Tag: دیوار

  • ٹارزن بکرے نے ٹکریں مار مار کر دیوار توڑ دی، ویڈیو وائرل

    ٹارزن بکرے نے ٹکریں مار مار کر دیوار توڑ دی، ویڈیو وائرل

    عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے لوگ تگڑے جانور خرید رہے ہیں ایسے ہی ایک تگڑے ٹارزن نما بکرے نے ٹکریں مار کر دیوار توڑ دی۔

    عیدالاضحی کی آمد میں صرف ایک روز باقی ہے۔ اکثر نے قربانی کے جانور خرید لیے ہیں اور جو اب تک نہیں خرید سکے وہ منڈیوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

    قربانی کے لیے لوگ خوبصورتی کے ساتھ صحتمند اور تنومند جانور خرید رہے ہیں۔ بعض اوقات غیر معمولی صحت مند جانور اپنے مالکان کے لیے کسی مشکل کا باعث بن جاتے ہیں جیسا کہ یہ ٹارزن نما بکرا۔

    ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس کے مقام کا تو پتہ نہیں لیکن اس میں ایک کمرے میں قربانی کے لیے خریدے گئے ایک صحتمند بکرے کو بندھے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    بکرے میاں شاید اپنی تنہائی سے گھبرائے یا اس طرح قید کیے جانے نے ان کا موڈ خراب کیا کہ جب غصہ چڑھا تو مضبوط دیوار اس کے سامنے ریت ثابت ہوئی۔

    ویڈیو بنانے والے نے بھی اس میں موقع کے مناسبت سے فلموں میں ایکشن سین کے دوران استعمال ہونے والا بیک گراؤنڈ میوزک کا استعمال کیا ہے۔

    بکرے میاں کئی ٹکریں مارنے کے بعد بالاًخر یہ مضبوط دیوار گرانے میں کامیاب رہتے ہیں اور اپنے انداز میں اچھل کر اس پر خوشی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

    اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بہت دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

    ایک شرارتی صارف نے حال ہی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کو یاد کرتے ہوئے لکھ ڈالا کہ اب پتہ چلا جیل کی دیوار کس نے توڑی تھی۔ صارفین بکرے کو ٹارزن بھی قرار دے رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/viral-video-sacrificial-bull-named-rocket-runs-away-as-soon-as-he-arrives-home/

  • حیدرآباد میں گھریلو تنازع پر ماں بیٹی کو دیوار میں چنوا دیا گیا

    حیدرآباد میں گھریلو تنازع پر ماں بیٹی کو دیوار میں چنوا دیا گیا

    حیدرآباد میں گھریلو تنازع پر ماں بیٹی کو دیوار میں چنوا کر قید کیے جانیکا انکشاف ہوا ہے، بی سیکشن پولیس نے کارروائی کرکے گھر میں قید ماں بیٹی کو بازیاب کرالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لطیف آباد 5 نمبر میں بھتیجوں نے چاچی اور اسکی بیٹی کو قید کردیا تھا، ماں بیٹی کو قید کرنے کے بعد ملزمان گھر کو بند کرکے فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ماں بیٹی ایک روز سے قید تھے، اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے، دیوار توڑ کر ماں بیٹی کو نکالا گیا، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    اس سے قبل پنجاب کے شہر جہلم میں شوہر اور سسر نے نوبیاہتا دلہن کو قتل کردیا۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ جہلم کے علاقے دینہ میں غیرت کے نام پر شوہر اور سسر نے نوبیاہتا دلہن کو قتل کیا۔مقتولہ کرن شہزادی کی ڈھائی ماہ قبل ملزم مبشر سے شادی ہوئی تھی۔

    ڈاکوؤں کی فہرست جاری، انعامی رقم مقرر

    تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ دلہن کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • ویڈیو: ڈرائیور نے کار دیوار کی طرح سیدھے پہاڑ پر چڑھا دی، لوگ حیران

