Tag: دہلی ایئر پورٹ

  • ایئر پورٹ پر مسافروں کے لیے بہترین سہولت، اب صرف 30 سیکنڈ میں چیک ان

    ایئر پورٹ پر مسافروں کے لیے بہترین سہولت، اب صرف 30 سیکنڈ میں چیک ان

    مسافروں کے لیے دہلی ایئر پورٹ پر سیلف ڈراپ بیگیج سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، اب لوگ 30 سیکنڈ کے اندر چیک اِن کرسکیں گے۔

    دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی جانب سے دہلی ایئرپورٹ پر نئی سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سروس سے چیک ان کے دوران کم وقت لگے گا، اسے ’سیلف ڈراپ بیگیج مشینس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ مسافر حضرات 30 سیکنڈ کے اندر اپنا سامان ڈراپ کرنے سے لے کر بیگیج ٹیگ لینے اور بورڈنگ پاس پرنٹ کر سکیں گے۔

    حکام نے بتایا کہ اس سروس کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی بھارت کا پہلا اور دنیا کا دوسرا ایئر پورٹ بن گیا ہے جہاں یہ سہولت موجود ہے۔

    اس سے پہلے ٹورنٹو، کینیڈا میں بھی یہی سہولت موجود ہے۔ مسافروں کے لیے ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 پر تقریباً 50 سیلف سروس بیگ ڈراپ یونٹ قائم کیے گئے ہیں۔ عام طور پر ایئرپورٹ پر سامان ڈراپ کرنے میں تقریباً ایک منٹ کا وقت لگتا ہے۔

    یہ یونٹ فی الحال تین ایئر لائنز ایئر انڈیا، انڈیگو اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے مسافروں کے لیے دستیاب ہیں۔

    ڈی آئی اے ایل کا کہنا ہے کہ بیگج ڈراپ یونٹ تک پہنچنے کے بعد مسافروں کو اپنا بورڈنگ پاس اسکین کرنا ہوگا اور اپنے بیگ کنویئر بیلٹ پر رکھنے ہوں گے۔

    حکام نے بتایا کہ اس عمل کو مزید جدید بنا کر سیلف سروس بیگ ڈراپ یونٹ تیار کیا گیا ہے، بورڈنگ پاس یا بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ چیک ان کا وقت ایک منٹ سے کم ہو کر 30 سیکنڈ ہو جائیگا۔

    سیلف ڈراپ بیگیج مشینس کس کام کرے گا؟

    ایئرپورٹ پر مسافر سی یو ایس ایس کیوسک سے اپنے بیگ کا ٹیگ لے سکتے ہیں اور اسے جوڑ سکتے ہیں، پھر بیگ کو سیلف بیگج ڈراپ کے کنویئر بیلٹ پر رکھا جا سکتا ہے۔

    بعدازاں ایک سنگل کلک کے ساتھ ایس بی ڈی مشین پر ایئر لائن کی ایپلی کیشن کھل جائے گی۔

    مسافروں کو اس اپلی کیشن پر سیلف ڈیکلریشن فارم پر ٹک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد سسٹم تمام متعلقہ معیارات کو چیک ان کرے گا۔

  • دہلی ایئر پورٹ پر دو روز سے محصور مسافرلاہور پہنچ گئے

    دہلی ایئر پورٹ پر دو روز سے محصور مسافرلاہور پہنچ گئے

    لاہور: دہلی ایئر پورٹ پر دو روز سے محصور مسافرلاہور پہنچ گئے ہیں ، گزشتہ روز آسمانی بجلی گرنے پر پرواز کو دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔

    نجی ائیر لائن کی پرواز آسمانی بجلی کی زد میں آئی تو سمجھیں مسافروں پر بجلی ہی گر گئی، دو سو چودہ پاکستانی مسافر حادثے سے بال بال بچ گئے لیکن جہاز کی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ اور طویل انتظار نے مسافروں کو دوہری اذیت سے دو چار کردیا۔

    دو روز بعد جب مسافر لاہور پہنچے تو میڈیا سے گفتگو میں پھٹ پڑے۔

    یاد رہے کہ لاہور آنے والی گلف ائر لائنز کی پرواز جی ایف 766 پر آسمانی بجلی گرنے سے طیارے کو نقصان پہنچا اور اسے ہنگامی طور پر نئی دہلی ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پرواز بحرین سے لاہور آ رہی تھی۔ طیارے میں 214 پاکستانی مسافر سوار تھے جو محفوظ ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے نئی دہلی ایئر پورٹ 200 سے زائد پاکستانیوں کے پھنس جانے کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کو ان کی وطن واپسی کے لئے متبادل انتظامات کرنے اور پی آئی اے کو بھی فوری طور پر اپنا طیارہ نیو دہلی ائر پورٹ بھجوانے کی ہدایت کی۔