Tag: دیوالی

  • احتساب کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی: بلاول بھٹو

    احتساب کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی: بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ احتساب جمہوریت کا حصہ ہوتا ہے، احتساب کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے شیو مندر میں دیوالی منائی اور دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔

    مزید پڑھیں: کراچی کے شیو مندر میں دیوالی کی رات کے خاص لمحے

    اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے لیے پیپلز پارٹی جتنا کام کسی نے نہیں کیا۔ ہندو میرج بل بھی پیپلز پارٹی نے پاس کیا جو ایک انقلابی قدم تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ احتساب بھی جمہوریت کا حصہ ہوتا ہے، احتساب کے بغیر جمہوریت چل نہیں سکتی۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہیلتھ کیئر کو بنیادی ترجیحات پر رکھا۔ بے نظیر بھٹو نے بھی تعلیم اور صحت کی بنیادی ضروریات پر زور دیا۔ ’انفرا اسٹرکچر اور انسانی خدمت ہماری ترجیح ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے گمبٹ تک ٹراما سینٹرز کی بنیاد رکھی۔ میراخواب ہے بلا تفریق عوام کی خدمت کروں۔ انتخابات میں دیکھ لیں گے پیپلز پارٹی دلوں میں بستی ہے یا نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جسٹن ٹروڈو کی ’دیوالی مبارک‘ پر ہندو انتہا پسند آگ بگولہ

    جسٹن ٹروڈو کی ’دیوالی مبارک‘ پر ہندو انتہا پسند آگ بگولہ

    اوٹاوہ: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہر مذہب کے تہوار کی طرح ہندو تہوار دیوالی پر بھی دنیا بھر کے ہندوؤں کو دیوالی کی مبارکباد دی، تاہم تنگ نظر انتہا پسند ہندوؤں کو ان کی مبارکباد ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے ٹروڈو کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    روشنیوں کا تہوار کہلائے جانے والے دیوالی کے موقع پر جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیاہ شیروانی میں ملبوس دیا روشن کرتے ہوئے اپنی تصویر ٹوئٹ کی، اور ساتھ ہی لکھا، ’دیوالی مبارک، آج رات ہم اسے دارالحکومت میں منائیں گے‘۔

    جسٹن ٹروڈو نے اپنی طرف سے تو مذہبی ہم آہنگی اور امن و آشتی کا پیغام دیا تاہم تنگ نظر ہندو انتہا پسندوں کو یہ بھی ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے جسٹن ٹروڈو پر تنقید شروع کردی۔

    دراصل انہوں نے جسٹن ٹروڈو کے لفظ ’مبارک‘ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مبارکباد دینی ہی تھی تو صحیح سے ہندی میں دیتے یعنی دیوالی کی بدھائی۔

    ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’ مبارک عربی زبان کا لفظ ہے بھارتی زبان کا نہیں‘۔

    ایک انتہا پسند نے نہایت غصے میں انہیں جواب دیا، ’مسٹر ٹروڈو آپ ہندوؤں کی توہین مت کریں۔ ہم اپنا مذہبی تہوار آپ کی عربی مبارکباد کے بغیر بھی منا سکتے ہیں‘۔

    تاہم کچھ ٹوئٹر صارف نے اس موقع پر جسٹن ٹروڈو کی حمایت کی اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایک شخص نے لکھا کہ مبارک کا مطلب کسی کو نیک تمنائیں دینا ہوتا ہے۔ ان کے الفاظ کے پیچھے چھپے جذبات کا احترام کریں۔

    اس موقع پر ایک کینڈین شہری نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کیا۔

    اب تنگ ذہن ہندو انتہا پسندوں کو واقعی ٹروڈو کے مذہبی ہم آہنگی کے جذبات نظر آتے ہیں یا نہیں، لیکن وہ ان کے لفظ ’مبارک‘ سے فی الحال شدید برواختہ ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کے شیو مندر میں دیوالی کی رات کے خاص لمحے

    کراچی کے شیو مندر میں دیوالی کی رات کے خاص لمحے

    ہندو مذہب میں دیوالی کو خاص اہمیت حاصل ہے یہ روشنیوں کا تہوار ہے اور اس موقع پر ہندو برادری انتہائی عقیدت و احترام سے تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔

