Tag: دیوار

  • صدر ٹرمپ کی دیوار بھی ماحول اور جنگلی حیات کے لیے دشمن

    صدر ٹرمپ کی دیوار بھی ماحول اور جنگلی حیات کے لیے دشمن

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیو اور امریکا کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا عزم مصمم کیے ہوئے ہیں، دیوار کی تعمیر سے ایک طرف تو بے شمار مسائل کھڑے ہونے کا خدشہ ہے تو دوسری طرف دونوں ممالک کی جنگلی حیات اور ماحول بھی بری طرح متاثر ہوگی۔

    میکسیکو اور امریکا کے درمیان موجود سرحد 2 ہزار میل طویل ہے جس میں 3 پہاڑی سلسلے، شمالی امریکا کے 2 بڑے صحرا، وسیع مویشی خانے، اور ریو گرانڈے کا دریا موجود ہے۔

    یہ علاقے ماحولیاتی اعتبار سے نہایت زرخیز ہے اور بے شمار جنگلی حیات کا مسکن ہے۔

    ان علاقوں میں زیادہ انسانی آبادی موجود نہیں جس کی وجہ سے یہاں جنگلی حیات کی فراوانی ہوگئی، اس حصے میں 100 میل کا علاقہ ایسا بھی ہے جسے محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔

    یہاں پر دو نایاب اقسام کی بلیوں، پرندوں کی 400 اقسام، مختلف پودوں اور درختوں کی بے شمار اقسام جبکہ سینکڑوں اقسام کی تتلیوں سمیت کئی اقسام کی جنگلی حیات موجود ہے۔

    دیوار کی تعمیر سے ان کی نقل و حرکت محدود ہوجائے گی، جبکہ جنگلی حیات کے کئی مقامات تعمیر کے دوران تباہ بھی ہوجائیں گے۔ اسی طرح کئی اقسام کے درخت اور پودے بھی کنکریٹ کی دیوار تعمیر کرنے کے لیے اکھاڑ دیے جائیں گے۔

    امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر مشن میں 100 ایکڑ پر مشتمل نیشنل بٹر فلائی سینٹر قائم ہے جہاں تتلیوں کی افزائش کی جاتی ہے۔

    دیوار کی تعمیر کے بعد یہ سینٹر 2 حصوں میں تقسیم ہوجائے گا جس کے بعد تتلیوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات متاثر ہوں گے۔

    اس سینٹر نے دیوار کے خلاف عدالت میں درخواست بھی دائر کر کھی ہے کہ ان کی ذاتی املاک کا حق پامال کیا جارہا ہے۔

    صدر ٹرمپ اس سے قبل بھی ماحول دشمن اقدامات کر چکے ہیں جن میں سرفہرست دنیا کے کاربن اخراج میں کمی کے معاہدے سے دستبرداری ہے۔ یہ دستبرداری امریکیوں سمیت دنیا بھر کی عوام کے غم و غصے اور احتجاج کے باوجود عمل میں لائی گئی۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بار صدر ٹرمپ عوام کے تحفظات کا ادراک کریں گے یا ہر بار کی طرح وہی کریں گے جو ان کا دل چاہے گا۔

  • سکھر: بے قابو ٹرک اسکول کی دیوارسے ٹکراگیا‘ ڈرائیور جاں بحق

    سکھر: بے قابو ٹرک اسکول کی دیوارسے ٹکراگیا‘ ڈرائیور جاں بحق

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں بے قابو ٹرک اسکول کی عمارت سے ٹکرا گیا حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں گھنٹہ گھر کے قریب صبح چار بجے کے قریب سامان سے لدا ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث اسکول کی دیوار سے ٹکراگیا۔

    ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو ہیلپرزخمی ہوگئے۔

    حادثے میں دو منزلہ سرکاری اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ٹرک میں موجود شیشے کے برتن تباہ ہوگئے۔ اس حادثے کے بعد اسکول کو بند کرکے بچوں کو چھٹی دے دی گئی۔


    آزاد کشمیر میں بے قابو ٹرک اسکول میں جا گھسا‘ 3 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 13 جنوری کو آزاد کشمیر کے ایک گاؤں میں ٹرک بے قابو ہوکر اسکول میں جا گھسا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر اور 2 طالبات جاں بحق ہوگئیں تھی۔

    واضح رہے کہ حادثے میں 40 سالہ ٹیچر رخسانہ بشیر اور 8 سالہ اقراء اور 11سالہ ماریہ زخمی ہوئیں تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنےسے26افراد ہلاک

    بھارت میں شادی ہال کی دیوار گرنےسے26افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب کےدوران ہال کی دیوار گرنےسے26افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بھارت کی ریاست راجستھان میں شادی ہال کا حصہ منہدم ہونے کےنتیجے میں26افراد ہلاک جبکہ28افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ایس پی انیل ٹنک کےمطابق شادی کی تقریب کےدوران لوگ ہال میں موجود تھے جب اس کی ایک دیوار گرگئی۔

    آئی جی پولیس الوک واششتھ کا کہناتھاکہ شادی ہال کی دیوار آندھی کی وجی سےگری اور مرنے والوں میں 4بچوں سمیت 8خواتین بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افرادکی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور کل ان کا پوسٹ مارٹم کرکے لاشوں کو ورثا کے حوالے کیاجائےگا۔

    وزیراعلیٰ وسندھرا راجے نے حادثے پراظہار تعزیت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کےبہترین علاج کو یقینی بنائیں۔


    بھارتی ریاست کانپور میں ٹرین حادثہ،142 افراد ہلاک


    واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں بھارت کی ریاست کانپور میں مسافر ٹرین حادثے کے نتیجے میں کم از کم 142 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • صدر ٹرمپ کی جھوٹی سرزمین

    صدر ٹرمپ کی جھوٹی سرزمین

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے شہری اس وقت دیواروں پر ایک تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ محو رقص نظر آرہے ہیں اور ان کے ساتھ لکھا ہے ’جھوٹ کی سرزمین‘۔

    تصویر میں صدر ٹرمپ جس شخصیت کی بانہوں میں بانہیں ڈالے محو رقص ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے ہیں۔

    lie-2

    یہ گرافٹی (دیوار پر کی جانے والی مصوری) دراصل ایک آرٹسٹ نے تخلیق کی ہے جس میں اس نے ان دونوں رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    اس کی ترغیب اسے گزشتہ سال کی مشہور فلم ’لا لا لینڈ‘ کے پوسٹرز کو دیکھ کر ہوئی اور اس نے اس پوسٹر کی طرز پر صدر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ ’لائی لائی لینڈ‘ یعنی جھوٹ کی سرزمین لکھ ڈالا۔

    بمبی نامی اس آرٹسٹ کا کہنا ہے، ’یہ فلم شاندار تو ضرورہے مگر یہ ہماری نسل کے سیاہ ترین سیاسی دور میں ریلیز ہوئی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ جیسے منتقم مزاج شخص نے امریکی صدارت کا حلف اٹھایا ہے‘۔

    اور یہی نہیں، صدر ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے کچھ عرصہ بعد اسی فنکار نے ایک اور گرافٹی بنائی تھی جس میں ٹرمپ کے انتخابی نعرے کی ہجو میں لکھا تھا، ’امریکا کو دوبارہ عقلمند بناؤ‘۔ اس کے ساتھ امریکا کا مجسمہ آزادی ایک ڈھانچے کی صورت میں موجود تھا۔

    lie-3