Tag: دہشت گرد

  • پاکستان نے 88 سے زائد دہشت گردوں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

    پاکستان نے 88 سے زائد دہشت گردوں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں

    اسلام آباد: پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 88 سے زائد دہشت گردوں پر سخت پابندیاں عائد کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے داعش، القاعدہ، طالبان اور دیگر تنظیموں سے وابستہ 88 دہشت گردوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    القاعدہ، داعش اور طالبان سے متعلق 18 اگست 2020 کو دو نوٹیفکیشنز کا اجرا کیا گیا تھا، جس میں کالعدم تنظیموں، دہشت گرد عناصر کے اثاثے اور کھاتے فی الفور منجمد کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

    دہشت گردی کے خلاف اقدام کے تحت پاکستان میں دہشت گردوں کے منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات ضبط کر لیے گئے، بینکوں، مالیاتی اداروں سے مالیاتی خدمات کی فراہمی اور بیرون ملک سفر پر پابندی بھی عائد کی گئی۔

    کالعدم دہشت گرد تنظیموں اور افراد پر ہتھیاروں کے حصول پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے دہشت گردوں کی نئی فہرست کی منظوری دی تھی، اقوام متحدہ پابندیوں کی کمیٹی نے متعلقہ دہشت گرد تنظیموں اور افراد کو دہشت گردی میں ملوث قرار دیا تھا، سابق طالبان حکومت کے وزرا، گورنر اور رہنما بھی دہشت گردی کی مصدقہ فہرست میں شامل کیے گئے.

    مذکورہ فہرست میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں روپوش کالعدم تحریک طالبان کے افراد بھی شامل ہیں۔

  • موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی اندھادھند فائرنگ، 18 افراد ہلاک

    موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی اندھادھند فائرنگ، 18 افراد ہلاک

    واگادوگو: افریقی ملک برکینا فاسو میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے شہریوں پر گولیوں کی برسات کردی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کے صوبے سینو میں ہلاکتوں کا یہ لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا۔ حملے کے بعد مقامی افراد نے نقل مقانی شروع کردی۔

    مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں افرا تفریح مچ چکی ہے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، تاہم اب تک کسی بھی دہشت گرد گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    اس سے قبل سوئم صوبے میں بھی اسی طرح کی دہشت گردی کا واقعہ سامنے آیا تھا، مذکورہ حملے میں 39 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ خیال رہے کہ امریقی ملک برکینا میں مختلف دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں جو ملک میں انتہا پسندانہ کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

    دہشت گرد تنظیموں نے متعدد بار ملکی فورسز کو بھی نشانہ بنایا۔ جبکہ یورپی ملک فرانس نے اپنے حالیہ بیان میں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ شمالی افریقہ میں اپنے مزید 600 فوجی اہلکار تعینات کرے گا۔

  • سعودی فورسز نے خطرناک ترین دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

    سعودی فورسز نے خطرناک ترین دہشت گرد کو گرفتار کرلیا

    ریاض: سعودی فورسز نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے اور جج کے اغوا میں ملوث خطرناک اور مطلوب ترین دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

    سعودی سیکیورٹی فورسز نے قطیف کے خطرناک ترین دہشت گرد محمد بن حسین علی آل عمار کو گرفتار کر لیا۔ مذکورہ دہشت گرد شہر کے ایک جج کے اغوا اور سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔

    مذکورہ دہشت گرد کے جرائم کی ایک لمبی فہرست ہے، اس نے دمام شہر کے الخضریہ محلے میں امن و امان برقرار رکھنے پر مامور گشتی فورس پر بھی حملہ کیا تھا۔

    آل عمار کے جرائم میں القطیف کمشنری میں بینکوں کی رقوم منتقل کرنے والی گاڑیوں پر رہزنی اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے بھی شامل ہے۔

    وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد اغوا اور چوری کی بے شمار وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

    قطیف کے جج شیخ الجیرانی کے اغوا سمیت دہشت گردی کے متعدد واقعات میں آل عمار کا ساتھ اس کے 2 ساتھیوں میثم علی محمد القدیحی اور علی بلال سعود الحمد نے دیا اور یہ تینوں ہی اب فورسز کی حراست میں ہیں۔

    آل عمار سنہ 2016 کے دوران سعودی وزارت داخلہ کی جاری کی جانے والی مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

