Tag: دیا مرزا

  • ’میں کانپنے لگی‘ دیا مرزا کا ویب سیریز ’’کافر‘‘ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

    ’میں کانپنے لگی‘ دیا مرزا کا ویب سیریز ’’کافر‘‘ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے اپنی 6 سال پرانی ویب سیریز کافر کے ایک سین سے متعلق سنسنی خیز انکشاف کیا ہے۔

    کافر‘ کو ابتدائی طور پر 2019 میں ٹی وی سیریز کے طور پر ریلیز کیا گیا تھا اور اب 6 سال بعد اسے فلم کے طور پر پیش کیا گیا ہے، یہ سیریز ایک پاکستانی خاتون شہناز پروین کی سچی کہانی پر مبنی ہے جو غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کرکے بھارت میں داخل ہوجاتی ہے۔

    آزاد کشمیر کی ان خاتون پر بھارتی فوج نے عسکریت پسند ہونے کا الزام عائد کرکے 8 سال تک جیل میں قید رکھا تھا اور وہیں انھوں نے ایک بچی کو بھی جنم دیا تھا۔

    شہناز پروین کی اسٹوری ایک بھارتی صحافی کو معلوم ہوئی جس نے بے گناہ خاتون کا معاملہ اُٹھایا اور انصاف کے لیے طویل جدوجہد کی جس کے نتیجے میں رہائی نصیب ہوئی۔

    تاہم اب سیریز کو فلم کی صورت میں ریلیز ہونے پر اداکارہ دیا مرزا نے ایک انٹرویو دیا ہے جہاں انہوں نے ایک سین کو شوٹ کرنے کا سنسنی خیز قصہ سنایا ہے۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ دیا مرزا نے بتایا کہ سیریز کافر میں ریپ سین نے مجھے اس قدر جذباتی اور جسمانی طور پر متاثر کیا کہ میں کانپنے لگی اور اُلٹی کر بیٹھی تھی میری طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ جب ہم میں نے ریپ سین شوٹ کیا تو وہ لمحہ اتنا سخت تھا کہ میں مکمل طور پر کانپنے لگی، جیسے ہی کیمرہ بند ہوا، میں اُلٹی کرنے لگی۔

    دیا مرزا نے مزید کہا کہ ایسے سین فلمانے کے لیے صرف اداکاری نہیں بلکہ مکمل طور پر اس کیفیت میں ڈوبنا پڑتا ہے جو کردار ادا کرنے والے پر حقیقی اثر چھوڑتا ہے۔

    دیا مرزا نے مزید کہا کہ ایک فنکار کے لیے سب سے اہم چیز کردار سے ہمدردی ہے جو مجھے فلم میں اپنے کردار سے ہوگئی تھی۔

  • دیا مرزا کے جذباتی پیغام سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    دیا مرزا کے جذباتی پیغام سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے جذباتی پیغام جاری کرکے اپنے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

    دیا مرزا نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام تحریر کیا کہ ”احسان جتا کر کسی کا قتل نہ کرو، بلکہ نرم دلی اور مہربانی سے اس کا دل جیتو“۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dia Mirza Rekhi (@diamirzaofficial)

    بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے پیغام سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دیا مرزا نے بھتیجی تانیا کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔ دراصل وہ تانیا کو اپنا ’پہلے بچہ‘ کہتی ہیں۔ کچھ روز قبل اداکارہ کی بھتیجی کار حادثے میں ہلاک ہوئی تھی۔

    اداکارہ نے تصویر کے ساتھ جذباتی پیغام میں لکھا: ’مجھے گھر کے صحن میں‘دیا ماسی‘ کی آوازیں اب بھی یاد ہیں جب تانیا مجھ سے ملنے آئی تھی۔ وہ اپنے ساتھ معصومیت لائی تھی جو کبھی فراموش نہیں ہو سکتی تھی‘۔

