Tag: دیرینہ دشمنی

  • حافظ آباد میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل، لاشیں گاڑی سمیت جلادی گئیں

    حافظ آباد میں دیرینہ دشمنی پر 3 افراد قتل، لاشیں گاڑی سمیت جلادی گئیں

    (17 اگست 2025): حافظ آباد میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے کار پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشیں گاڑی سمیت جلادی۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں محمد حسین ڈیڑھ ماہ قبل اسپین سے مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لیے آیا تھا اسے گزشتہ روز دو ساتھیوں سمیت قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ  اسد اللہ پور کےقریب پیش آیا جہاں  دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے قیمتی جانوں کو ضائع کر دیا گیا، ملزمان نے تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور  پھر گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گاڑی میں دو ساتھیوں سمیت قتل ہونے والا محمد حسین ڈیڑھ ماہ قبل اسپین سے ایک مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے آیا تھا۔ محمد حسین قتل کے مقدمہ میں دفعہ 109 کے تحت مشورہ قتل میں نامزد ملزم 14 جولائی تک عبوری ضمانت پر تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال محمد حسین کے گھر کو لوٹ کر مسمار کردیا گیا اور آگ لگا دی گئی تھی اس پر بھی پولیس کوئی کارروائی نہیں کی۔

     محمد حسین نے پولیس کو چند روز قبل رپورٹ کی کہ گاڑی نمبر ATU 798 اس کا مسلسل تعاقب کررہی ہے، اس کا تذکرہ محمد حسین نے ایک مقامی صحافی سے اپنے وٹس ایپ میسج میں بھی کیا، لیکن اس پر بھی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔

    مبینہ طور پر چند روز قبل بھی محمد حسین پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا لیکن گزشتہ شام اسے دو ساتھیوں سمیت اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا اور پھر مقتولین کی نعشوں کو مسخ کرنے کے لئے گاڑی کو آگ لگا دی گئی۔

  • گجرات میں دیرینہ دشمنی پر 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

    گجرات میں دیرینہ دشمنی پر 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

    گجرات: دیرینہ دشمنی پر 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں اختر علی سمیت 18 ملزمان نامزد اور سات سے آٓٹھ نامعلوم افراد شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں تھانہ ڈنگہ میں دیرینہ دشمنی پرچھ افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ محمد راسب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے میں اختر علی سمیت اٹھارہ ملزمان نامزد اور سات سے آٓٹھ نامعلوم افراد شامل ہیں۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اختر گروپ کا ایک ساتھی ظہور عرف جوری بھی ماراگیا ، ظہور عرف جوری تھانہ ڈنگہ میں دہرے قتل کا اشتہاری تھا

    مزید پڑھیں : گجرات میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد قتل

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ حملہ آور زخمی ساتھی کو اٹھا کر موٹرسائیکلوں پرفرارہوگئےتھے، ظہورعرف جوری اپنے ساتھی حملہ آوروں کی فائرنگ سےماراگیا تھا، جس کے بعد پولیس نے رکھ پبی کے جنگل سے ظہورعرف جوری کی لاش برآمد کرلی ،ظہورعرف جوری کےساتھ موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی۔

    حکام نے بتایا کہ اختری گروپ نے راسب گروپ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ، جس مین مسلح ملزموں نے گھات لگا کر گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، بعد ازاں پولیس نے ضلع بھرکی ناکہ بندی کرکے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب بھی کرلی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز گجرات میں متحارب گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا، مقتولین میں زاہد ناظم، مبشر، ضمیر، جاوید، رخسار اور نامعلوم شخص شامل تھے۔

  • دیرینہ دشمنی کا المناک واقعہ، عدالت سے واپسی آنے والے 4 افراد قتل

    دیرینہ دشمنی کا المناک واقعہ، عدالت سے واپسی آنے والے 4 افراد قتل

    سرگودھا میں دیرینہ دشمنی نے ایک اور المناک واقعے کو جنم دیا، کار پر فائرنگ سے 4 افراد جان سے گئے جبکہ سات افراد زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خوشاب روڈ پر سبھروال کالونی کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عدالت سے واپس جارہے تھے، ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

    ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے دیگر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، واقعہ چک چوّن کے دو گروہوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔

    ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ فارنزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے پولیس ٹیم روانہ کردی گئی، لیکن کھلے عام قتل و غارت گری نے علاقے کے امن و امان پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ لرز اٹھا اور کافی دیر میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، اس واقعے نے ایک بار پھر امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو واضح کر دیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/tank-2-brothers-killed-in-shooting/

  • شیخوپورہ: دیرینہ دشمنی پر گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

    شیخوپورہ: دیرینہ دشمنی پر گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل

    شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر صفدر آباد میں دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں دیرینہ دشمنی مزید پانچ افراد کی جان لے گئی، شیخو پورہ کے شہر صفدر آباد میں پیشی کے لیے عدالت جانے والے افراد کو گھات لگا کر قتل کر دیا گیا۔

    شیخو پورہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین پیشی کے لیے عدالت جا رہے تھے، کہ سیٹھ والا کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے اکرم، شاہد، شکور، شاہ نواز اور خرم جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق اس سے قبل 12 افراد زمین کے تنازعے پر دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، جب کہ چند دن قبل بھی اس خاندان کے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 4 دسمبر 2019 کو شیخو پورہ کے علاقے صفدر آباد میں گھات لگائے مخالفین نے باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ تھا، واقعے پر ڈی پی او شیخوپورہ نے نوٹس بھی لیا۔

    تھانہ صدر شاہکوٹ کے گاؤں سیٹھ والا کا رہایشی مشتاق آرائیں اپنے 14 سالہ بیٹے حسیب کے ساتھ موٹر سائیکل پر سانگلہ ہل جا رہا تھا کہ اصغر آباد کے قریب گھات لگائے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے انھیں قتل کر دیا۔ مشتاق کی اپنے ہی گاؤں کے جٹ گروپ کے ساتھ سابقہ قتل کی رنجش چلی آ رہی تھی۔

    دیرینہ دشمنی کے اس سلسلے میں ایک خاتون بھی جاں بحق ہو چکی ہے، جب کہ عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