Tag: دیوداس

  • شاہ رخ خان کی وہ مقبول فلم جس کی وجہ سے ممبئی میں شادیاں ملتوی ہو گئیں

    شاہ رخ خان کی وہ مقبول فلم جس کی وجہ سے ممبئی میں شادیاں ملتوی ہو گئیں

    2001 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی وہ مقبول فلم جس کی وجہ سے ممبئی میں شادیاں ملتوی ہوگئیں تھی اور اس کے مجرم سنجے لیلا بھنسالی تھے۔

    کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ ایک فلم پروڈکشن اس قدر بڑے پیمانے پر ہے کہ اس نے ممبئی کی ویڈنگ انڈسٹری کو کئی دن کے لیے تباہ کر دیا، یہ ناقابل یقین لگتا ہے، لیکن ایسا بالکل حقیقت میں ہوا اس سب کے ‘مجرم’ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دو دہائیوں سے پہلے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم دیوداس کی وجہ سے نادانستہ طور پر ممبئی میں سینکڑوں شادیوں کو ملتوی کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دیوداس، ادیب سرت چندر کے ناول ‘دیوداس’ کی کہانی پر تشکیل دی گئی تھی، جس میں شاہ رخ خان نے ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم بڑے پیمانے پر پروڈکشن کی وجہ سے بھی جانا جاتا تھا۔

    فلم کے سینماٹوگرافر بنود پردھان نے حال ہی میں فرائیڈے ٹاکیز سے بات کی اور اس بڑے پیمانے  کی پروڈکشن اور فلم پر کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں انکشافات کیے۔

    سینماٹوگرافر بنود پردھان نے بتایا کہ ممبئی میں بنایا گیا چندر مکھی (مادھوری) کے کوٹھے کے سیٹ کا رقبہ تقریباً 1 کلومیٹر طویل تھا، میں اور میرے اسسٹنٹس کا وفد یہ دیکھنے کے لیے گیا کہ سیٹ کیسے بنایا جا رہا ہے، اور ہم دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ اسے کیسے روشن کیا جائے، میں نے جھیل کے کنارے سے سیٹ کا ایک چکر لگایا اور اپنے اسسٹنٹ سے کہا کہ آخر میں 100 واٹ کا بلب لگا دے، اس طرح ہم نے سیٹ کو روشن کرنا شروع کیا، اور میں نے اس سیٹ کے لیے ممبئی میں دستیاب تمام جنریٹر استعمال کیے تھے۔

    بنود پردھان نے مزید کہا کہ جنریٹروں پر ان کی ‘اجارہ داری’ کی وجہ سے  ممبئی میں بہت سی شادیاں ملتوی ہو گئیں، دیوداس کا سیٹ اتنا برا تھا کہ کہ ہمیں بے شمار جنریٹر استعمال کرنے پڑے، لوگ کہنے لگے کہ بنود جی کی وجہ سے اتنی شادیاں منسوخ ہوگئیں کیونکہ شادیوں میں استعمال کرنے کے لیے جنریٹر دستیاب ہی نہیں تھے۔

    واضح رہے کہ دیوداس 50 کروڑ  بھارتی روپے کے بجٹ پر بنائی گئی تھی اور یہ فلم اس وقت کی سب سے مہنگی ہندوستانی فلم تھی۔

    2002 میں کانز فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے بعد اسے جولائی 2002 میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا، یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی، جس نے دنیا بھر میں 168کروڑ روپے کمائے۔

  • شاہ رخ خان کا فلم دیوداس سے متعلق اہم انکشاف

    شاہ رخ خان کا فلم دیوداس سے متعلق اہم انکشاف

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بڑی فلمیں بنائیں، تاکہ ان کے والدین جنت سے انہیں دیکھ سکیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی والدین گزر چکے تھے۔

    کنگ خان نے پوڈ کاسٹ میں اپنے ماضی کی فلم دیوداس کے حوالے سے بھی اہم انکشاف کیا کہ فلم دیوداس کرنے کے حوالے سے کئی سینئر اداکاروں نے منع کیا تھا مگر میری خواہش تھی کہ میں یہ فلم کروں جو باکس آفس پر ہِٹ ثابت ہوئی تھی۔

    اس سے قبل بالی ووڈ کی اداکارہ تریپتی دیمری کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں شاہ رخ خان جیسے شریک سفر کی خواہش رکھتی ہیں۔

    بیڈ نیوز کی اداکارہ نے حال ہی میں محبت اور تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں کوئی ایسا شخص آئے جو کنگ خان کے اس کردار سے ملتا جلتا ہو جو انھوں نے فلم ’کبھی ہاں کبھی ناں‘ میں نبھایا تھا۔

    پریانکا سے تعلقات کی افواہیں، شاہ رخ خان نے خاموشی توڑ دی

    یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تریپتی دیمری نے کہا کہ کنگ خان کی یہ رومانوی کامیڈی فلم ان کی پسندیدہ فلم ہے کیوں کہ اس میں محبت کو بہت ہی خالص انداز میں دکھایا گیا ہے۔

  • ’آج کے اداکار شاید۔۔۔‘ دیوداس میں شاہ رخ خان کی اداکاری پر سنجے لیلا بول پڑے

    ’آج کے اداکار شاید۔۔۔‘ دیوداس میں شاہ رخ خان کی اداکاری پر سنجے لیلا بول پڑے

    نئی دہلی: 2002 میں سنجے لیلا بھنسال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دیوداس نے اب تک سامعین کے دلوں میں ایک خاص مقام برقرار رکھا ہوا ہے۔