    دیا مرزا نے لکھا کہ ’تانیا میرے پہلے بچے کی طرح تھی، وہ ہمیشہ میرے پاس تھی اور مجھے یقین تھا کہ وہ یہ جانتی ہوگی۔ تانیا کی بات سننا، اس کی رہنمائی کرنا اور اسے ڈانٹنا یہ سب خوشیاں تھیں جو اس نے مجھے دیں۔ میں اس کی بہت شکر گزار ہوں‘۔

  • دیا مرزا نے فلم ’بھیڑ‘ میں کام کرنے کی اہم وجہ بتادی

    دیا مرزا نے فلم ’بھیڑ‘ میں کام کرنے کی اہم وجہ بتادی

    بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے ہدایتکار انوبھو سنہا کی سماجی و سیاسی فلم ’بھیڑ‘ میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ہدایتکار کا شکریہ ادا کیا ہے

    بالی وڈ اداکار دیا مرزا نے انسٹاگرام پر ایک اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے ایک نوٹ بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ فلم ’بھیڑ‘ کرنے کی اصل وجہ ان کی بیٹی ہے۔

    انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میں ہدایت کار سنہا کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، انہوں نے مجھے اسے اس متاثر کن فلم کا حصہ بنایا۔

    دیا مرزا کا کہنا تھا کہ بھید کو اتنا پسند کرنے کے لیے شکریہ، میں آپ سب کی بہت شکر گزار ہوں، میں نے یہ فلم اپنی بچی کے لیے بنائی ہے تاکہ وہ کسی دن اس فلم کو دیکھے تو وہ ہمدردی اور طاقت کو سیکھ سکیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dia Mirza Rekhi (@diamirzaofficial)

    اداکارہ نے کہا کہ یہ فلم ان تمام ماؤں کے لیے جس کا کام پر واپس جانا مشکل ہورہا ہے، یہ جان لیں کہ ہم کچھ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں اسی وجہ سے ہم ایک بہترین ماں بنتے ہیں۔

    واضح رہے کہ انوبھو سنہا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بھیڑ کورونا وائرس وبائی امراض پر مبنی ہے جس نے پوری دنیا میں افراتفری پھیلائی تھی۔

    بھیڈ میں اداکار راجکمار راؤ، بھومی پیڈنیکر، پنکج کپور، آشوتوش اور دیگر شامل ہیں، جو 24 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

  • پارٹی میں غبارے لگانے والوں کے لیے بھارتی اداکارہ کا اہم پیغام

    پارٹی میں غبارے لگانے والوں کے لیے بھارتی اداکارہ کا اہم پیغام

    معروف بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے اپنی پارٹیز میں غبارے لگانے والوں کو اہم یاد دہانی کروا دی۔

    دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ لوگ سنگل یوز (ایک دفعہ استعمال کے بعد پھینک دیے جانے والے) پلاسٹک کے بارے میں بات کرتے ہیں، کوئی پارٹی ہو تو اس میں پلاسٹک کا استعمال نہیں کرتے جیسے پلاسٹک کے کپ، پلیٹ اور بیگ وغیرہ۔

    اداکارہ نے کہا کہ لیکن ایسے لوگوں کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ ایسی پارٹی میں غبارے پھر بھی استعمال کیے جاتے ہیں، غبارے بھی پلاسٹک سے بنے ہیں اور یہ ری سائیکل بھی نہیں کیے جاسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dia Mirza Rekhi (@diamirzaofficial)

    خیال رہے کہ دیا مرزا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ماحولیات کی خیر سگالی سفیر ہیں اور اکثر و بیشتر ماحولیاتی مسائل سے آگاہی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • پاکستانی فنکاروں پرپابندی سے بھارت اپنا بھیانک چہرہ دکھا رہا ہے، دیا مرزا

    پاکستانی فنکاروں پرپابندی سے بھارت اپنا بھیانک چہرہ دکھا رہا ہے، دیا مرزا

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے خلاف پھٹ پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کو کئی ماہ بیت گئے اور اب بھارتی اداکار کھل کراس پابندی کے خلاف آواز اٹھانے لگے ہیں۔

