Tag: دیامر بھاشا ڈیم

  • سپریم کورٹ: بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر اور کالا باغ کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ: بھاشا اور مہمند ڈیم کی فوری تعمیر اور کالا باغ کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق مختصر لیکن تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فوری طور پر تعمیر کیے جائیں۔

    اپنے مختصر فیصلے میں عدالتِ عالیہ نے کالا باغ ڈیم کے حوالے سے بھی حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تعمیر کے لیے ایک کمیٹی قائم کی جائے۔

    ملک میں ڈیموں کی تعمیر سے متعلق سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے حکم دیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق اقدامات کریں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے ایک خصوصی اکاؤنٹ بھی کھولا جائے، فیصلے کے مطابق یہ اکاؤنٹ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام پر پر کھولا جائے گا۔

    ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے خصوصی اکاؤنٹ میں عوام عطیات اور فنڈ جمع کراسکیں گے، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ عطیات اور فنڈ دینے والوں سے ذرائع آمدن نہ پوچھے جائیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے پہل کرتے ہوئے ڈیم کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    ملک میں 138 ملین ایکڑ فٹ پانی آتا ہے، اسٹوریج کی گنجائش صرف 13.7 ملین ایکڑ فٹ ہے، ارسا


    سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے جاری کیے گئے حکم پر عمل در آمد شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی اس امر کی نگرانی کرے گی کہ عدالتی حکم پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

    عدالت نے چیئرمین واپڈا کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے، کمیٹی کے دیگر ارکان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سنایا۔ خیال رہے کہ آرٹیکل 184 تین کے تحت سپریم کورٹ کو بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اختیارات حاصل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دے دی

    وزیراعظم نے دیامر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے2017 کے آخر تک کام شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کےمطابق دیامربھاشاڈیم کامالیاتی پلان سیکرٹری پانی و بجلی نے وزیراعظم نواز شریف کو پیش کیا جس کی وزیراعظم نوازشریف نے منظوری دے دی۔

    سیکرٹری پانی و بجلی کی جانب سے وزیرعظم کو پیش کئے گئے پلان کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام اور واپڈا کی آمدن سے فراہم کیے جائیں گے۔

    وزیر اعظم نےسیکریٹری خزانہ کوہدایات جارکرتے ہوئے کہا کہ مالیاتی تجاویز کو جلد حتمی شکل دی جائےاور آئندہ سال کےآخر تک ڈیم کی تعمیرشروع ہوجانی چاہیے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے اراضی حاصل کرنے پر وزارت اور گلگت بلتستان انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔

    یاد رہے کہ اس سےقبل مشترکہ مفادات کونسل نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری 2009 میں دی تھی۔

    واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جبکہ اس منصوبے سے4 ہزار 500میگا واٹ سستی بجلی بھی پیدا کی جاسکےگی۔