Tag: دیوالی کی تقریب

  • سندھ حکومت کا دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہیں دینے کا حکم

    سندھ حکومت کا دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہیں دینے کا حکم

    کراچی: سندھ حکومت نے مذہبی رسم دیوالی سے قبل تمام ہندو ملازمین کو تنحواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت ایڈیشنل فنانس سیکریٹری 30 اکتوبر سے قبل ادائیگی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ماتحت ہندو ملازمین کو دیوالی سے قبل تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ایڈیشنل فنانس سیکریٹری نے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ ’’30 اکتوبر کو ہندو برادری کی دیوالی سے قبل تمام مستقل، کنٹریکٹ اور یومیہ آمدنی(ڈیلی ویجز) والے تمام ہندو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے‘‘۔

    ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا ہے کہ ’’تمام ہندو ملازمین کے ماہ اکتوبر کے واجبات (تنخواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس) یکم نومبر کے بجائے 24 اکتوبر تک ادا کردیئے جائیں تاکہ ہندو ملازمین دیوالی کی مذہبی رسم صحیح طریقے سے منا سکیں‘‘۔

    diwali-post-1

    دوسری جانب 16 اکتوبر کو یومِ شہداء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا تھا کہ ’’پاکستان میں بسنے والی اقلیت ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے 30 اکتوبر کو کراچی میں ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی دیوالی منائی جائے گی جس کے ذریعے مودی اور عالمی دنیا کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان میں سب کو برابر کے حقوق دیے جاتے ہیں‘‘۔

    واضح رہے ہندو برادری ہر سال موسم بہار میں دیوالی کے مذہبی تہوار کو مناتی ہے، اس کو عام طور پر دیوالی، دیپاولی اور عید چراغاں بھی کہا جاتاہے۔ اس مذہبی رسم کی تیاریاں 9 دن قبل شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات 5 دن تک جاری رہتی ہیں۔

    اماوس یا نئے چاند کی رات کو اہم سمجھا جاتا ہے اور اس دن سب اپنے گھروں میں چراغ روشن کرتے ہیں۔ یہ تہوار شمسی قمری ہندو تقویم کے مہینے کارتیک میں منایا جاتا ہے، گریگورین تقویم کے مطابق یہ تہوار وسط اکتوبر اور وسط نومبر میں آتا ہے۔

  • پیپلز پارٹی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بلاول بھٹو زرداری

    لاڑکانہ :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی میں لبرل فاشسٹ سیاسی فائدے کے لئے ضیاء دور کے قانون کو سندھیوں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مرسوں مرسوں کراچی نہ ڈیسوں۔

    لاڑکانہ میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی لبرل فاشسٹ اپنی زاتی اور سیاسی فائدے لینے کے لئے ضیاء کے قانون کو سندھیوں کے خلاف استعمال کرتے رہے ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا تاج ہے ، کراچی منی پاکستان ہے۔ اس موقع پر انھوں نے مردیسوں مردیسوں کراچی نہ دیسوں کا نعرہ بھی بلند کیا۔

     لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے  ہندو برادری کا مذہبی تہوار دیوالی منایا گیا،  دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

    سندھ میں پہلی مرتبہ ہندو براداری کا مذہبی تہوار دیوالی کسی سیاسی جماعت کے تحت منایا گیا، لاڑکانہ کے نوڈیرو ہاوس میں دیوالی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، زرق برق لباس میں ملبوس خواتین نے دیوالی کے تہوار کو پورے مذہبی جوش سے منایا ، اس موقع پر ان کی خوشی دیدنی تھی۔

    دیوالی کے اس موقع پر شاندار آتشبازی کا بھی اہتمام کیا گیا، جس نے تقریب کے شرکاء کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