Tag: دیپیکا پڈوکون

  • ہالی وڈ ریمیک ’دی انٹرن‘ میں دیپیکا کیساتھ امیتابھ جلوہ گر ہونگے

    ہالی وڈ ریمیک ’دی انٹرن‘ میں دیپیکا کیساتھ امیتابھ جلوہ گر ہونگے

    دیپیکا پڈوکون اپنی پروڈکشن میں بننے والی ہالی وڈ ریمیک ’دی انٹرن‘ کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے کریں گی۔

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ فلمیں پروڈیوس کرنے کا بھی شوق رکھتی ہیں۔ وہ ہالی وڈ فلم کی مشہور فلم ’دی انٹرن‘ کا ریمیک بنانے جارہی ہیں جو کہ ان کی دوسری پروڈکشن ہوگی۔ اس میں وہ خود بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

    دیپیکا دی انٹرن کے ہندی ورژن کو 2021 میں بنانا چاہتی تھیں تاہم رشی کپور کی اچانک موت کے بعد فلم کو ملتوی کردیا گیا۔

    رشی کپور کے بعد اس فلم کے لیے امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ تاہم اس کے بعد سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

    اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ فلم پھر سے بننے جارہی ہے اور اس کا آغاز آائندہ سال جنوری میں ہوگا۔ دیپیکا پڈوکون اپنے دوسرے پروڈکشن پروجیکٹ، دی انٹرن میں اداکاری بھی کریں گی۔

    ایک پرفارمر اور پروڈیوسر دونوں ہوں گی۔ تاہم، غیر متوقع واقعات فلم کے لیے تاخیر کا باعث بنے ہیں۔ یہ چھپاک کے پہلے کام کی پیروی کرتا ہے۔

    فلم فائٹر جس میں دیپیکا کے ساتھ انیل کپور اور ہریتھک روشن بھی شامل ہیں، اس کی ریلیز کے بعد 2024 کی پہلی سہ ماہی میں اس فلم کی پروڈکشن شروع ہوگی۔

    خبروں کے مطابق دیپیکا شوٹنگ کے ابتدائی شیڈول میں حصہ لیں گی لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ بگ بی شوٹنگ کب شروع کریں گے۔

    واضح رہے کہ ہالی وڈ کی معروف فلم میں ’دی انٹرن‘ میں این ہیتھ وے اور رابرٹ ڈی نیرو نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

  • کافی ود کرن تنازع: کیا رنویر نے دیپیکا سے معافی مانگ لی؟

    کافی ود کرن تنازع: کیا رنویر نے دیپیکا سے معافی مانگ لی؟

    بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ و اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ شو میں ہونے والی متنازع گفتگو کے بعد گانا ڈیڈیکیٹ کر کے معافی مانگ لی۔

     بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو "کافی ود کرن” کے 8 ویں سیزن کا آغاز ہوگیا جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنور سنگھ نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔

    اس شو دیپیکا پڈوکون نے اپنی ماضی کے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ میں ابتدائی طور پر ایک پرعزم رشتے کی تلاش میں نہیں تھیں، صرف اکیلے رہ کر زندگی کا مزہ لینا چاہتی تھیں اور اپنے ماضی کے رشتوں سے نکلنا چاہتی تھیں۔

    جب رنویر سنگھ میری زندگی میں آئے تو میں نے ان سے بھی کسی قسم کا کوئی وعدہ نہیں کیا، مجھے اس وقت تک رنویر کے ساتھ وابستگی نہیں ہوئی تو جب تک انہوں نے مجھے پروپوز نہیں کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by PIKAVERSE (@pikag0d)

    اداکارہ نے کہا کہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں سے ملتی تھی لیکن میں نے اپنے دل میں دوسرے مرد کے لیے کوئی دلچسپی محسوس نہیں کی، دوسرے مردوں کے ساتھ ہونے کے باوجود بھی میرے ذہن میں صرف رنویر سنگھ ہوتے تھے۔

    جس کے بعد رنویر سنگھ گفتگو کرتے ہوئے غصے میں نظر آئے اور کرخت لہجے میں اداکارہ کو جواب بھی دیا۔

    اس انٹرویو کے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم اب ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دونوں کی محبت کے چرچے ہونے لگے اور اس سے یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ سے معافی مانگ رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کی ہے جہاں اداکار رنویر سنگھ ڈی جے بنے نظر آئے اور دیپیکا سے مخاطب ہو کر ایک گانا انہیں ڈیڈیکیٹ کیا۔

    مذکورہ ویڈیو میں رنویر سنگھ شاہ رخ خان کی فلم ’کبھی ہاں کبھی نہ‘ کا مقبول ترین گانا آنا میرے پیار کو کے بول’’ صنم تجھے پانے کا یہ تھا سارا بہانہ، چلو بھی جو ہوا جانے دو ، بہت ہوچکا جانے دو‘‘ پر دیپیکا سے کان پکڑ کر معافی مانگتے نظر آرہے ہیں۔

  • سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد دیپیکا کی نئی ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد دیپیکا کی نئی ویڈیو وائرل

    اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی شو میں متنازع بیان پر سوشل میڈیا  پر نقید کا نشانہ بننے کے بعد اپنی ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر  کی ہے۔

    گزشتہ دنوں بھارتی فلمساز و پروڈیوسر کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں دیپیکا پڈوکون ایک ایسا بیان دیا تھا جس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنی ہوئی ہیں۔