    ویڈیو: ڈرائیور نے کار دیوار کی طرح سیدھے پہاڑ پر چڑھا دی، لوگ حیران

    آپ کو سڑک پر ڈرائیونگ کی کچھ اچھی غیر معمولی مہارتوں یا کاروں کے ریس کے متعدد واقعات دیکھنے کو ضرور ملیں ہوں گے۔

    اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھ کر آپ ڈرائیور کی مہارت کو کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور کس طرح مہارت کے ساتھ اپنی گاڑی کو ایک سیدھی پہاڑ  پر روڈ سمجھ کر چلاتا ہے۔ جسے دیکھ کر تقریباً سب ہی حیران رہ گئے۔

    یہ ویڈیو ایک انٹرپرائزز کے چیئرمین کے جانب سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ آپ کے پاس ایک صحیح ٹائر ہونا اتنا ہی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔

  • سو سال پرانے گھر کی دیواروں سے بھنبھناہٹ کی آوازیں آنے لگیں

    سو سال پرانے گھر کی دیواروں سے بھنبھناہٹ کی آوازیں آنے لگیں

    نبراسکا: امریکا میں ایک سو سال پرانے گھر کی دیواروں سے بھنبھناہٹ کی آوازیں آنے لگیں تو گھر والے حیران رہ گئے، لیکن جب انھیں حقیقت معلوم ہوئی تو انھیں ایک ادارے سے مدد لینی پڑ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر اوماہا میں ایک شادی شدہ جوڑے کے سو سال پرانے گھر کی دیواروں کے اندر سے قریباً 6 ہزار شہد کی مکھیاں نکل آئیں، جنھیں دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔

    امریکی ریاست نبراسکا کے شہر اوماہا میں مکینوں نے حال ہی میں اپنے گھر کی دیواروں میں ایک چونکا دینے والی دریافت کی، معلوم ہوا کہ وہاں 6 ہزار شہد کی مکھیاں موجود تھیں۔

    تھامس اور میریلو گوٹیری نے بتایا کہ وہ گھر کے باہر باغیچے میں ایسے پھول کافی عرصے سے اگا رہے تھے جن کا رس شہد کی مکھیاں پسند کرتی ہیں، لیکن انھوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ شہد کی مکھیاں ان کے 100 سال پرانے گھر کو اپنا گھر بنا لیں گی۔

    میاں بیوی کا خیال ہے کہ یہ مکھیاں اینٹوں کو جوڑنے کے لیے استعمال ہونے والے سیمنٹ میں باہر کی طرف کسی سوراخ سے دیوار کے اندر داخل ہو گئی ہوں گی۔

    تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھیں شہد کی مکھیوں کی موجودگی کا اس وقت پتا چلا جب انھوں نے دیکھا کہ کچن کی کھڑکی کے باہر کچھ شہد کی مکھیاں بھنبھنا رہی ہیں، اور پھر انھیں گھر کی دوسری منزل پر 30 سے زیادہ مکھیاں نظر آئیں۔

    تھامس کے مطابق پہلے انھوں نے سوچا کہ ان مکھیوں کا خاتمہ زہر سے کیا جائے لیکن پھر انھیں یاد آیا کہ انھوں نے ماحول کے لیے شہد کی مکھیوں کی اہمیت سے متعلق بہت ٹی وی پروگرامز دیکھے ہیں، تب انھوں نے اوماہا بی کلب سے رابطہ کیا، اس کلب نے 6 سو ڈالر کے عوض شہد کی مکھیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

    مکھیاں نکالنے کے لیے کلب کے ارکان نے گھر کی دیوار میں پہلے ایک سوراخ کیا اور پھر ویکیوم کے ذریعے شہد کی مکھیوں کو جمع کیا گیا، دیوار کے اندر مکھیوں کی جانب سے بنایا گیا شہد بھی موجود تھا۔

  • انسانی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے تعمیر کی گئی خوفناک دیوار

    انسانی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے تعمیر کی گئی خوفناک دیوار

    برسلز: یورپی ملک بیلجیئم میں انسانی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے تعمیر کردہ عجیب وغریب دیوار دریافت ہوئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے شہر جھینٹ میں قائم ایک چرچ سے انسانی ہڈیوں سے تعمیر کی گئی دیوار دریافت ہوئی ہے۔ مذکورہ دیوار زیرزمین تعمیر کی گئی تھی۔

    ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ بالغ عورتوں اور مردوں کی ہڈیوں اور کھوپڑیوں سے یہ دیوار 15 ویں صدی کے آخر میں تعمیر کی گئی، کسی خاص مذہبی عقیدت کے طور پر ماضی میں اس طرح انسانی ہڈیاں جمع کی جاتی تھیں۔

    محکمہ آثار قدیمہ نے اس دریافت کو بیلجیئم کے لیے بھی اہم قرار دیا ہے۔ اس سے قبل فرانس اور اور چند یورپی ممالک سے بھی اس طرح کی زیرزمین دیواریں دریافت کی جاچکی ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دیوار اس وقت تعمیر کی گئی جب قبرستان کی صفائی کرکے اسے میدانی شکل دی جارہی تھی۔ اس دوران یہ ہڈیاں خاص انداز میں چرچ میں زیرزمین تہہ لگا کر رکھی گئیں جبکہ بیچ میں پیدا ہونے والی خلع کو کھوپڑیاں رکھ کر پر کیا گیا۔ ماہرین مزید تحقیق کررہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دریافت ہونے والی ہڈیوں سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ مذکورہ ہڈیاں اور کھوپڑیاں بالغ مرد اور عورتوں کی ہیں۔

  • ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل مودی سرکار کی ’شرمناک حرکت‘

    ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل مودی سرکار کی ’شرمناک حرکت‘

    نئی دہلی: بھارتی قوم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر حواس باختہ ہوگئی، بھارت میں جابجا پھیلی جھونپڑ پٹیوں کو امریکی صدر کی نظروں سے چھپانے کے لیے دیواروں کے گرد محصور کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کی مقامی انتظامیہ نے ایک کچی بستی کے گرد دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو صدر ٹرمپ کے راستے میں نظر آسکتی ہے۔

    امریکی صدر اپنے دورہ بھارت کے دوران گجرات میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے اور اس اجتماع کا نام ’کیم چھو ٹرمپ‘ ہوگا، یہ اجتماع نریندر مودی کے دورہ امریکا کے دوران ہیوسٹن میں منعقد ہوئے اجتماع ’ہاؤی ڈی مودی‘ کی طرز پر کیا جارہا ہے۔

    اجتماع میں شرکت کے لیے امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم اس راستے سے گزریں گے تو یہ کچی بستی انہیں نظر آئے گی۔

    کچی بستی کوچھپانے کے لیے تعمیر کی جانے والی یہ دیوار 7 فٹ اونچی ہوگی اور نصف کلو میٹر تک تعمیر کی جائے گی۔ اس کچی بستی میں تقریباً ڈھائی ہزار افراد آباد ہیں۔

    یہاں رہنے والوں نے اس دیوار کی تعمیر پر سخت اعتراض کیا ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے حکومت غربت چھپانا چاہتی ہے تو وہ پکے مکان کیوں نہیں تعمیر کروا دیتی۔

    کچی بستی کی رہائشی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر شروع ہوچکی ہے، اس دیوار کے بننے سے ہماری بستی محصور ہوجائے گی، ہوا پانی بند ہوجائے گا۔ یہاں نہ سیوریج کا انتظام ہے اور نہ ہی بجلی اور پانی، اندھیرے میں گزارا کرنا پڑتا ہے۔ بارش میں یہاں گھٹنوں گھٹنوں پانی بھر جاتا ہے۔

    چونکہ یہ علاقہ ائیرپورٹ کے نزدیک ہے لہٰذا اکثر کسی خاص مہمان کی آمد پر یہاں پردہ ڈال دیا جاتا ہے لیکن اب حکومت یہاں دیوار بنا کر اسے مکمل طور پر چھپانا چاہتی ہے۔

    ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہماری غربت کو پردے اور دیوار سے ڈھانپنے کے بجائے سرکار ہمیں سہولیات مہیا کرئے تاکہ ہماری زندگی بہتر ہو۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے، 2 روزہ دورے کے دوران وہ دہلی اور گجرات جائیں گے۔