    دیوالی کی تاریخ بے حد قدیم ہے اورہندو مت کے قدیم پرانوں میں اس کا ذکر ’روشنی کی اندھیرے پر فتح کے دن‘ کے طور پر کیا جاتا ہے۔ دیوالی در حقیقت 5 روزہ تہوار ہے جس میں اصل دن ہندو کلینڈر کے مطابق ’کارتیک‘ نامی مہینے کا پہلا دن ہے۔ تقریبات کا آغاز 2 روز پہلے کیا جاتا ہے اور یہ نئے چاند کے طلوع ہونے کے 2 دن بعد تک جاری رہتی ہیں۔

    ہندو برادری اس موقع پرخصوصی اہتمام کرتی ہے۔ نئے لباس زیب تن کیے جاتے ہیں، گھروں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی جاتی ہے

    دیا اور رنگولی دیوالی کے تہوار کے اہم جزو ہیں اور بچے اس موقع پر آتش بازی کرتے ہیں جبکہ مندروں میں لکشمی پوجا کا اہتمام کیا جاتا ہے اور پرساد تقسیم ہوتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی ٹیم نے اس موقع یہ جاننے کے لیے ساحل سمندر کلفٹن کے کنارے واقع ’شری رت نیشور مہا دیو مندر‘ کا رخ کیا کہ پاکستان میں ہندو برادری دیوالی کی رات کس طرح گزارتی ہے۔

    مندرکے سامنے کئی بچے پٹاخے پھوڑنے اور پھلجھڑیاں جلانے میں مشغول تھے اور مندر میں داخل ہوتے ہی اگر بتی اور گلاب کی ملی جلی خوشبو اور ندیم نامی ایک خدمت گار نے ٹیم کا استقبال کیا۔

    شری رت نیشور مہا دیو مندر کم از کم ڈیڑھ صدی سے اس مقام پر قائم ہے اور اسے کراچی میں مرکزی اہمیت حاصل ہے۔ یہاں ہندو مت کے لگ بھگ 100 بھگوانوں کی مورتیاں موجود ہیں جنہیں انتہائی خوبصورتی سے شیشے کی دیواروں میں آراستہ کیا گیا ہے۔

    مندر میں آنے والے زائرین اپنے عقیدے کے مطابق یہاں مختلف دیوی دیوتاؤں کے آگے اگر بتیاں جلا کر اپنی مذہبی شردھا (عقیدت) کا اظہار کر رہے تھے حالانکہ مندر انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ بورڈ آویزاں تھے جن پر اگر بتی جلانے کی ممانعت درج تھی۔

    اس روز مندر میں آنے والے زائرین کے چہرے دیوالی کی خوشی سے تمتمارہے تھے اوران کے لباس اور آرائش و زینت سے اس بات کا اظہار ہو رہا تھا کہ آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار منا رہی ہے۔

    مندر میں ہندو مت کے مختلف بھگوان موجود ہیں جن کے آگے زائرین اگر بتیاں جلاتے ہیں، پھول نچھاور کرتے ہیں اورگھنٹیاں بجا کر مذہبی سکون حاصل کرتے ہیں۔

    دیوالی کے موقع پر مندر میں جا بجا جلتے دیے، اگربتیوں سے اٹھتا ہوا دھواں اورارد گرد موجود دیوی دیوتاؤں کے قد آدم اور دیو ہیکل مجسمے مل جل کرماحول کو خوابناک اور پر کیف بنا رہے تھے جس کے سبب مندر میں موجود ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر ایک عجب مسرور کن کیفیت طاری ہو رہی تھی۔

    مندر میں جا بجا جلتے دیے، اگربتیوں سے اٹھتا ہوا دھواں اورارد گرد موجود دیوی دیوتاؤں کے قد آدم اور دیو ہیکل مجسمے مل جل کرماحول کو خوابناک اور پر کیف بنا رہے تھے جس کے سبب مندر میں موجود ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر ایک عجب مسرور کن کیفیت طاری ہو رہی تھی۔

    تصاویر: پیار علی امیر علی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دیوالی اندھیروں پرروشنی اوربرائی پراچھائی کی فتح کا پیغام ہے‘ بلاول بھٹو

    دیوالی اندھیروں پرروشنی اوربرائی پراچھائی کی فتح کا پیغام ہے‘ بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دیوالی پر دنیا میں آباد ہندو برداری کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی اندھیروں پر روشنی اوربرائی پراچھائی کی فتح کا پیغام ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بطورپاکستانی ہندوبرداری کو مذہبی تہوار منانےکی آزادی ہے، آئین کے تحت تمام غیرمسلموں کومساوی حقوق میسرہیں۔

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی برابری اور ہم آہنگی کےلئے کھڑی ہے۔


    ڈی جی رینجرز سندھ کی دیوالی پر ہندو برادری کو مبارک باد


    یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی رینجرز سندھ نے ہندو برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر مبارک باد بھی دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔


    ہندو ملازمین کے لیے دیوالی کی چھٹی کا اعلان


    واضح رہے تین روز قبل سندھ حکومت نے ہندو برادری کے تہوار دیوالی کے موقع پر ان کے لیے چھٹی کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا بھر میں دیوالی کے رنگ

    دنیا بھر میں دیوالی کے رنگ

    دنیا بھر میں ہندو مذہب کا تہوار دیوالی منایا جارہا ہے۔ یہ روشنیوں کا تہوار ہے اور اس موقع پر ہندو برادری انتہائی عقیدت و احترام سے تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔

    دیوالی کی تاریخ بے حد قدیم ہے اور ہندو مت کے قدیم پرانوں میں اس کا ذکر’روشنی کی اندھیرے پرفتح کے دن‘ کے طور پر کیا جاتا ہے۔

    post-1

    دیوالی 5 روزہ تہوار ہے جس میں اصل دن ہندو کلینڈر کے مطابق ’کارتیک‘ نامی مہینے کا پہلا دن ہے۔

    post-2

    دیوالی کی تقریبات کا آغاز دو روز پہلے کردیا جاتا ہے۔

    %d8%af%db%8c%d9%88%d8%a7%d9%84%db%8c

    جس کے بعد یہ نئے چاند کے طلوع ہونے کے دو دن بعد تک جاری رہتی ہیں۔

    post-3

    ہندو برادری اس موقع پر خصوصی اہتمام کرتی ہے۔ نئے لباس زیب تن کیے جاتے ہیں اور گھروں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی جاتی ہے۔

    post-4

    دیا اور رنگولی دیوالی کے تہوار کے اہم جزو ہیں اور بچے اس موقع پر آتش بازی کرتے ہیں۔

    post-6

    اس موقع پر مندروں میں لکشمی پوجا کا اہتمام کیا جاتا ہے اور پرساد تقسیم ہوتا ہے۔

    post-5

  • وزیراعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

    وزیراعظم کی ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہناہےکہ دیوالی کایہ تہوار ہمیں اندھیروں میں روشنی پھیلانے کا درس دیتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ دیوالی کا یہ تہوار دوسروں کی خدمت کرنے کی عکاسی کرتا ہےاس موقع پر سب کوایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناہے کہ دیوالی کہ اس موقع پر ہندو برادری کے افراد کی طرف سے ملک کےلیے پیش کردہ سماجی،معاشی اور سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عقائد کا احترام ہمارے ملک کی طاقت کا ذریعہ ہےمیں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں اور ہندو برادری کی خدمت کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں۔

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ بابائے قوم قائد اعظم نے مذاہب،پیشے اور قومیت سے بالا تر ہوکر پاکستان میں رہنے والی تمام اقلیتوں کےلیے مساوات،آزادی اور تحفظ کا اعلان کیا تھا،میری حکومت تمام مذاہب کو ان کے عقائد کے مطابق زندگی گذارنے کے مواقع فراہم کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان کا کہناتھا کہ امید ہے کہ روشنی اور امن کا یہ تہوار ملک میں امن اور خوشحالی لانے کا باعث بنے گا۔

  • سندھ حکومت کی دیوالی پر ہندوبرادری کی مالی معاونت

    سندھ حکومت کی دیوالی پر ہندوبرادری کی مالی معاونت

    کراچی : سندھ حکومت نےہندوؤں کے تہوار دیوالی پر اقلیتی برادری کی مالی معاونت کے لیے ڈھائی کروڑ روپے جاری کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہداہت ہر سندھ حکومت نے ہندو برادری کے تہوار دیوالی پر اقلیتی برادری کی مالی معاونت شروع کردی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے ہندو برادری کے تہوار دیوالی پر ڈھائی کروڑ روپے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جاری کیے۔

    محکمہ اقلیتی امور کی جانب سےڈھائی کروڑ روپے اقلیتی برادری میں مستحقین کےدرمیان فی کس پانچ ہزار روپے کے طور پر تقسیم کیے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی دیوالی کی تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ ٹریننگ سینٹر پر حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پارٹی کی جانب سے منائی جانے والی دیوالی کی تقریبات ملتوی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا دیوالی سے قبل ہندو ملازمین کو تنخواہیں دینے کا حکم

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے دیوالی سے قبل تمام ہندو ملازمین کو تنحواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس دینے کا فیصلہ کیاتھا جس کے تحت ایڈیشنل فنانس سیکریٹری کو 30 اکتوبر سے قبل ادائیگی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیاتھا۔