    شو میں اداکارہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ رنویر کے ساتھ تعلق میں آنے کے بعد بھی دوسرے مردوں سے مل رہی تھیں لیکن دماغ میں خود کو رنویر سے ہی جوڑ چکی تھیں۔

    اس بیان کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دیپیکا پڈوکون کو شدید تنقید کا سامنا تھا، تاہم اسی تنقید کے دوران  اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ ایک ایسے ڈائیلاگز پر لپ سنک کر رہی ہیں جو آج کل انسٹاگرام رییلز پر ٹرینڈنگ میں ہے۔

    ہلکے گلابی لباس میں ملبوس اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان الفاظ پر لپ سنک کر رہی ہیں  بہت خوبصورت، بے حد دلکش، بالکل واؤ لگ رہی ہوں۔

  • شاہ رخ خان کی محبت میں دیپیکا نے کیا کیا؟

    شاہ رخ خان کی محبت میں دیپیکا نے کیا کیا؟

    سینماؤں میں کھڑکھی توڑ بزنس کرنے فلم ’جوان‘ میں کیمیو رول نبھانے والے دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے لیے صرف شاہ رخ کی محبت میں ہاں کی۔

    پٹھان کی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کنگ خان کو ہاں کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتی، یہ ان کے لیے محبت ہی تھی جس کی وجہ سے میں جوان میں کردار ادا کرنے کے لیے حامی بھری۔

    دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، سوائے اُن تمام محبتوں کے جو شاہ رخ خان نے مجھے دی ہیں، جس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

    اداکارہ کا جذباتی انداز میں کہنا تھا کہ یہاں موجود ہر شخص جانتا ہے کہ شاہ رخ اور میرا رشتہ کس نوعیت کا ہے۔

    بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکارہ نے فلم ’جوان‘ کا حصہ بننے کے حوالے سے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی محبت کے ساتھ ساتھ اس فلم کو کرنے کی ایک وجہ اس کا اچھوتا خیال تھا جس نے مجھے متاثر کیا۔

    دیپیکا کا کہنا تھا کہ فلم کا حصہ بننے اور ٹیم کی طرف سے سراہے جانے پر خوشی کے ساتھ مجھے فخر بھی محسوس ہورہا ہے۔

  • سلمان خان نے رنویر کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے بال بھی کٹوا لیے تھے، مگر پھر …!

    سلمان خان نے رنویر کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے لیے بال بھی کٹوا لیے تھے، مگر پھر …!

    کیا آپ جانتے ہیں؟ فلم باجی راؤ مستانی میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون سے پہلے سلمان خان اور کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا جس کے لیے سلمان خان نے اپنے بال بھی کٹوائے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم باجی راؤ مستانی میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے سے ایک دہائی قبل سلمان خان نے مبینہ طور پر کرینہ کپور کے ساتھ اسی فلم کی پوسٹر کے شوٹ کے لیے اپنے بال کٹوائے تھے۔

    دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، اور پریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کرنے والی باجی راؤ مستانی کی فلم یقینی طور پر بالی وڈ کی سب سے مشہور فلموں میں سے ایک ہے۔ تاہم، اس سے پہلے کہ اس فلم کے لیے بالی وڈ کے بڑے ناموں کو آفر کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ باجی راؤ مستانی 2015 میں ریلیز ہوئی تھی لیکن اس فلم پر کام 2003 سے جاری تھا۔

    فلم  ہم دل دے چکے صنم کی زبردست کامیابی کے بعد سنجے لیلا بھنسالی اپنے پروجیکٹ باجی راؤ مستانی کے لیے سلمان خان، ایشوریہ رائے اور رانی مکھرجی کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

    رنویر سنگھ کی سب سے بڑی ہٹ فلم کون سی ہوگی؟ اہم انکشاف

    فلمساز چاہتے تھے کہ بالی وڈ کے سلو بھائی اور ایش کی کیمسٹری کا جادو باجی راؤ مستانی سے دوبارہ ناظرین تک پہنچایا جائے، تاہم اسی دوران ان کے بریک اپ کے بعد ان کو ایک ساتھ کاسٹ کرنا ناممکن ہوگیا۔

    انڈیافورمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کے ایک دوسرے سے علیحدگی کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے ایشوریہ کو پروجیکٹ سے ہٹانے اور کرینہ کپور خان کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

     اس وقت کرینہ کپور اور سلمان خان نے باجی راؤ مستانی کے لیے ایک لُک ٹیسٹ کیا اور پوسٹر کے لیے شوٹ بھی کیا جس کے لیے سلو بھائی نے اپنے بال بھی تراشے تھے۔

    مگر  معاملات اس طرح سے کام نہیں کرسکے جس طرح سے سنجے لیلا بھنسالی چاہتے تھے جس سے سلمان خان اور بھنسالی پروڈکشن کو بہت بڑا نقصان ہوا، کیوں کہ دونوں ہی اس پروجیکٹ پر کام کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ اداکار سلمان خان اور سنجے دونوں نے دوبارہ کبھی ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام نہیں کیا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان اور کرینہ کپور خان کی ایک ساتھ شوٹنگ کا پوسٹر ابھی تک سنجے لیلا بھنسالی کے دفتر میں پڑا ہے۔