ماتحت کی جائیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشت گردوں کو غیر ملکی فنڈنگ بندکرنے اورنئے ناموں سے کام کرنے والی کالعدم تنظیوں پر بھی پابندی عائدکرنے کامطالبہ کیاہے۔ خط کی کاپیاں صدر، وزیراعظم،وزرائے اعلیٰ ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی کوبھی ارسال کی گئی ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا خیبر ایجنسی کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا خیبر ایجنسی کا دورہ

    خیبر ایجنسی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی کا دورہ اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری اعلامئے کےمطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاخیبرایجنسی کادورہ کیااور آپریشن میں مصروف فوجی جوانوں سےملاقات کرکےان کےجذبےکوسراہا، اس موقع پر آرمی چیف کو دی گئی بریفنگ کے مطابق خیبرایجنسی میں ستاون کارروائیاں کی گئیں گزشتہ دو روز میں کی گئی کارروائیوں میں باسٹھ دہشت گرد مارے گئے، آرمی چیف کا کہناتھا کہ دہشت گردجہاں بھی ہیں انہیں نشانہ بنایاجائےگااور آخری دہشت گردکےخاتمےتک لڑیں گے۔

  • چینی پبلک سیکورٹی کےوزیرکی جنرل راحیل شریف سےملاقات

    چینی پبلک سیکورٹی کےوزیرکی جنرل راحیل شریف سےملاقات

    راولپنڈی: چینی پبلک سیکورٹی کےوزیرنےآرمی چیف جنرل راحیل شریف سےملاقات کی ہے۔

    چینی پبلک سیکورٹی کےوزیرگوشنگ کن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےراولپنڈی میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کےامور،خطےمیں سیکورٹی کی صورت حال سمیت آپریشن ضرب عضب اورشدت پسندی کےخلاف دیگر کاروائیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

  • دہشت گردوں کی تعداد اتنی نہیں، جتنے ماردیئے گئے ہیں، فضل الرحمان

    دہشت گردوں کی تعداد اتنی نہیں، جتنے ماردیئے گئے ہیں، فضل الرحمان

    اسلام آباد: اسلام آباد میں گرینڈ قبائلی جرگہ میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    اسلام آباد میں جاری گرینڈ جرگے سے خطاب کر تے ہو ئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ روزانہ مارے جانے والے دہشت گردوں کی ہلاکتوں کا شمارکیا جائےتویہ تعداد ملک میں موجود دہشت گردوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمی داری ہے۔

    جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاست کو اسکی ذمہ داری کااحساس دلانا چاہتے ہیں کہ لوگوں کو عدل فراہم کرنا اس کا فرض ہے۔ اسلام آباد میں قبائلی جرگےسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں آگ بجھائی جارہی ہے پانی نہیں بلکہ تیل ڈال کر۔

    جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ جتنا مشکل وقت آج پختون قوم پر ہے پہلے شاید کبھی نہیں رہا۔ عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ اسفند یار ولی کاکہناتھاکہ فاٹاکی حیثیت سے متعلق جو بھی فیصلہ ہو گا وہ فاٹا کے عوام کریں گے کوئی دوسری قوت نہیں۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاو نے کہا کہ آئی ڈی پیز اہم ترین قومی مسئلہ ہیں اس پر توجہ دینا ہوگی۔ ٓ

    آفتاب شیر پاو نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت پر زور دیا کہ آئی ڈی پیز کے مسئلے کو ترجیحات میں سرفہرست رکھا جائے ۔

  • امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ملاقات

    امریکی نمائندہ خصوصی کی آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے ملاقات

    اسلام آباد/راولپنڈی: پاکستان اورافغانستان کےلئےامریکہ کے خصوصی نمائندے ڈنئیل فیلڈ مین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے۔

    آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی نمائندے کا کہنا تھا مریکہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف دی گئی قربانیوں کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔ ڈینیل فیلڈمین کی قیادت میں امریکی وفد نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے بھی ملاقات کی ۔

    چوہدری نثار علی خان کا امریکی وفد سے کہنا تھا پاکستان اورامریکہ مشکل حالات میں پرتپاک تعلقات کیلئے کوشاں ہیں۔ پاک امریکہ تعلقات کومتاثر ہونے سے بچانے کیلئے امریکہ ڈرون حملے مستقل بنیاد پربند کرے۔

  • نائن زیرو کے قریب سے مشکوک شخص پکڑا گیا

    نائن زیرو کے قریب سے مشکوک شخص پکڑا گیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے پکڑا گیا مشکوک شخص میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا، دہشت گردی کیلئے جاسوسی کرنیوالا شخص افغانستان کا شہری سیف اللہ ہے۔

