Tag: دیر بالا

  • دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    دیر بالا میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    دیربالا: صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع دیر بالا میں ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے گوالدئی بنجو کے مقام پر ایک ڈبل کیبن گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے، جب کہ 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    جاں بحق افراد میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمی افراد کو شرینگل اسپتال منتقل کیا گیا ہے، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ سڑک خراب ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔

  • 50 سال حکمرانی کرنے والی جماعتوں نےعوام کے لیے کچھ نہیں کیا،محمود خان

    50 سال حکمرانی کرنے والی جماعتوں نےعوام کے لیے کچھ نہیں کیا،محمود خان

    دیربالا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ 50 سال حکمرانی کرنے والی جماعتوں نےعوام کے لیےکچھ نہیں کیا، مخالفین آئندہ الیکشن کے لیے 5 سال تک انتظار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکرز اپنی صفوں میں یکجہتی پیدا کریں، پورے صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، کسی مخصوص ضلع کے لیے کام کا تاثر غلط ہے۔

    محمود خان نے کہا کہ 50 سال حکمرانی کرنے والی جماعتوں نےعوام کے لیےکچھ نہیں کیا، مخالفین آئندہ الیکشن کے لیے 5 سال تک انتظار کریں، تحریک انصاف 2023 میں کارکردگی کے بنیاد پر میدان میں اترے گی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 50 کروڑ دینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوروں اور لٹیروں نے قومی خزانہ لوٹا ،احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

    فاٹا انضمام کے فیصلے کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے ، محمود خان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ 70سالوں کی پسماندگی دور کرنے میں وقت لگے گا، تمام قبائلی اضلاع میں تعلیم اور صحت کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ 70سالوں کی پسماندگی دور کرنے میں وقت لگے گا، تمام قبائلی اضلاع میں تعلیم اور صحت کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔

  • دیر بالا: گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

    دیر بالا: گاڑی دریائے پنجکوڑہ میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

    دیر بالا: خیبر پختون خوا کے علاقے دیر بالا میں دریائے پنجکوڑہ میں گاڑی دریا میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی میں سوار افراد گالوم کوہستان سے باڈا جا رہی تھی کہ بریکوٹ کے پہاڑی مقام پر پنجکوڑہ دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

    حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر اکھٹے ہو کر ریسکیو کا کام کرنے لگے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور کار کو دریا سے کھینچ کر نکالا۔

    معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی شرینگل سے باڈا جا رہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں، لاشیں نکالی جانے کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوہستان میں جیپ دریائے سندھ میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 12 جولائی کو مانسہرہ، کوہستان میں جیپ دریائے سندھ میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، یہ واقعہ اپر کوہستان میں سیو سے داسو جاتے ہوئے پیش آیا تھا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، اس حادثے کے وقت بھی پولیس اور انتظامیہ نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر لاشیں نکالی تھیں۔

  • دیر بالا میں تدفین کے وقت کفن میں لپٹی مردہ بچی رو پڑی

    دیر بالا میں تدفین کے وقت کفن میں لپٹی مردہ بچی رو پڑی

    دیر بالا: خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں ڈاکٹر کی غفلت کے باعث زندہ بچی دفن ہونے سے بال بال بچ گئی، کفن میں لپٹی بچی تدفین کے وقت اچانک رو پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں ڈاکٹر کے ہاتھوں مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی، تدفین کے وقت کفن میں لپٹی بچی رو پڑی، بچی کو زندہ پا کر والدین خوشی سے نہال ہو گئے۔

    [bs-quote quote=”چائلد اسپیشلسٹ نے بے حس و حرکت پڑی بچی کے مردہ ہونے کی تصدیق کر دی تھی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دیر بالا میں ڈاکٹر نے نا اہلی کی انتہا کر دی، ڈی ایچ کیو کے ڈاکٹر نے ایک ماہ کی زندہ بچی کو مردہ قرار دے دیا۔

    شیر خوار بچی کو سانس کی تکلیف پر اسپتال لایا گیا تھا، چائلد اسپیشلسٹ نے معائنے کے بعد بے حس و حرکت پڑی بچی کے مردہ ہونے کی تصدیق کر دی۔

    بچی کی موت کی خبر پر گھر میں ماتم شروع ہو گیا، تاہم جب بچی کو کفن میں لپیٹ کر قبرستان لے جایا گیا تو وہ اچانک رو پڑی۔


    یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں مردہ سمجھ کرزندہ لڑکی چتا میں جلادی


    مردہ قرار دی جانے والی بچی کو فوراً دوبارہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، دوسری طرف والدین نے انتہائی غفلت برتنے پرڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق بچی کے زندہ ہو جانے کی خبر پر روتے والدین کے آنسو مسکراہٹوں میں بدل گئے تھے۔

  • دیر بالا: گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ 7 افراد جاں بحق

    دیر بالا: گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ 7 افراد جاں بحق

    دیربالا : جرگے سے واپس آنے والی گاڑی پر دیر بالا کے علاقے ڈوگ درہ میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق امن کمیٹی سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں دہشت گردی کی کارروائی میں جرگے سے واپس آنے والی گاڑی پرڈوگ درہ میں ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، حملے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے، واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

    ڈی آئی جی دیر اختر حیات کے مطابق گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اڈے سے نکل رہی تھی۔

    پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقو عہ کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو ٹیموں نے ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو اسسپتال منتقل کیا۔

    جاں بحق ہونے والوں میں تحصیل کونسلر عادل خان، ولیج ناظم خان محمد ، باچا رحمان، سمیع اللہ، محمود جان ، کبیر اور دیگر شامل ہیں۔

    ہلاک ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت نہ ہو سکی، جاں بحق افراد کا تعلق امن کمیٹی سے بتایا جاتا ہے، ڈی آئی جی اختر حیات کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