  • جنوبی سرحد پردیوارکی تعمیر، عدالت نے ٹرمپ کوفنڈزکے استعمال سے روک دیا

    جنوبی سرحد پردیوارکی تعمیر، عدالت نے ٹرمپ کوفنڈزکے استعمال سے روک دیا

    واشنگٹن : امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جنوبی سرحد پردیوارکی تعمیرکے لیے ملٹری فنڈز استعمال کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کی فیڈرل کورٹ کے جج نے صدرڈونلڈ ٹرمپ کو جنوبی سرحد پردیوارکی تعمیرکے لیے ملٹری فنڈز کے استعمال سے مستقل طور پرروک دیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ جنوبی سرحد پر دیوار بنانے پرعارضی پابندی لگانے والے جج کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہیں اوباما کی جانب سے مقرر کیا گیا ایک اور کارکن بتایا۔

    امریکی صدر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ جج نے ہمارے خلاف جنوبی دیوار کے سلسلے میں فیصلہ سنایا ہے جو پہلے سے ہی زیر تعمیر ہے۔ یہ فیصلہ سرحدی سیکیورٹی کے خلاف اور منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے دیگر جرائم کے حق میں ہے۔

    پینٹاگون کا میکسیکو سرحد پر 2ہزار اضافی فوج تعینات کرنے کا اعلان

    اس سے قبل رواں برس فروری میں امریکی محکمہ نے غیر قانونی آمد و رفت روکنے کےلیے میکسیکو کی سرحد پر مزید دو ہزار فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میکسیکو سرحد فوج کے دو ہزار اضافی اہلکار تعینات کرنے کے بعد جنوبی سرحد پر فوجیوں کی تعداد 4300 ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ میکسیکو کے درمیان سرحد پر دیوار کی تعمیر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی مہم کے اہم موضوع میں سے ایک تھا، وہ اس کی تعمیر دراندازوں کو روکنے اور منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر مفادات کی شکل میں دیکھتے ہیں۔

  • جو لوگ دیوار بنا رہے وہ دیوارکے اندر ہی قید ہوجائیں گے، پوپ فرانسس

    جو لوگ دیوار بنا رہے وہ دیوارکے اندر ہی قید ہوجائیں گے، پوپ فرانسس

    ویٹی کن سٹی : پوپ فرانسس نے تارکین وطن کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ امریکا تارکین وطن سے آباد ہوا آج انہیں روکا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسیحی برادری کے رومن کیتھولک فرقے کے سربراہ پوپ فرانسس نے تارکین وطن کے معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ دیوار بنا رہے ہیں وہ دیوار کے اندر ہی قید ہوجائیں گے۔

    پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ حضرت عیسیٰ بھی مہاجر تھے، ہم سب مہاجر ہیں۔

    پوپ فرانسس نے مشرق وسطیٰ میں بچوں کی موت کا ذمہ یورپ اور امریکا دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان، شام اور یمن میں معصوم بچے امریکا اور یورپ کی وجہ سے مر رہے ہیں۔

    مسیحی پیشوا کا کہنا تھا کہ اگر یہ امیر ممالک جنگ کےلیے ہتھیار ہی فراہم کریں تو معصوم لوگوں اور بچوں جانیں بچ سکتی ہیں۔

    [bs-quote quote=”حضرت عیسیٰ بھی مہاجر تھے، ہم سب مہاجر ہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”پوپ فرانسس” author_job=”مذہبی پیشوا مسیحی برادری” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2019/04/pope-francis-60×60.jpg”][/bs-quote]

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے میکسیکو کی سرحد سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والی تارکین وطن کو روکنے کےلیے امریکا اور میکسیکو کے درمیان واقع سرحد پر دیوار تعمیر کروا رہے ہیں۔

    امریکی صدر میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے کانگریس سے فنڈ جاری کروانے کےلیے ملک میں امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بھی کروایا تھا جبکہ ایمرجنسی نافذ کرکے فنڈ جاری کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

