Tag: دہلی چلو مارچ

  • ویڈیو رپورٹ: کسانوں کو روکنے کے لیے دہلی کی سرحدوں پر بیریئر لگ گئے، کرفیو نافذ

    ویڈیو رپورٹ: کسانوں کو روکنے کے لیے دہلی کی سرحدوں پر بیریئر لگ گئے، کرفیو نافذ

    نئی دہلی: کسانوں کو روکنے کے لیے دہلی کی سرحدوں پر بیریئر لگ گئے، کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی کسانوں کا 13 فروری کو شروع ہونے والا ’دہلی چلو‘ مارچ جاری ہے، دہلی اور اطراف میں شدید ٹریفک جام سے شہری سخت اذیت سے دوچار ہو گئے ہیں، جب کہ کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    دو سال قبل بھی نئی دہلی کی سرحدوں پر کسان اپنے مطالبات کے لیے کئی مہینوں تک سراپا احتجاج رہے، کسانوں کو نئی دہلی پہنچنے سے روکنے کے لیے بھارتی پولیس نے دہلی کی سرحدوں پر بیریئر لگاتے ہوئے ایک ماہ کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق مارچ میں شریک کسان مظاہرین کی طرف سے مودی سرکار سے قانونی ایم ایس پی کی ضمانت، کسانوں اور مزدوروں کے لیے پینشن، کسانوں کے قرضوں کی معافی اور لکھیم پور کھیری تشدد کے متاثرین کے لیے انصاف کے مطالبات کیے گئے ہیں۔

    بھارتی کسان کہتے ہیں کہ مودی سرکار کسانوں کو رعایت دینے کے وعدے سے مکر گئی ہے، مارچ کو روکنے کے لیے سرکار ہم پر دباوٴ ڈال رہی ہے، مگر ہم دہلی جانے کے لیے پرعزم ہیں، بھارتی عوام کہتی ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے معیشت کو بے تحاشہ نقصان ہو رہا ہے مگر حکومت سنوائی نہیں کرتی۔

  • بھارتی کسانوں کی جانب سے احتجاجی کال پر بھارتی پولیس کا بھونڈا ٹریفک پلان، شہری اذیت میں مبتلا

    بھارتی کسانوں کی جانب سے احتجاجی کال پر بھارتی پولیس کا بھونڈا ٹریفک پلان، شہری اذیت میں مبتلا

    بھارتی کسانوں کی جانب سے دہلی چلو مارچ کی احتجاجی کال پر بھارتی پولیس کا بھونڈا ٹریفک پلان شہریوں کے لیے درد سر بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کسانوں کی جانب سے دہلی چلو مارچ کےاعلان کے بعد مودی سرکاربوکھلاہٹ کاشکارہوگئی، ٹائمزناؤ نے بتایا کہ دہلی چلو مارچ کی احتجاجی کال پر بھارتی پولیس نے کسانوں کی نقل و حمل روکنے کیلئے بھونڈا ٹریفک پلان تیار کیا۔

    بھارتی پولیس کی جانب سےمرتب شدہ ٹریفک پلان شہریوں کیلئےدرد سر بن گیا ، سیکیورٹی کےنام پربھارتی پولیس نے شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال کر دیا ہے۔

    بھارتی اخبار کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی بے جا بندش کے باعث گروگرام سرحد کے قریب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ، انتظار کی اذیت میں مبتلا شہری کئی گھنٹوں سےٹریفک میں محصورہوکررہ گئے۔

    بھارتی حکام کی جانب سے سنگھو،غازی پوراورشمبھو سرحدوں پر بھی ٹریفک کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جبکہ بھارتی پولیس کی جانب سےدہلی میں کسانوں کے احتجاج کے پیش نظرپہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