  • جب قوم متحد ہوتی ہے تو دہشت گرد خود بھاگ جاتے ہیں، شوکت یوسفزئی

    جب قوم متحد ہوتی ہے تو دہشت گرد خود بھاگ جاتے ہیں، شوکت یوسفزئی

    پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ جب قوم متحد ہوتی ہے تو دہشت گرد خود بھاگ جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے اسلامیہ کالج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے، 10 زیرعلاج ہیں۔

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دہشت گردوں کے مقاصد کبھی پورے نہیں ہوسکتے ہیں، سیکیورٹی فورسز الرٹ ہیں، پہلے کی نسبت دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو 5 سال پورے ہوگئے، مگر زخم نہیں بھرے، دہشت گردوں نے معصوم بچوں پر جو ظلم ڈھایا اسے نہیں بھولے۔

    وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب قوم متحد ہوتی ہے تو دہشت گرد خود بھاگ جاتے ہیں، دہشت گردی جہاں بھی ہو اس کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

    واضح رہے کہ آج صبح پشاور ہائی کورٹ کی پارکنگ میں دھماکے سے پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق رکشے میں 4 کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

    سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

    چنیوٹ: پنجاب میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم سے بارودی مواد برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورسز کی جانب سے یہ اہم کارروائی شہر چنیوٹ کے علاقے جھنگ روڈبائی پاس کے قریب عمل میں آئی، سی ٹی ڈی نے خالد ضیا نامی کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کیا۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سے 2دستی بم، بارودی سامان اور ممنوعہ لٹریچر برآمد ہوئے، ساہیوال کا رہائشی خالدضیا لشکرجھنگوی سے تعلق رکھتا ہے، خالدضیا بڑی کارروائی کے لیے یہاں آیا تھا۔

    دہشت گرد کے خلاف دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مچھر کالونی سے گرفتار ہونے والے ملزم طفیل نے گوادر جوڈیشل کمپلیکس توڑنے کا اعتراف کیا تھا، ملزم طفیل کے مطابق اس نے مارچ 2019 میں ساتھیوں کے ہمراہ گوادر جوڈیشل کمپلیکس توڑا، اور کمپلیکس سے 3 ایس ایم جی رائفل لے کر فرار ہوئے۔

    گوادر جوڈیشل کمپلیکس توڑنے والا ملزم سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار

    جبکہ دو روز قبل سی ٹی ڈی اہل کاروں نے ڈیرہ غازی خان میں چھاپا مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے تھے، چھاپا دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر مارا گیا تھا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ ہند سے ہے۔

  • میڈیا کو دہشت گرد تک رسائی پر وزیراعلیٰ سندھ پولیس پر برہم

    میڈیا کو دہشت گرد تک رسائی پر وزیراعلیٰ سندھ پولیس پر برہم

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا میرے خلاف کوئی سازش تیار کی گئی ہے، لگتا ہے متعلقہ ایس ایس پی میرے خلاف سازش میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کلیم امام اور اے آئی جی غلام نبی میمن کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کیا میرے خلاف کوئی سازش تیار کی گئی ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک دہشتگرد سے یہ کہلوایا گیا کہ میں نے ان سے ملاقات کی، کسی سے ملنا ہوتا تو کیا میں ہاؤس طلب نہیں کرسکتا تھا، ملنے کیوں جاتا، لگتا ہے متعلقہ ایس ایس پی میرے خلاف سازش میں ملوث ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ پولیس سے کہا کہ آپ اس سے پوچھیں اور بتائیں، ایسا کیوں اور کس کے کہنے پر کیا؟

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل میڈیا پر میرا نام دہشت گرد سے ملاقات سے منسوب ہوتا رہا، آئی جی صاحب آپ بتائیں ایسا کیوں ہو رہا ہے، میں اس دہشت گرد کو جانتا بھی نہیں، نہ کبھی ملا ہوں۔ انہوں نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ ایس ایس پی کے خلاف ایکشن نظرآنا چاہیے۔

    مراد علی شاہ نے مجھ سے کہا تم کو دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے، ٹارگٹ کلر کا انکشاف

    یاد رہے کہ گزشتہ روز گرفتار ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا نے انکشاف کیا تھا کہ میں دنیا کی نظر میں مردہ ہو چکا تھا، مجھے دوبارہ زندہ کیا گیا۔ ملزم نے بتایا تھا کہ جس دن گرفتاری ظاہر کی گئی اسی دن وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مجھ سے ملنے بھی آئے تھے، مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ تم دنیا کی نظر میں مر چکے ہو، اب تمہیں دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے۔