    اداکارہ دیا مرزا نے اپنی نئی ویب سیریز ”کافر“ کی لانچنگ تقریب کے دوران پاکستانی فنکاروں پرلگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اوراس پابندی کو دونوں ممالک کے لیے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے ہم دنیا کو یہ بتارہے ہیں کہ بھارت کتنا خوفناک ہے۔

    دیا مرزا نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فن ہمیشہ خوف کے ہاتھوں متاثرہوتا ہے اوراسے خوف سے نقصان پہنچتا ہے لیکن خوف ہی کی وجہ سے آرٹ دوبارہ متحد وتوانا ہوتی ہے۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مجھے یقین ہے ہم پر تھوپے گئے تعصبات صرف ہمیں ہی اپنے ہمسایوں سے دور نہیں کریں گے بلکہ ہمارے ہمسایوں کو بھی ہم سے دور کردیں گے۔

    دیا مرزا نے کہا کہ ہم نے خود کو رابطے اور تبادلے کے موقع سے محروم کردیا ہے، ہم دنیا کو صرف یہ دکھا رہے ہیں کہ ہم کتنے بھیانک ہیں۔

    واضح رہے کہ دیا مرزا اپنی نئی ویب سیریز”کافر“ میں ایک پاکستانی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں جسے اس کے بچے کے ساتھ قیدی بنا لیا جاتا ہے تاہم اس قید سے رہائی حاصل کرنے میں ایک صحافی ان کی مدد کرتا ہے۔

  • بھارتی وزیر اعظم کی فلمی شخصیات سے ملاقات، دیا مرزا پھٹ‌ پڑیں

    بھارتی وزیر اعظم کی فلمی شخصیات سے ملاقات، دیا مرزا پھٹ‌ پڑیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے اداکارؤں کو نظر انداز کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹری کی ترقی میں خواتین کا کردار بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اداکاراؤں اور سینیما گھروں کے مالکان کے ایک وفد نے منگل کے روز ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں۔

    ملاقات کے دوران کیا بات چیت ہوئی یا اس میں کیا طے پایا اس حوالے سے مزید کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی البتہ دیا مرزا نے بڑا سوال کھڑا کردیا۔

    بھارتی اداکارہ نے ملاقات کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’صنفی مساوات پر ہی چل کر ہی خواتین کے مسائل حل کرنا ممکن ہے‘۔

    دیا مرزا نے یہ سوال اس لیے اٹھایا کیونکہ مودی سے جس وفد نے ملاقات کی اس میں تمام مرد حضرات موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: دیا مرزا اقوام متحدہ کی ماحولیاتی سفیر مقرر

    اداکارہ نے اکشے کمار کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت اچھی ملاقات تھی کیونکہ مٹینگ میں‌ کوئی بھی خاتون موجود نہیں تھی‘۔

    ایک اور ٹویٹ میں دیا مرزا نے سوال اٹھایا کہ مرد کس طرح انڈسٹری کے نمائندے بن کر ملاقات کرسکتے ہیں؟ کیا خواتین اداکارائیں فلمی صنعت میں کوئی کردار ادا نہیں کررہیں؟۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کے ٹویٹ کرنے پر مباحثہ شروع ہوا جس میں کچھ صارفین نے انڈسٹری میں صنفی امتیاز کے حوالے سے بات کی۔

    دیا مرزا کا کہنا تھا کہ ’یہ کوئی مقابلہ نہیں بلکہ ایک لازم چیز ہے کیونکہ مرد اور خواتین دونوں ہی انڈسٹری میں اچھا کام کررہے ہیں، کیا سبقت دینے کے حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں آئے گی؟‘۔

    یہ بھی پڑھیں: دیا مرزا کا نفرت کو فروغ دینے والی حب الوطنی سے انکار

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم سے فلم ڈائریکٹر، اداکاروں کی ملاقات منگل کے روز ہوئی، شوبز انڈسٹری کے وفد میں کرن جوہر، اکشے کمار، سدھارت روئے کپور سمیت دیگر نامور شخصیات موجود تھیں۔

