دیپالپور: 12 سالہ معذور بچی کو درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
بچی ٹیوب ویل پر نہانے گئی تھی جہاں ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، پکار 15 پر پولیس کو معذور بچی سے زیادتی کی کوشش کی اطلاع ملی، پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے 30 منٹ سے پہلے ہی ملزم کو گرفتارکرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم یعقوب نے دونوں ٹانگوں سے معذور بچی سے زیادتی کی کوشش کی جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ 12 سالہ معذور متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کچھ عرصے قبل مرید کے علاقے آبادی ٹپیالہ میں بھی اوباش نوجوان نے گونگی بہری ذہنی مریضہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی یتیم عاصمہ گھر میں اکیلی تھی، بھائی بھابی مزدوری کرنے کھیتوں میں گئے تھے۔
نامعلوم اوباش گھر میں داخل ہوا، ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگیا، زیادتی کی شکار لڑکی کے بھائی کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