    یاد رہے کہ مارچ کے اختتام میں دورہ مراکش کے دوران پوپ فرانسس نے جنونیت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں مستقبل کے لیے مذہبی رہ نما اصولوں کی مناسب تیاری کی ضرورت ہے۔

    پوپ فرانسس نے ضمیر کی آزادی اور مذہبی آزادی کا انسانی وقار کے بنیادی حق کے طور پر دفاع کیا ہے۔

    مسیحوں کے روحانی پیشوا نے مختلف عقیدوں کے پیروکاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ باہمی بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہیں۔

  • گوجرانوالہ: اسکول کی دیوار گرنے سے خاتون ٹیچرسمیت 6 بچے جاں بحق

    گوجرانوالہ: اسکول کی دیوار گرنے سے خاتون ٹیچرسمیت 6 بچے جاں بحق

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں اسکول کی دیوار گرنے سے 5 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر واقع ماڈل اسکول میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب جاری تھی کہ اچانک اسکول کی دیوار گر گئی۔

    اسکول کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون ٹیچرسمیت 6 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور دیوار تلے دبے بچوں کو نکالا اور اسپتال منتقل کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزاد نے گوجرانوالہ میں اسکول کی دیوارگرنے پرنوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی رپورٹ پیش کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گوجرانوالہ کے علاقے اروپ میں اسکول کی چھت گرنے سے ایک استاد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 23 فروری 2019 کو نوشہرہ کے علاقے محب بانڈہ میں اسکول کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • امریکی بچے نے میکسیکن سرحدی دیوار کے لیے ہزاروں ڈالر فنڈ جمع کرلیا

    امریکی بچے نے میکسیکن سرحدی دیوار کے لیے ہزاروں ڈالر فنڈ جمع کرلیا

    واشنگٹن : امریکا کے کمسن شہری نے صدر ٹرمپ کی میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر میں مدد کرنے کےلیے چاکلیٹ فروخت کرکے خطیر رقم جمع کرلی تاکہ غیر قانونی ہجرت کو روکا جاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق امریی ریاست آسٹن کے شہر ٹیکساس کے رہائشی 7 سالہ بینٹن اسٹیون امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اتفاق کرتے ہوئے امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کےلیے عملی جدوجہد شروع کردی ہے۔

    چھوٹے ہٹلر کے نام سے مشہور بینٹن کے والدین نے بتایا کہ ’ان کے بچے نے اسٹیٹ آف دی یونین تقریر سننے کے بعد میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کےلیے چندہ جمع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بچے کے والدین امریکا کی حکمران جماعت ریپبلیکن سے تعلق رکھتے ہیں جنہوں نے سیاست میں دلچسپی لینے پر اپنے بیٹے کی حوصلہ افزائی کی۔

    مذکورہ بچے کے والدین کا خیال ہے کہ بینٹن ٹیلی ویژن پر سیاسی پروگرام دینے اور کھانے کے دوران والدین سے سیاسی گفتگو سننے کے باعث سیاست کی جانب راغب ہوا ہے۔

    بچے کی والدہ جینیفر کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں ہمارے لیے یہ بات ضروری ہے کہ ہماری اولادیں جانتی ہے کہ دنیا میں کیا چل رہا ہے، ہم کہاں کھڑے ہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بینٹن دو دنوں میں میکسیکو دیوار کی تعمیر کیلئے 5 ہزار امریکی ڈالر (6 لاکھ 95 ہزار روپے) جمع کرچکا ہے۔

    بینٹن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ پاگل ہیں جو مجھے چھوٹا ہٹلر کے نام سے بلارہے ہیں اور کچھ لوگ واقعی میرے کام سے بہت خوش ہیں۔

    میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرسکتا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

    مذکورہ بچے کا کہنا تھا کہ میں طے شدہ منصوبے کے تحت چاکلیٹ کی فروخت حاصل ہونے والی رقم صدر ٹرمپ کو بھیجوں گا تاکہ غیر قانونی طور پر ہجرت کرکے ہمارے ٹاؤن میں رہتے ہیں۔