    ذرائع کے مطابق وفد نے حکومت کی جانب سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر عائد کیے جانے والے سیلز ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا اور اپیل کی کہ ممبئی کو دنیا کا انٹرٹینمنٹ شہر بنایا جائے۔

  • دیا مرزا اقوام متحدہ کی ماحولیاتی سفیر مقرر

    دیا مرزا اقوام متحدہ کی ماحولیاتی سفیر مقرر

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ اور پروڈیوسر دیا مرزا کو اقوام متحدہ کی جانب سے خیر سگالی سفیر برائے ماحولیات مقرر کردیا گیا۔ وہ اب بھارت میں تحفظ ماحولیات کے لیے کام کریں گی۔

    دیا اس سے قبل بھی ماحولیات پر خاصا کام کرچکی ہیں اور ان کی انہی خدمات کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے انہیں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

    اپنی تقرری پر دیا مرزا نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ اب میں تحفظ ماحولیات کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرسکوں گی۔

    مزید پڑھیں: دیا مرزا کا ماحول دوست گھر

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک میں جنگلی حیات کے تحفظ اور موسمیاتی تغیرات یعنی کلائمٹ چینج کو روکنے کے اقدامات پر کام کریں گی اور لوگوں کو اس بات کی طرف راغب کریں گی کہ وہ زیادہ سے زیادہ ماحول دوست بنیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دیا مرزا کا ماحول دوست گھر

    دیا مرزا کا ماحول دوست گھر

    پرہجوم اور بڑے شہروں میں رہتے ہوئے فطرت سے قریب ہونا ایک مشکل کام ہے، تاہم اب آہستہ آہستہ لوگوں میں فطرت کی اہمیت اجاگر ہورہی ہے جس کے بعد اب وہ اپنے گھروں کو زیادہ سے زیادہ ماحول دوست بنانا چاہتے ہیں۔

    اس کی سب سے بہترین مثال بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے پیش کی جب ایک ویڈیو انٹریو میں انہوں نے اپنے گھر کی سیر کروائی۔

    ان کے گھر میں جا بجا فطرت کے نظارے موجود ہیں اور وہ اپنے روزمرہ کے کاموں کے لیے ماحول دوست اقدامات کرتے ہوئے فطرت سے قریب رہنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    ویڈیو میں سب سے پہلے دیا مرزا اپنے گھر کی 2 خوبصورت سرسبز بالکونیوں سے متعارف کرواتی ہیں۔ دیا کے مطابق یہ بالکونیاں نہ صرف ان کے گھر کو ٹھنڈا رکھتی ہیں بلکہ یہاں پر پرندوں کے آنے کا سبب بھی ہیں۔

    وہ کہتی ہیں، ’لوگ شکایت کرتے ہیں کہ شہر میں بھوری چڑیائیں نہیں رہیں، ان کی آبادی کم ہوگئی ہے۔ لیکن میں نے اپنی بالکونی میں ان کے لیے دانہ اور پانی رکھا ہے جس کے بعد اب یہ بڑی تعداد میں یہاں آتی ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: کھڑکیوں پر چہچہانے والی چڑیا کہاں غائب ہوگئی

    انہوں نے بتایا کہ چڑیاؤں کو پانی رکھنے کے لیے وہ مٹی کے کونڈے استعمال کرتی ہیں جن کے باعث سخت دھوپ میں بھی پانی ٹھنڈا رہتا ہے۔

    دیا کے مطابق ان کی سرسبز بالکونی میں صرف چڑیائیں ہی نہیں، مزید کئی پرندے اور تتلیاں بھی آتی ہیں۔

    بعد ازاں دیا گھر کے اندر اپنے فرنیچر سے متعارف کرواتی ہیں۔ دیا نے اپنے پرانے فرنیچر کو دوبارہ رنگ و روغن کروا کر نیا بنا لیا ہے اور اب وہی ان کے گھر کا حصہ ہے۔

    دیا اور ان کے شوہر ساحل نے دروازوں میں استعمال کی جانے والی پرانی لکڑی کو تراش کر اس سے ایک خوبصورت الماری بھی بنوائی ہے۔ اس طرح انہوں نے کٹے ہوئے درختوں کو ضائع ہونے، اور نیا فرنیچر بنانے کے لیے نئے درخت کٹنے سے بچا لیے۔

