Tag: دہلی

  • کوریئر بوائز کے روپ میں ڈاکوؤں کی گھر میں گھس کر بڑی واردات

    کوریئر بوائز کے روپ میں ڈاکوؤں کی گھر میں گھس کر بڑی واردات

    دہلی میں کوریئر بوائز کا روپ دھار کر بڑی واردات انجام دی گئی، ریٹائرڈ سائنسداں کے گھر سے دو کروڑ روپے اور زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

    روہنی کے علاقے خود کو کوریئر والا بتا کر دو ملزمان ایک ریٹائرڈ سائنسداں کے گھر میں گھس گئے، دونوں نے گھر میں موجود میاں بیوی کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنا کر تقریباً دو کروڑ نقد اور زیورات لوٹ لیا، ملزمان نے دو پہر میں یہ واردات انجام دی۔

    بھارتی سائنسدان شیبو سنگھ اپنی اہلیہ نرملا کے ساتھ اپنے گھر میں تھے کہ جمعہ کی دو پہر دو غنڈوں نے خود کو کوریئر والا بتاکر گھر کا دروازہ کھلوایا۔

    متاثرین نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر اپنے بیٹے کو دی جو دہلی میں ہی ان سے الگ رہائش پذیر ہے، بعدازاں انکے بیٹے نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے دونوں متاثرین کو میڈیکل جانچ کے لیے اسپتال بھیج دیا ہے۔

    پولیس آفیسر نے بتایا کہ گھر میں گھسنے کے بعد دونوں ملزمان نے میاں بیوی کو بندوق کے نوک پر باندھ دیا، ریٹائرڈ سائنسدان نے مزاحمت کی تو غنڈوں نے ان پر حملہ کر دیا۔

    ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس کی 6 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، تمام افراد کے بیان درج کرلیے گئے ہیں،۔سی سی ٹی وی کے فوٹیج کی مدد سے بھی کوریئر بوائز کے روپ میں موجود ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

  • تاپسی پنو کا دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف

    تاپسی پنو کا دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف

    بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل تاپسی پنو نے دہلی میں پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنو نے حال ہی میں نے حال ہی میں بالی ووڈ بیبو، کرینہ کپور کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماضی کی تلخ واقعے سے متعلق انکشاف کیا۔

    تاپسی پنو نے بتایا کہ میں نے یہ تجربہ کیا ہے کہ دہلی شہر دیگر شہروں کے مقابلے میں خواتین کے لیے غیر محفوظ شہر ہے، دہلی میں رہنے والے اپنی بیٹیوں کو سورج ڈوبنے سے قبل گھر آنے کی تاکید کرتے ہیں لیکن دوسرے شہروں میں ایسا نہیں ہے۔

    اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا تھا کہ میرا تعلق بھی دہلی سے ہے، میں سوچا کرتی تھی کہ ہر جگہ ایسا ہوتا ہے، ہر جگہ ہی چھیڑ چھاڑ کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے جب دوسرے شہروں میں رہنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ صرف دہلی کے والدین ہی اپنی بیٹیوں کو گھر جَلد لوٹنے کا کہتے ہیں، باقی شہروں میں ایسا نہیں ہے۔

    پوڈ کاسٹ کے دوران تاپسی پنو نے بھیڑ میں اپنے ساتھ پیش آنے والے نامناسب سلوک سے متعلق بھی انکشاف کیا، کہا کہ ایک بار مذہبی تہوار کے دوران بھیڑ میں مجھے جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • دہلی میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں تالاب میں تبدیل

    دہلی میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں تالاب میں تبدیل

    بھارت کے دارالحکومت دہلی میں شدید بارشوں کا سلسلہ ہے، موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں بشمول نوروجی نگر، بھیکاجی کاما پلیس، شانتی مارگن، آشرم، آنند وہار اور دہلی کے مالائی مندر کے علاقے میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    تیز بارش کے باعث شہر کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ تمام بڑی سڑکیں ندیوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

