Tag: دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم

  • سعودی عرب کا دیامر بھاشا، مہمند ڈیم منصوبوں کیلئے فنڈز دینے کا فیصلہ

    سعودی عرب کا دیامر بھاشا، مہمند ڈیم منصوبوں کیلئے فنڈز دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: سعودی عرب پاکستان کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم سمیت بجلی کے 5 منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کرے گا، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے37 کروڑ  50 لاکھ اور مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ ریال دیے جائیں گے، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو دیامر بھاشا، مہمند ڈیم منصوبوں کے لئے فنڈز دینے کا فیصلہ کرلیا ، دیامر بھاشا ڈیم کے لئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال فراہم کئے جائیں گے جبکہ مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ ریال ملیں گے، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

    سعودی ولی عہد کے دورے میں بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی عرب کی جانب سے جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ ریال، جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال فراہم کئے جائیں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے ، وفاقی کابینہ میں سعودی فنڈفار ڈویلپمنٹ کے ساتھ ایم او یو کی سمری پیش کی جائے گی۔

    خیال رہے  وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر 16 فروری کو پاکستان آئیں گے،   محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان  16 فروری کو پاکستان آئیں گے

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین استقبال  کریں گے،  وزیر اعظم ہاؤس آمد پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ، جہاں عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی جبکہ مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا جائےگا۔

    دورے میں متبادل توانائی، اندرونی سیکیورٹی، میڈیا، ثقافت اور کھیل کے شعبے میں معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

    دوسری جانب سعودی آرمی اور اسلامی فوجی اتحاد کے 235اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، سعودی ولی عہد کے ساتھ ایک سو تیس شاہی گارڈز بھی آئیں گے جبکہ اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈز ان چیف جنرل (ر) راحیل شریف پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔

    سعودی ولی عہد کے ہمراہ 40 سعودی کاروباری شخصیات بھی پاکستان آئیں گی، یہ وفد مقامی کاروباری شخصیات سے بالمشافہ ملاقات کرے گا، جس سے دورے کے دوران نجی سطح پر بھی کچھ معاہدے متوقع ہیں۔

    خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان دورہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دورکا آغاز ہے ، وہیں پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے

  • آئندہ نسلوں کو بچانے کے لیے ڈیم کے سوا کوئی راستہ نہیں، چیف جسٹس

    آئندہ نسلوں کو بچانے کے لیے ڈیم کے سوا کوئی راستہ نہیں، چیف جسٹس

    اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کی اشد ضرورت ہے، آئندہ نسلوں کو بچانے کے لیے ڈیم کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ٹی وی پر اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ کوئٹہ میں کیس کی سماعت میں پتہ چلا پانی کی سطح بہت نیچے چلی گئی اور گھروں کو ٹینکرز کے ذریعے سپلائی پانی مہنگا ہے، پانی سے متعلق اور کوئی ذرائع نہیں تھے جو خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، سماعت کے بعد اسلام آباد واپس آیا تو چیئرمین واپڈا نے بریفنگ دی۔

    [bs-quote quote=”ڈیم نہ بننے کے کئی وجوہات ہیں، عوام سے شیئر نہیں کرسکتا” style=”style-6″ align=”left” author_name=”چیف جسٹس” author_job=”میاں ثاقب نثار”][/bs-quote]

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم آج تک پانی سے متعلق اپنے حق سے محروم ہیں، سندھ طاس معاہدے کے تحت ہمیں پورا پانی نہیں مل رہا، پانی کی کمی کو ڈیم سے ہی پورا کیا جاسکتا ہے۔

    جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم نہ بننے کے کئی وجوہات ہیں، عوام سے شیئر نہیں کرسکتا، ڈیم تعمیر نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا بھی مظاہرہ کیا گیا، 40 سال سے ڈیم کیوں نہیں بنے اس معاملے کو دیکھنا چاہئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیمینار میں بھی وزیراعظم عمران خان سے کہا تھا کہ ڈیمز نہ بنانا مجرمانہ غفلت ہے اور اس کو دیکھنا چاہئے، کالا باغ ڈیم جیسے ایشو کھڑے کیے گئے، عوام کو ڈیمز بنانے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کا پتہ چلنا چاہئے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیمز بنانے سے متعلق فنڈز کی کمی تھی انشا اللہ پوری ہوجائے گی، عوام فنڈز دینے میں آگے رہے ہر شخص نے اپنا کردار ادا کیا، ڈیمز سے متعلق سمجھ رہا 9، 10 سال لگیں گے، اللہ نے آسانیاں پیدا کردیں، چند دنوں میں فنڈز کے مسائل حل ہوگئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیمز کے لیے زمینوں کا معاملہ آیا تھا وہ بھی کافی حد تک حل کرلیا گیا، جس علاقے میں ڈیمز بننا تھے وہاں زمینوں کے مسائل حل ہوگئے۔

    [bs-quote quote=”امید ہے 5 سے 7 سال کے دوران ڈیم مکمل ہوجائے گا” style=”style-6″ align=”right” author_name=”چیف جسٹس”][/bs-quote]

    اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنے ملک کی ہر حالت میں سپورٹ کی، ان کے جذبات کی قدر کرتا ہوں، برطانیہ میں تو فنڈز ریزنگ کی تقریب میں لوگوں کی تعداد زیادہ تھی جبکہ مانچسٹر میں لوگ ہال کے باہر تقریب میں آنے کے لیے انتظار کررہے تھے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا میری چھوٹی سی کاوش اتنی بڑی تحریک بن جائے گی، چھوٹے بچوں نے فنڈریزنگ میں بھرپور حصہ لیا، بزرگوں کو بھی دیکھا، خواجہ سرا جو خود مشکل سے گزارا کرتے ہیں 2 لاکھ فنڈز دے کر گئے، ایک صاحب تو اپنی پوری پنشن دے کر چلے گئے، ٹوٹے ہوئے جوتے والے شخص کو دیکھا جس نے ڈیم فنڈ میں پیسے دئیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ امید ہے 5 سے 7 سال کے دوران ڈیم مکمل ہوجائے گا، اوورسیز پاکستانیوں نے دل کھول کر فنڈز ریزنگ میں حصہ لیا۔

  • دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر،  ڈیم فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوگئی

    دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر، ڈیم فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوگئی

    کراچی : دنیا بھر سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے عطیات کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک مجموعی طور پر جمع ہونے والی رقم ایک ارب 58 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  ویب سائٹ پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے جمع ہونے والی رقم کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق 6 جولائی سے 28 اگست تک مختلف بینکوں میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے اکاؤنٹس میں ایک ارب 58 کروڑ 47 لاکھ 65 ہزار 924 روپے جمع ہوئے۔

    ڈیم فنڈز میں شہریوں نے بینکوں کے ذریعے ایک ارب 52 کروڑ سے زائد روپے جمع کرائے ، اس کے علاوہ مختلف موبائل کمپنیوں کے ایس ایم ایس سسٹم کے تحت 5 کروڑ سترہ لاکھ روپے جمع کرائے ہوئے۔

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا، جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاؤنٹس، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم اسٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔

    عد ازاں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سب سے پہلے ڈیموں کی تعمیر کے لئے دس لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا تھا پھر میئر کراچی اور پیر پگارا نے ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی اور وسیم اختر نے اپنی اور کے ایم سی افسران کی طرف سے ایک ایک لاکھ روپے فنڈ عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    مسلح افواج نے ڈیموں کی تعمیر کے کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2دن کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 15 لاکھ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اداکار حمزہ علی عباسی سمیت ملک میں بسنے والے دیگر لوگوں نے بھی ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالا، شاہد آفریدی نے اپنی اور فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بعدازاں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے بھی 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔

    سیکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

    دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم  فنڈ میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