Tag: دیا

  • تیل بردار جہازوں پر حملہ کر کے ایران نے پیغام دیا ہے، سعودی عرب

    تیل بردار جہازوں پر حملہ کر کے ایران نے پیغام دیا ہے، سعودی عرب

    نیویارک/ریاض : اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ العلمی کا کہنا ہے کہ ’یہ بات خارج از امکان نہیں کہ امریکا کے پاس حملے میں ملوث افراد سے متعلق معلومات ہوں‘۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ المعلمی کا کہنا ہے کہ ایران نے اماراتی سمندری حدود سے پرے چار بحری تیل بردار ٹینکروں پر حملہ کر کے معنی خیز پیغام پہنچانے کی کوشش کی، تاہم ایران جنگ میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

    عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویو میں عبداللہ المعلمی نے کہا کہ سعودی عرب کو اس بات کا یقین ہے کہ فجیرہ کے نزدیک بین الاقوامی سمندر میں جہازوں پر حملے میں ایران ملوث ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات خارج از امکان نہیں کہ امریکا کے پاس حملے میں ملوث افراد سے متعلق معلومات ہوں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران نے حملہ کے ذریعے پیغام دینے کی کوشش کی۔۔۔ تہران جنگ نہیں چاہتا ہے۔

    ادھر اقوام متحدہ میں اس واقعہ سے متعلق پیش کردہ رپورٹ میں حملے کے فنی پہلووں پر بات کی گئی ہے، اس کے سیاسی مضمرات رپورٹ کا حصہ نہیں تھے۔

    امریکا نے ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے 12 شرائط عائد کر دیں

    واضح رہے کہ ایران کے جوہری توانائی معاہدے کی بعض شقوں سے دستبردار ہونے اور خلیجی ممالک سے تیل کی سپلائی روکنے کی دھمکی دینے کے بعد 12 مئی کو خلیج عمان میں 4 تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا تھا جن میں سے دو سعودی جہاز تھے تاہم ایران نے اس حملے میں ملوث ہونے کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

  • پتا لگاؤدیا، سی آئی ڈی آخرکیوں بند ہورہا ہے

    پتا لگاؤدیا، سی آئی ڈی آخرکیوں بند ہورہا ہے

    بھارتی ٹیلی ویژن پر سب سے طویل عرصے تک نشر ہونے والے کرائم فکشن شو ’سی آئی ڈی ‘ کو بالاخر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، شو کی آخری قسط 27 نومبر کو نشر کی جائے گی ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سال سے زائد عرصے سے عوام میں مقبول اس شو کو بند کرنے کا فیصلہ اچانک لیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس کے مداحوں میں مایوسی پائی جارہی ہے، یہ شو اب تک 1 ہزار 5 سو46 اقساط مکمل کرچکا ہے ۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ شو کی آخری قسط 27 نومبر کو آن ایئر کی جائے گی جس کے بعد ناظرین اس شو کی کوئی بھی نئی قسط دوبارہ نہیں دیکھ سکیں گے۔

    سی آئی ڈی کی مرکزی کاسٹ میں اے سی پی پرادھیومن، سینئر انسپکٹر (ایس آئی) ابھیجیت اور دیا ناظرین میں مقبول ماتے جاتے ہیں۔یہ کردار اداکار شیواجی ستم، اداکار شریواستو اور اداکار دیاآنند شیٹی نے ادا کیے ہیں۔ بیس سال سے زائد عرصے میں کئی نئے کردار اس شو کا حصہ بنتے رہے اور رخصت ہوتے رہے لیکن یہ تینوں کردار ہمیشہ اس کا حصہ رہے۔

    سی آئی ڈی کے چیف اے سی پی پراھیومن کا ڈائیلاگ ’ پتا لگاؤ دیا‘ شائقین میں اس قدر مقبول ہوا کہ عوامی بول چال کا حصہ بن گیا ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اس شو کو بند کیا گیا تھا ، تاہم پبلک ڈیمانڈ کے باعث اسے واپس آن ایئر کیا گیا۔

    سی آئی ڈی کا آغاز 1998 میں سونی ٹیلی ویژن پر ہوا تھا۔20 سال سے زائد عرصے سے جاری اس پروگرام میں ایسی سینکڑوں کہانیاں سامنے آئیں جنہیں خوب پسند کیا گیا۔حال ہی میں پروگرام کے 20 سال مکمل ہونے پر ایک شاندار ایونٹ بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں پوری ٹیم نے شرکت کی تھی۔

    شو کے اداکار دیاآنند شیٹی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی آئی ڈی کی نشریات ختم ہونے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ حقیقت ہے، ہمیں حال ہی میں اس کے بارے میں پتا چلا جس کے بعد 4 سے 5 دن قبل ہم نے پروگرام کی شوٹنگ بند کردی، 27 اکتوبر کو نشر ہونے والی قسط آخری ہوگی‘۔

    آنند شیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم شو کی شوٹنگ کررہے تھے اور اگر یہ جاری رہتی تو اس کے 21 سال بھی مکمل ہوجاتے لیکن پروڈیوسر نے اچانک ہی بتایا کہ اب شو بند کیا جارہا ہے، میں اپنے کردار دیا کو خوب یاد کروں گا، لیکن ہمیں ناظرین کے لیے بےحد دکھ ہورہا ہے، ہم ایک خاندان کی طرح تھے، ہم ایک دوسرے کو بےحد یاد کریں گے کیوں کہ یہ ہمارے دوسرے گھر کی طرح تھا‘۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چینل کے ساتھ ہوئے چند مسائل کے باعث سی آئی ڈی ختم کیا جارہا ہے۔

    اس شو کی ہدایات بی پی سنگھ اور نندو کیل نے دی، جبکہ پروڈکشن بھی بی پی سنگھ نے ہی کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آئی ڈی کو حتمی طور پر بند کیا جارہا ہےتاہم بی پی سنگھ پر امید ہیں کہ جلد ہی وہ اس تاریخ ساز شو کی پراڈکشن دوبارہ شروع کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