    بالی ووڈ ہنگامہ کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم دیوداس میں کاسٹ کی شاندار پرفارمنس کے بارے میں گفتگو کی اور کہا کہ اس طرح کی اداکاری کی تکنیک آج کے فنکاروں کے لیے ایک چیلنج ہوسکتی ہے۔

    انٹرویو کے دوران  جب ڈائریکٹر سے گذشتہ برسوں میں اداکاری کے عمل میں تبدیلی اور ترقی کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ’مجھے لگتا ہے کہ سنیما بدل گیا ہے، یہاں کی تکنیک بدل گئی ہے، اب ایک ڈائریکٹر سنیما اور اسکرپٹ رائٹر مختلف انداز میں دیکھتا ہے، یہ ہندوستانی سنیما کے لئے ایک بہت اچھا وقت ہے، یہاں زبردست فلمیں بنائی جارہی ہیں، اور حیرت انگیز کام ہورہا ہے۔

    سنجے لیلا نے مزید کہا کہ فلم دیوداس میں شاہ رخ خان نے جس طرح سُر اور لے کو ہائی پچ پر پرفارم کیا، اس کو انجام دینا مشکل تھا، آج کے دنوں میں بھی ڈائریکٹرز اداکاروں سے اسی سُر اور لے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ اداکاروں سے بس اچھی طرح سے پرفارمنس دینے کا کہتے ہیں۔

    سنجے لیلا نے کہا کہ شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، مادھوری ڈکسٹ، اور کرون کھیر نے دیوداس میں جو کچھ کیا، وہ لے اور سر تھا، آج کے اداکار شاید اس طرح پرفارم نہیں کرسکیں گے، کیوں کہ فلم دیوداس میں شاہ رخ کی پرفارمنس غیر حقیقی تھی اور اس طرح کی اداکاری کے لیے بہترین ایکٹنگ ٹیکنک کی ضرورت ہوتی ہے جو صرف شاہ رخ کے پاس ہی ہے۔

    واضح رہے کہ فلم دیوداس میں بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان ، ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکسٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی تھی۔

  • میرے علم میں لائے بغیر ’دیوداس‘ کا مشہر کردار کسی اور کو دیا گیا، سیف علی خان

    میرے علم میں لائے بغیر ’دیوداس‘ کا مشہر کردار کسی اور کو دیا گیا، سیف علی خان

    سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی نے مشہور زمانہ فلم دیوداس میں چنی لال کا کردار ادا کرنے کے لیے پہلے رابطہ کیا مگر پھر میرے علم میں لائے بغیر یہ رول کسی اور کو دے دیا۔

    بالی وڈ کے چھوٹ نواب سیف علی خان کے حوالے سے یہ بات انڈسٹری میں زیرِگردش رہی ہے کہ انھوں نے فلم ’’رہنا ہے تیرے دل میں‘‘ کے لیے سپورٹنگ رول کرنے کو ترجیح دی جب کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’دیوداس‘‘ میں معاون کردار ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    صحافی نیلوفر قریشی کو دیے گئے انٹرویو میں انھوں نے واضح کیا کہ سنجے لیلا بھنسالی مجھے لااُبالی سمجھتے تھے مگر انھوں نے سنجے کی فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ ہمارے درمیان معاوضے پر تھوڑی غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی، میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ میں نے ان سے کسی خطیر رقم کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔

    سیف نے بتایا کہ معاوضے کے حوالے سے مجھ سے کوئی بات کرنے سے پہلے ہی ہدایت کار نے اس باب کو بند کردیا، کسی نے مجھے بتانا تک ضروری نہیں سمجھا کہ فلم کے حوالے سے بات چیت ختم ہوگئی ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ جب میں نے خود فون کیا تو مجھے پتا چلا، اگر مجھے کاسٹ کر بھی لیا جاتا تو شاید میں چنی لال کے کردار کے لیے اتنا موزوں نہ ہوتا، واضح رہے کہ فلم میں چنی لال کا کردار جیکی شروف نے ادا کیا تھا۔

  • اداکارہ نئیرسلطانہ کو ہم سے بچھڑے 22 برس بیت گئے

    اداکارہ نئیرسلطانہ کو ہم سے بچھڑے 22 برس بیت گئے

    کراچی: اپنی خوبصورتی، سادگی اورمعصویت سے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ نئیرسلطانہ کو ہم سے بچھڑے بائیس برس بیت گئے، لیکن ان کے مداح انہیں آج بھی نہیں بھولے۔

    اداکارہ نیرسلطانہ نے اپنی زندگی کے سینتس سال پاکستانی فلم انڈسٹری کودیئے،  نیئرسلطانہ نے ” ثریا ، دیوداس ، سہیلی ، باجی اور سزا” جیسی یاد گار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، انیس سو پچپن میں انہوں نے اپنی پہلی فلم میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے کام کیا۔ فلم بے حد کامیاب رہی اور پھرکامیابی ان کے قدم چومتی رہی۔

    دوسو پچپن فلموں میں جوہر دکھا کر نیئر سلطانہ نے اداکار درپن سے شادی کی اورگھر کی ہورگیئں، کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد ستائس اکتوبرانیس سو بیانوے کو وہ اپنے مداحوں کو روتا چھوڑگئیں، یوں فلمی صنعت کی ایک نمایاں شخصیت کی داستان حیات انجام کو پہنچی۔