    بھارت کے محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت میں اگلے چند گھنٹوں میں مزید تیز بارشیں ہوسکتی ہیں، 28 جولائی تک دارالحکومت دہلی میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے دہلی میں ہوا کا معیار بہتر ہوگیا ہے، سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق، دارالحکومت میں ہوا کے معیار کا انڈیکس اس وقت 50 ہے۔

  • ویڈیو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

    ویڈیو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

    نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی ہے، ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم سمندی طوفان کے باعث بارباڈوس میں ہی پھنس گئی تھی جو آج خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی پہنچ گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Team India (@indiancricketteam)

    ٹیم آج صبح خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں لاکھوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ نے فاتح ٹیم کا استقبال کیا، جب کہ ٹیم کو سخت حفاظتی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Team India (@indiancricketteam)

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خصوصی طیارے ’اے آئی سی 24 ڈبلیو سی‘ جس کا مطلب ( ایئر انڈیا چیمپیئنز 24 ورلڈ کپ) کے ذریعے لایا گیا، جو مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگئی اور نئی دہلی میں صبح 7 بجے لینڈ ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    اس خصوصی طیارے میں ٹیم ارکان کے علاوہ کوچز، معاون عملہ، کھلاڑیوں کے اہلخانہ، بورڈ ممبران کے علاوہ صحافی بھی شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

     دوسری جانب ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں مداح جمع ہوگئے ہوٹل کے عملے نے ورلڈ کپ چیمپیئنز کے شاندار استقبال میں خصوصی کیک پیش کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم آج وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کرے گی، اس ملاقات کے بعد بھارتی ٹیم ممبئی روانہ ہو جائے گی۔

    یہاں، ٹیم کے کھلاڑی نریمن پوائنٹ سے وانکھیڑے اسٹیڈیم تک کھلی بس میں فتح کی پریڈ میں حصہ لیں گے، یہ پریڈ تقریباً 1 کلو میٹر کی ہوگی۔ اس کے بعد بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی۔

  • دہلی میں گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 11 ہلاک

    دہلی میں گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 11 ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے، دارالحکومت دہلی میں گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں ہیٹ اسٹروک سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ ریاست اتر پردیش میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرمی کی لہر نہایت جان لیوا ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث 81 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گرمی کی لہریں مہلک ہوتی جا رہی ہیں، بھارت میں مارچ سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے 100 سے زیادہ اموات اور 40,000 کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

    ہیٹ اسٹروک کے شکار مریضوں میں خواتین سمیت معمر افراد کی زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے، دوسری طرف ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، جس سے 108 دیہات زیر آب آ گئے ہیں، جس سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 4 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    آسام میں 1300 ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، سیلاب کے باعث 5 ہزار سے زیادہ لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • باپ نے بیٹی کو کھیت میں لے جا کر قتل کر دیا

    باپ نے بیٹی کو کھیت میں لے جا کر قتل کر دیا

    دہلی: بھارتی دارالحکومت میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کو کھیت میں لے جا کر قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے اتوار کو ایک شخص کو اپنی بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے، بیٹی کی خون میں لت پت لاش دہلی کے کانجھا والا علاقے کے ایک کھیت سے برآمد ہوئی تھی۔

    واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی، تحقیقات میں پتا چلا کہ خاتون کو ایک ٹیکسی میں کھیت میں لایا گیا تھا، پولیس نے شک کی بنیاد پر والد سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

    پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی کے معاملے پر باپ بیٹی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ باپ بیٹی کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن وہ مسلسل انکار کرتی رہی، دونوں میں اس بات پر کئی بار جھگڑے ہوئے۔

    جس ٹیکسی میں لڑکی کو کھیت لے جایا گیا تھا، پولیس کو اس کیب ڈرائیور نے بتایا کہ وہ نریلا سے ایک مرد اور ایک 25 سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ لایا تھا، اس نے خود بھی شراب پی اور اسے بھی پلائی۔

