Tag: دیدی گئی

  • راولپنڈی، سرگودھا، میانوالی اور اٹک میں 4مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

    راولپنڈی، سرگودھا، میانوالی اور اٹک میں 4مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

    راولپنڈی: ملک کے مختلف شہروں میں سزائےموت پانے والوں چار مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

    ملک میں سزائے موت کی سزاؤں پرعمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، ملک بھر میں سزائے موت پانے والے چار مزید مجرمان اپنے انجام کو پہنچ گئے، ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اغوا برائے تاوان کے مجرم اکرام الحق کو پھانسی دیدی گئی، مجرم اکرام الحق نے سن دو ہزار دو میں تین سالہ بچی کو تاوان کےلیے اغوا کیا تھا۔

    میانوالی سینٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی حب دار شاہ کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، مجرم حب دار شاہ نے سن دو ہزار میں معمولی تنازع پردو افراد کو قتل کیا تھا۔

    سرگودھا جیل میں سزائے موت کے منتظر محمد ریاض کو صبح سویرے پھانسی گھاٹ پر لٹکا دیا گیا، مجرم محمد ریاض نے سن دو ہزارمیں دوران ڈکیتی دو افراد کو قتل کیا تھا۔

    راولپنڈی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دیدی گئی، مجرم امین نے سن انیس سو اٹھانوے میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سزائے موت پر عملدرآمد کی بحالی کے بعد سے اب تک سزائے موت پانے والے مجرموں کی تعداد پینسٹھ ہوگئی ہے۔

  • فیصل آباد:سینٹرل جیل میں 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

    فیصل آباد:سینٹرل جیل میں 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی

    فیصل آباد: سنٹرل جیل میں دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی،  پھانسی کی سزا کے دو مجرم محمد اختر عرف حُسینہ اور ساجد علی عرف تارو کو جمعے کی صبح ساڑھے پانچ بجے پھانسی دی گئی۔

    سنٹرل جیل فیصل آباد میں علی الصبح سزائے موت کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی، جیل حکام کے مطابق ساجد عرف طارو کو ایک شخص کے قتل کے جرم میں پھانسی دی گئی جب کہ محمد اخترعرف حسینا کو قتل اور زیادتی کے جرم میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

    پھانسی سے قبل دونوں مجرموں کا طبی معائنہ کیا گیا، اس موقع پر جیل کے اطراف سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، بعد میں دونوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

    دونوں مجرموں کا تعلق فیصل آباد سے تھا اور انھیں اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت انسدادِ دشت گردی کی عدالتوں کی جانب سے محمد اختر کو سنہ 1999 میں جبکہ ساجد علی کو 2001 میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

    اس سے قبل جنوری 2015 میں کو فیصل آباد جیل میں مشرف حملہ کیس میں  ملوث دو اور شدت پسندوں نوازش علی اور مشتاق احمد کو سزائے موت دی گئی۔

    اس سے قبل دسمبر 2014 میں فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں چھ مجرموں کو پھانسی دے دی گئی تھی ۔ ان میں جی ایچ کیو پر حملے کے مجرم محمد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کے مجرم ارشد محمود کو پھانسی دے دی گئی تھی ۔

    واضح رہے کہ پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد وزیراعظم نے موت کی سزا پر عائد عارضی پابندی کو ختم کر دیا تھا۔