  • سکھر: پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سکھر: پولیس مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سکھر: سندھ پولیس نے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرفتار کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور سکھر لنک روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلیا ہے، گرفتار دہشت گرد سے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم 2016 میں خانپور عیدگاہ میں خودکش دھماکے میں ملوث ہے، دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    ملزم کی شناخت حسین بخش عرف ملا بخش بروہی کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ پولیس نے گرفتار مبینہ دہشت گرد سے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کی مدد سے دیگر ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،کالعدم تنظیم جنداللہ کا مطلوب دہشت گرد گرفتار

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جنداللہ کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اپریل میں ہی کے پی کے شہر ایبٹ آباد میں سی ٹی ڈی ہزارہ نے یہ اہم کارروائی کی اس موقع پر داعش کا نیٹ ورک چلانے والا مبینہ دہشت گرد مجیب الرحمان گرفتار کیا تھا،گرفتار مبینہ دہشت گرد کراچی اور پنجاب میں بڑی دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھا جن میں ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں، بینک ڈکیتیوں سمیت سنگین دہشت گردی کی وارداتیں شامل تھیں۔

  • کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

    کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کامقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے موٹرسائیکل بم دھماکے کا مقدمہ علاقہ ایس ایچ او کو مدعیت میں میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں قتل اوردہشت کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

    گزشتہ روز کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے شیر جان اسٹاپ پر مقامی میڈیکل اسٹور کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    سانحے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نےمذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پردکھ اورافسوس کا اظہارکیا تھا۔ انہوں نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف نتیجہ خیز کارروائی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بزدل دہشت گردوں نے معصوم اور بے گناہ شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنایا، دہشت اور وحشت پھیلانے والوں کا کوئی مذہب، قوم اورقبیلہ نہیں اور یہ سخت ترین سزا کے مستحق ہیں۔

  • براعظم امریکا کے 31 ملکوں سے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

    براعظم امریکا کے 31 ملکوں سے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

    بیروت : آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس نے براعظم کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ ’حزب اللہ کو دہشت گرد گروپ قرار دے کر اس پرپابندیاں عاید کریں‘۔

    تفصیلات کے مطابق لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے خلاف عالمی سطح پر گھیرا مسلسل تنگ ہو رہا ہے۔ شدت پسند لبنانی تنظیم پر پابندیوں کے لیے براعظم امریکا کے ممالک بھی متحرک ہوگئے اور ارجنٹائن کی طرف سے حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرکے تنظیم کے اثاثے منجمد کرنا اہم پیش رفت بتائی جا رہی ہے۔

    امریکی براعظم کے 31 ممالک کی تنظیم آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس(اواے ایس ) کے سیکرٹری جنرل لوئس الماگرو نے ایک بیان میں تنظیم کے 31 رکن ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ارجنٹائن کے نقش قدم پرچلتے ہوئے حزب اللہ کو دہشت گرد گروپ قرار دے کر اس پرپابندیاں عاید کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ الماگرو جو چار سال سے اے او ایس کے سیکرٹری جنرل کے منصب پر تعینات ہیں حزب اور ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھتے ہیں۔

    انہوں نے تنظیم کے ان اکتیس ممالک پر زور دیا کہ وہ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دیں جس طرح تین دوسرے ملکوں امریکا، ارجنٹائن اور کینیڈا حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دے چکے ہیں۔

    الماگرو نے ارجنٹائن کی حکومت کی طرف سے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس فیصلے سے حزب اللہ کے عالمی نیٹ ورک کے گرد گھیرا تنگ کرنے بالخصوص امریکی ملکوں میں حزب اللہ کی سرگرمیوں کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے یہ بیان ارجنٹائن میں یہودیوں کے ایک مذہبی مرکز پردہشت گردانہ حملے کی 25 ویں برسی کے موقع پر جاری کیا ۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم

    وزیراعظم عمران خان کا کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو رہا نہ کرنے اوربھارت کو واپس نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کلبھوشن سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن پاکستان کےعوام کے خلاف جرائم کا مرتکب ہے، پاکستان کو قانون کے مطابق مزید کارروائی کرنی چاہیے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو رہا نہ کرنے اوربھارت کو واپس نہ کرنے کا فیصلہ سراہتا ہوں۔

     عالمی عدالت انصاف: کلبھوشن یادو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف نے دی ہیگ کے پیس پیلس میں کلبھوشن کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    عالمی عدالت انصاف نے بریت کی بھارتی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ کلبھوشن یادیو کو سنائی جانے والی سزا کو ویانا کنونشن کے آرٹیکل 36 کی خلاف ورزی تصور نہیں کیا جاسکتا۔