Tag: دہلی ایئرپورٹ

  • ایئرانڈیا کی بدقسمتی یا کچھ اور؟ دہلی واپس آنے والی فلائٹ میں آگ بھڑک اٹھی

    ایئرانڈیا کی بدقسمتی یا کچھ اور؟ دہلی واپس آنے والی فلائٹ میں آگ بھڑک اٹھی

    بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کی بدقسمتی ختم نہ ہوسکی، ہانگ کانگ سے دہلی واپس آنے والے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ بھڑک اٹھی۔

    ہانگ کانگ سے آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں منگل کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کے فوراً بعد آگ لگ گئی، واقعے کے بعد تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ آگ سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا۔

    یہ واقعہ فلائٹ AI 315 میں پیش آیا، جو 22 جولائی کی شام دہلی پہنچی تھی، ہوائی جہاز کے آکزلری پاور یونٹ (اے پی یو) میں اس وقت آگ لگی جب یہ گیٹ کے ساتھ کھڑی تھی اور مسافروں نے اترنا شروع کیا تھا۔

    واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے، ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ 22 جولائی 2025 کو ہانگ کانگ سے دہلی پہنچنے والی فلائٹ AI 315 کے پاور یونٹ (APU) میں آگ لگ لگی۔

    ایئر انڈیا کے ڈریم لائنر کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ، تمام مسافر محفوظ

    خیال رہے کہ ایک دن پہلے بھی بارش کے دوران ایئر انڈیا کا طیارہ رن وے پر پھسل کر اتر گیا جس کے نتیجے میں 3 پہیے پھٹ گئے تھے، ایئر انڈیا حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ تیز بارش کے باعث پھسل کر رن وے سے اترا، تمام مسافر محفوظ ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کے 3 پہیے پھٹ گئے، انجن کو بھی نقصان پہنچا ہے، پرواز کوچی سے ممبئی آرہی تھی، طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی شہر احمد آباد میں بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے گر کر تباہ ہونے کے بعد ایئر انڈیا کی سخت جانچ پڑتال کی گئی تھی جس میں 260 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ وہ اپنی بجٹ ایئر لائن، ایئر انڈیا ایکسپریس کی چھان بین کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/air-india-pilots-medical-records-probed-amid-reports-of-depression/

  • بھارت کے دہلی ایئرپورٹ پر سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار

    بھارت کے دہلی ایئرپورٹ پر سیکڑوں پروازیں تاخیر کا شکار

    بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے غیر ملکی پروازیں تو تاخیر کا شکار ہیں ہی مگر اب آپریشنل وجوہات کی بنا پر پیر کی دوپہر سے رات ایک بجے تک 12 گھنٹے کے دوران دہلی ایئرپورٹ کی 510 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلائٹ شیڈول کے مطابق دوپہر 1 سے رات 1 بجے تک دہلی ایئرپورٹ پر 250 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    رپورٹس کے مطابق دن سے رات 1 بجے تک کے 12 گھنٹے میں روانگی کی 260 پروازوں میں تاخیر ہے، اندرا گاندھی ایئرپورٹ دہلی پر پروازوں کی آمد میں اوسط تاخیر 55 منٹ رپورٹ ہوئی ہے۔

    آپریشنل وجوہات کی بنا پر آمد کی پروازوں میں تاخیر سے خلل کا انڈیکس 4 اعشاریہ 6 تک چلا گیا جبکہ دہلی ایئرپورٹ سے روانگی کی پروازوں میں اوسط تاخیر 65 منٹ تھی اور پروازوں کی روانگی میں تاخیر سے مشکلات کا انڈیکس آخری درجہ 5 تک پہنچ گیا تھا۔

    دہلی ایئرپورٹ پر سب سے زیادہ اندرون ملک کی پروازوں میں تاخیر رپورٹ ہوئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ ساڑھے بیس کروڑ روپے کے نقصان کا اٹھانا پڑرہا ہے۔

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو ایندھن کی مد میں یومیہ 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

    بندش سے قبل پاکستان کے 11 میں سے 4 فضائی راستے مسلسل بھارتی طیاریاستعمال کرتے تھے، بھارتی ایئرلائنزکی ہفتہ وار اوسطاً 1200پروازیں پاکستانی فضائی حدودسے گزرتی رہیں۔

    اببھارتی جہازوں کو کھلے سمندر تک جا کر رخ تبدیل کرکے سفر کرنا پڑتا ہے، بھارتی جہازوں کی اس مشق سیاضافی فیول استعمال سے لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

    دہلی، لکھنؤ،امرتسر سے دبئی،مڈل ایسٹ جانیوالی پروازوں کو تقریباً دگنا فیول لگتا ہے، بھارتی بوئنگ طیارے کو 100 گھنٹے کے اضافی سفر میں 5 لاکھ 47 ہزار ڈالرز کے اضافی خرچ کا سامنا ہے جبکہ بھارتی ایئر بس طیاروں پر 100 گھنٹے کی اضافی پرواز سے 1 لاکھ 96 ہزار ڈالر کے اضافی فیول کا بوجھ ہے۔

    روس کے یک طرفہ جنگ بندی کے اعلان پر یوکرین کا ناراضی بھرا مؤقف سامنے آ گیا

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیارے 2سے 4گھنٹے اضافی پرواز پر مجبور ہیں، جس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے مسافرغیرملکی ایئرلائنزکوترجیح دینے لگے ہیں، مسافروں کا دوسری ایئرلائنز سے رجوع کے باعث ایئرلائنز کو بھی نْقصان کا بھی سامنا ہے۔

  • دہلی ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    دہلی ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    نئی دہلی: دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ بال بال حادثے سے بچ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر انڈیگو ایئرلائنز کا طیارہ اس وقت زمین سے ٹکرا گیا جب طیارے کی لینڈنگ کرائی جارہی تھی۔

    اطلاعات کے مطابق انڈیگو ایئر لائن کا طیارہ این ایکس (نیو) طیارہ وی ٹی-آئی ایم جی کولکتہ سے دہلی پہنچا تھا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    طیارے میں کتنے مسافر سوار تھے؟ انتظامیہ نے کسی قسم کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا۔

    اس سلسلے میں ڈی جی سی اے کا کہنا تھا کہ لینڈنگ کے دوران طیارہ کے نچلا حصہ رن وے کی سطح کو چھو گیا جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا۔

    واقعے کے بعد شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ( ڈی جی سی اے) نے تحقیقات کا حکم دیا اور معاملے کی حساسیت کے پیش نظر ٓپریشنل کرو کو آف روسٹر کردیا ہے۔