    ایک سنسان جگہ پر ٹیکسی روکنے کے بعد لڑکی کے باپ نے کہا کہ وہ لڑکی کو مارنے والا ہے، پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اتوار کی رات گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

  • ضعیف العمر ڈاکٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا

    ضعیف العمر ڈاکٹر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا

    بزرگ ڈاکٹر پر بہیمانہ تشدد کرنے کے بعد ملزمان نے کتے کے پٹے سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا جبکہ فرار ہوتے ہوئے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

    دہلی کے پوش علاقے جنگ پورہ میں ایک بزرگ ڈاکٹر کو وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے قتل کیا گیا تھا، اب تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکٹر کو تشدد کے بعد اس کے سر پر کسی چیز سے وار کیا گیا پھر کتے کے پٹے سے گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے واردات کے دوران بزرگ ڈاکٹر کے دونوں کتوں کو باتھ روم میں بند کر دیا تھا۔

    ڈاکٹر یوگیش چندر پال جمعہ کو جنگ پورہ ایکسٹینش کے علاقے میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے اور ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ پولیس نے گھر کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے سے فوٹیج حاصل کی ہے جس میں چار مشتبہ افراد نظر آ رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر کے گھر کے باہر نظر آنے والے چار مشتبہ افراد میں سے تین ان کے گھر میں داخل ہوئے جب کہ چوتھا گھر کے باہر کھڑا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ڈاکٹر کو مارا پیٹا، اسے کرسی سے باندھ دیا۔ وہ اسے کچن میں لے گئے جہاں ملزمان نے اس کے سر پر کند چیز سے مارا اور کتے کے پٹے سے اس کا گلا گھونٹ دیا۔

    ملزمان نے ڈاکٹر پال کے دونوں کتوں کو باتھ روم میں بند کر دیا جبکہ فرار ہونے سے قبل گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ اس کیس میں کسی جاننے والے کے ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاتا۔

    پولیس نے قتل اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ریکی کے بعد بزرگ ڈاکٹر کو قتل کیا گیا اور ان کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کی گئی۔

    ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ کینیڈا میں رہنے والی ڈاکٹر کی بیٹی نے اپنے والد کو خطیر رقم بھیجی تھی۔

  • فرار ہوتے ملزمان نے ویب سیریز کی طرح نوٹ اڑانا شروع کردیے مگر…

    فرار ہوتے ملزمان نے ویب سیریز کی طرح نوٹ اڑانا شروع کردیے مگر…

    بھارتی ویب سیریز کی ہوبہو نقل کرتے ہوئے چوروں نے پولیس کی جانب سے پیھچا کرنے پر گاڑی سے کرنسی نوٹس پھینکا شروع کردیے۔

    مشرقی دہلی کے گاندھی نگر میں پانچ ملزمان ایک شخص کا بیگ چھین کر فرار ہورہے تھے جس میں لاکھوں کی رقم موجود تھی۔ اس دوران پولیس کو اطلاع ملی اور وہ ان کا پیچھا کرنے لگی تاہم اس وقت اہلکاروں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب انھیں فلمی سین کا سامنا کرنا پڑا۔

    پولیس نے گاڑی میں فرار ہونے والے پانچوں ملزمان کا پیچھا کیا تو انھوں نے بھارتی ویب سیرز ’فرضی‘ کی نقل کرتے ہوئے گاڑی سے کرنسی نوٹ ہوا میں اڑانا شروع کردیے۔

    تاہم حقیقی زندگی میں ان کی یہ ٹرک بالکل بھی کام نہ آئی اور اہلکاروں نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے انھی جالیا۔ملزمان کی شناخت دامن، پراوین، اس کی بیوی سنگیتا، روہت اور ساکشی کے نام سے ہوئی ہے۔