    ایم کیو ایم رہنماء افتخار عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہری نے چھوڑنے کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی۔ ایم کیو ایم کے رہنما افتخار عالم کا کہنا ہے کہ ملزم سے افغانستان کی جامعات کے کارڈز ، موبائل فون، بیٹریز، سمیں ،ریلوے ٹکٹ اور کالعدم تحریک طالبان کا لٹریچر سمیت حکیم اللہ محسود اور طالبان کمانڈر کی تصاویر بھی ملی ہیں ۔

    نورستان سے تعلق رکھنے والا شخص نائن زیرو کے قریب دہشت گردی کیلئے جاسوسی کررہا تھا، سیف اللہ پشاور سے آج ہی کراچی پہنچا تھا اور نائن زیرو اوراطراف کی ویڈیو بنا رہا تھا، ملزم کو مسجد کے قریب سے پکڑا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مشکوک شخص مسجد جانے کے بہانے نائن زیرو جانے والی گلی میں پہنچا جہاں رینجرز کو دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور اس نے جناح گراونڈ کی جانب سے بھاگنے کی کوشش کی۔

    اس دوران نائن زیرو کی انتظامیہ نے اسے پکڑا۔ مشتبہ شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق مشکوک شخص سے 25سے 30ہزار روپے نقد ی بھی برآمد ہوئی ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

    مظفرآباد: پاک فوج کے سربراہ جنر راحیل شریف کاکہناہے لائن آف کنٹرول پرکسی بھی اشتعال انگیزی کابھرپوجواب دیاجائےگا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی،آرمی چیف کاکہناتھا لائن آف کنٹرول پر کسی بھی جارحیت کاموثرجواب دیاجائے گا، پوری قوم کو مادر وطن کا دفاع کرنے والے جوانوں پرفخر ہے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےایل او سی پرتعینات جوانوں کی آپریشنل تیاریوں کوسراہااوراطمینان کا اظہار کیا۔

  • محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں

    محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں

    کراچی: سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارے جانے والے محفوظ عرف بھالوکے جرائم کی تفصیلات پولیس نے جاری کردیں۔

    انچارج سی آئی ڈی راجہ عمرخطاب کے مطابق 2010سے کٹی پہاڑی کے علاقے میں بھالو گروپ کا کنٹرول تھا،بھالو پہلے سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتا تھا،جسے بعدمیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا،مجرم نے اپنے ایریے کونوگوایریا بنانے کیلئے گلیوں میں بیریئر لگارکھے تھے،جبکہ پولیس پر نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر رکھے تھے۔

    راجہ عمرخطاب کے مطابق بھالو کو تحریک طالبان کے زوال گروپ نے اپنے ساتھ شامل کرلیا تھا،ملزم نے منشیات کے اسمگلر عباس آفریدی کو علاقے میں اڈہ کھول کردیا تھا،بھالو اورنگی ٹاوٴن پائلٹ پروجیکٹس کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

  • آرمی چیف کاناردرن لائٹ انفنٹری گلگت کا دورہ

    آرمی چیف کاناردرن لائٹ انفنٹری گلگت کا دورہ

    گلگت: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گلگت میں نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔

    رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوا اور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور مادر وطن کے لیے جان کی قربانی دینے والے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔

    نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رجمنٹ کے بلند حوصلے اور ہمہ وقت تیاری کو سراہا ۔جنرل راحیل شریف نے افسروں اور جوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ قوم کی خدمت کرتے ہوئے فوج کی درخشاں روایات کو مقدم رکھیں۔

  • چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

    شنکیاری: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکہناہے پاک فوج مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    جونیئر لیڈرزاکیڈمی شنکیاری میں آرمی پیسز چیمپیئنز شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کاکردارقابل تعریف ہے،فوج مستقبل کےچیلنجزسےموثراندازمیں نمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہے ۔

    پاک فوج کے سربراہ کاکہناتھا زمانہ امن میں دی جانےوالی تربیت ہی دوران جنگ کامیابی کی ضمانت بنتی ہے،آرمی چیف نے جوانوں کی عسکری صلاحیت کے فروغ کیلئے منعقدہ چیمپئن شپ کے شرکاء اور تربیت دینے والوں کی غیرمعمولی کارکردگی کوسراہا،آرمی چیف نے بہترین کاکردگی دکھانے والےجوانوں میں میڈلز اور شیلڈز تقسیم کیں،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی پیسزچیمپئن شپ میں سپاہی گلفام،محمدزبیر اور بابر علی نےگولڈمیڈلز جیتے۔