Tag: دیپیکا

  • پاک بھارت میچ میں دپیکا پڈوکون کی ’پاکستانی ہم شکل‘ کی ویڈیو وائرل

    پاک بھارت میچ میں دپیکا پڈوکون کی ’پاکستانی ہم شکل‘ کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی فتح کے بعد پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

    رپورٹس کے مطابق بھارت سے پاکستان کی شکست کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں موجود متعدد پاکستانی کرکٹ شائقین کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں، جو اپنے اپنے انداز میں غصے کا اظہار کررہے تھے۔

    ایسے میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں فریال وقار نامی پاکستانی سپورٹر کو اسٹیڈیم سے باہر آکر میڈیا سے گفتگو کے دوران مسکراتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پاکستانی کرکٹ سپورٹر فریال وقار کی آنکھیں اور چہرے کے نقوش حیران کُن طور پر بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون سے مماثلت رکھتے تھے جسے سوشل میڈیا صارفین نے فوری نوٹس کرلیا اور یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    دپیکا پڈوکون کی ہم شکل فریال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم آئی تھیں لیکن قومی ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر شدید مایوسی اور صدمہ ہوا ہے۔

    سابق کرکٹر کا شاہین، حارث اور نسیم سے پیچھا چھڑا کر آگے بڑھنے کا مطالبہ

    فریال کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہے، اس لیے دل بہت زیادہ اداس ہوگیا ہے، میں لاجواب ہوچکی ہوں، آج ہماری ٹیم نے کیا کیا ہے؟ ہم تو پہلے میچ میں شکست کے باوجود پورے جوش و خروش کے ساتھ آج پاکستان کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔

    ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کافی ود کرن تنازع: کیا رنویر نے دیپیکا سے معافی مانگ لی؟

    کافی ود کرن تنازع: کیا رنویر نے دیپیکا سے معافی مانگ لی؟

    بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ و اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ شو میں ہونے والی متنازع گفتگو کے بعد گانا ڈیڈیکیٹ کر کے معافی مانگ لی۔

     بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو "کافی ود کرن” کے 8 ویں سیزن کا آغاز ہوگیا جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنور سنگھ نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔

    اس شو دیپیکا پڈوکون نے اپنی ماضی کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ میں ابتدائی طور پر ایک پرعزم رشتے کی تلاش میں نہیں تھیں، صرف اکیلے رہ کر زندگی کا مزہ لینا چاہتی تھیں اور اپنے ماضی کے رشتوں سے نکلنا چاہتی تھیں۔

    جب رنویر سنگھ میری زندگی میں آئے تو میں نے ان سے بھی کسی قسم کا کوئی وعدہ نہیں کیا، مجھے اس وقت تک رنویر کے ساتھ وابستگی نہیں ہوئی تو جب تک انہوں نے مجھے پروپوز نہیں کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by PIKAVERSE (@pikag0d)

    اداکارہ نے کہا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں سے ملتی تھی لیکن میں نے اپنے دل میں دوسرے مرد کے لیے کوئی دلچسپی محسوس نہیں کی، دوسرے مردوں کے ساتھ ہونے کے باوجود بھی میرے ذہن میں صرف رنویر سنگھ ہوتے تھے۔

    جس کے بعد رنویر سنگھ گفتگو کرتے ہوئے غصے میں نظر آئے اور کرخت لہجے میں اداکارہ کو جواب بھی دیا۔

    اس انٹرویو کے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں کی محبت کے چرچے ہونے لگے اور اس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ سے معافی مانگ رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کی ہے جہاں اداکار رنویر سنگھ ڈی جے بنے نظر آئے اور دیپیکا سے مخاطب ہو کر ایک گانا انہیں ڈیڈیکیٹ کیا۔

    مذکورہ ویڈیو میں رنویر سنگھ شاہ رخ خان کی فلم ’کبھی ہاں کبھی نہ‘ کا مقبول ترین گانا آنا میرے پیار کو کے بول’’ صنم تجھے پانے کا یہ تھا سارا بہانہ، چلو بھی جو ہوا جانے دو ، بہت ہوچکا جانے دو‘‘ پر دیپیکا سے کان پکڑ کر معافی مانگتے نظر آرہے ہیں۔