    شکایت کنندہ راجیو سنگھ جو کہ کارول باغ کی ایک دوکان میں بطور کیشئر کام کرتا ہے اس نے پولیس کو بتایا کہ وہ 28 اپریل کو ساڑھے چار لاکھ روپے لے کر نکلا جس میں سے ایک جگہ اس نے ڈھائی لاکھ روپے ڈلیور کیے۔

    اس دوران راجیو نے ایک مسافر رکشے میں سوار ہوا جس میں پہلے سے چار لوگ موجود تھے، راستے میں انھوں نے کیشئر کو چلتے رکشے سے دھکا دے دیا اور باقی کی رقم لے کر وہاں سے بھاگ نکلے۔

    راجیو نے فوری طور پر قریبی تھانے میں جاکر اطلاع دی جس پر پولیس والوں نے قریبی پولیس اسٹیشن کو مطلع کیا اور اسے لے کر فرار ملزمان کے تعاقب میں نکلے۔

    جلد ہی ایک چیک پوائنٹ پر پولیس والوں کا ان سے سامنا ہوگیا اور ملزمان نے وہاں سے فرار ہوتے ہوئے 25 ہزار روپے تک کے نوٹ ہوا میں اڑا دیے تاکہ فلم کی طرح لوگ اکٹھے ہوں اور وہ بچ کر نکل جائیں۔

    تاہم ایسا نہ ہوسکا اہلکاروں نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے باقی کے بچے ہوئے ایک لاکھ 75 ہزار روپے برآمد کرلیے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف سیکشن 395 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • سگریٹ کیلئے ماچس دینے سے انکار پر نوجوان قتل

    سگریٹ کیلئے ماچس دینے سے انکار پر نوجوان قتل

    سگریٹ جلانے کے لیے ماچس دینے سے انکار پر دو نوعمر لڑکوں نے ایک نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

    بھارتی دارلحکومت دہلی کی پولیس نے دو کم عمر لڑکوں کو ایک نوجوان کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے، پولیس نے بتایا کہ لڑکوں نے اس شخص کو اس لیے قتل کیا کہ مقتول نے نوجوانوں کو سگریٹ جلانے کے لیے ماچس دینے سے انکار کردیا تھا۔

    افسوسناک واقعہ ہفتے کے روز بھارتی دارلحکومت کے علاقے تیمارپور میں پیش آیا، پولیس کو واقعے کی اطلاع پی سی آر کال کے ذریعے ملی تھی۔

    پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو اسے وہاں آٹو رکشہ اور اس کے اطراف میں خون ہی خون بکھرا نظر آیا اور مقتول شدید زخمی حالت میں ملا۔

    فوری طور پر پولیس نے حملے کا نشانہ بننے والے شخص کو ہندو راؤ اسپتال منتقل کیا مگر وہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے اس کے مرنے کی تصدیق کردی۔

    پولیس نے اس علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے دو نابالغ ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد اتوار کو انھیں حراست میں لے لیا ہے۔

    ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس نے کرائم سین سے شواہد اکٹھے کیے ہیں اور عینی شاہدین کا بیان بھی ریکارڈ کیا ہے جبکہ حملے میں استعمال ہونے والی چھری بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

  • دہلی، گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، 4 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک

    دہلی، گھر میں آگ بھڑک اُٹھی، 4 خواتین سمیت 6 افراد ہلاک

    بھارت کے شہر دہلی میں گھر میں خوفناک آگ لگنے کے باعث چار خواتین سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید جھلس گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ گھر میں موجود افراد کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا، کچھ لوگوں نے چھت پر جا کر جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی ناکام ثابت ہوئی، فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔

    پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی تاہم امکان ہے کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ڈی سی پی جتیندر مینا نے کہا کہ مرنے والوں اور جھلسنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ عمارت میں سب کرایہ دار رہتے تھے۔

    کشتی ڈوب گئی، اسکول کے 14 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک

    اُن کا کہنا تھا کہ آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر پارکنگ ہے۔ لوگ اوپر کی تین منزلوں پر رہائش پذیر تھے۔