    دیا مرزا کا کچن

    خوبرو اداکارہ دیا مرزا کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے کچن سے ماحول کے لیے تباہ کن پلاسٹک کا صفایا کردیا ہے۔

    انہوں نے پلاسٹک کی بوتلوں کی جگہ شیشے اور چکنی مٹی سے بنے ہوئے کنٹینرز اور بوتلیں استعمال کرنا شروع کردی ہیں۔

    اسی طرح وہ کچرا پھینکنے کے لیے بھی پلاسٹک کے سیاہ تھیلوں کے بجائے پرانے اخبارات استعمال کرتی ہیں۔

    خشک اور گیلے کچرے کو الگ کر کے وہ گیلے کچرے کو کھاد بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں جو ان کے گھر کے پودوں کی نشونما میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

    دیا مرزا کو پانی ضائع کرنا بہت برا لگتا ہے۔ وہ کہتی ہیں، ’جب میں پانی کو ضائع ہوتا دیکھتی ہوں تو میرا دل ٹوٹ جاتا ہے‘۔

    انہوں نے گھر کے ٹینکوں کو بہنے سے بجانے کے لیے وہاں آٹو میشن سسٹم نصب کردیا ہے۔ جیسے ہی ٹینک بھر جاتا ہے، سسٹم کی روشنی جل اٹھتی ہے اور یوں فوری طور پر نلکا بند کردیا جاتا ہے۔

    آخر میں دیا بوگن ویلیا کے ایک خوبصورت پودے سے ملواتی ہیں جس کی کھاد میں ان کے پالتو کتے کی راکھ شامل ہے۔

    وہ کہتی ہیں، ’اس بوگن ویلیا کو دیکھ کر مجھے اپنا سلطان (کتا) یاد آجاتا ہے اور مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ اب بھی زندہ ہے‘۔

    آپ کو کیسا لگا دیا مرزا کا ماحول دوست گھر؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دیا مرزا کا نفرت کو فروغ دینے والی حب الوطنی سے انکار

    دیا مرزا کا نفرت کو فروغ دینے والی حب الوطنی سے انکار

    ممبئی: ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اور بھارت جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں، اور بھارتی فنکار پاکستان مخالفت میں اندھے ہو کر نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں، بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے نہایت ہوش مندانہ اور منطقی بیان دیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں دیا مرزا نے کہا، ’وہ حب الوطنی جو نفرت کو فروغ دے، ہرگز حب الوطنی نہیں۔ متحد ہونے میں ہی ہمارا عروج ہے اور غیر متحد ہو کر ہم زوال پذیر ہوجائیں گے‘۔

    انہوں نے سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’سیاستدان معاشرے کی خدمت کرنے کے بجائے اپنی مطلق العنانی قائم کرنے میں مصروف ہیں‘۔

    دیا مرزا بالی ووڈ کی پہلی اداکارہ نہیں جو امن کی حمایت میں بیان دے چکی ہیں۔ اس سے قبل بھارتی گلوکار سونو نگم بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں امن قائم ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

    دوسری جانب بھارتی اداکار سلمان خان، کرن جوہر، اوم پوری اور سیف علی خان پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے فیصلہ کی کھلے عام مخالفت کر چکے ہیں جس کی پاداش میں انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف اداکار اوم پوری پر غداری کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے بیان پر معذرت کر کے اپنی جان چھڑائی۔

    البتہ بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت پاکستانی فنکاروں پر پابندی اور پاکستان سے محاذ آرائی کے حق میں ہے جس کا اظہار وہ اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کرتے رہتے ہیں۔

    حال ہی میں اجے دیوگن نے بھی پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ’بھارتی فنکاروں کو پاکستانی فنکاروں کی حب الوطنی سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ وہ پیسہ بالی ووڈ سے کما رہے ہیں لیکن اپنے ملک کے ساتھ وفا دار ہیں‘۔