Tag: دیپیکا پڈکون

  • مکیش امبانی دیپیکا اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو دیکھنے اسپتال پہنچ گئے

    مکیش امبانی دیپیکا اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو دیکھنے اسپتال پہنچ گئے

    ایشیا کے امیرترین شخص اور بھارتی صنعتکار مکیش امبانی فلم اسٹار دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو دیکھنے اسپتال پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی نے اسپتال میں جوڑے سے ملاقات کرنے اور ان کی ننھی پری کو دیکھنے کے لیے پہنچے، ان کی گاڑی کو سخت سیکیورٹی کے ساتھ آتے ہوئے دیکھا گیا، جس میں وہ نئے والدین کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرنے آئے تھے۔

    رنویر سنگھ اور دیپیکا نے جیسے ہی اپنے سوشل میڈیا پر اس خبر کا اعلان کیا تھا، کریتی سینون، پرینیتی چوپڑا اور ارجن کپور سمیت کئی مشہور شخصیات نے خاندان کے لیے نیک خواہشات اور محبت کا اظہار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ چند دنوں قبل بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے، اداکارہ کی بیٹی کی پیدائش ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال میں ہوئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون گزشتہ روز اپنے شوہر اور والدہ کے ہمراہ ممبئی کے اسپتال آئی تھیں جہاں اداکارہ کو داخل کرلیا گیا تھا۔

    تاہم اس کے بعد بھارتی میڈیا نے اسپتال ذرائع سے تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

  • دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی علیحدگی کی خبریں جھوٹی نکلیں، سچ سامنے آگیا

    دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کی علیحدگی کی خبریں جھوٹی نکلیں، سچ سامنے آگیا

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے منظر عام پر آنے والی ویڈیو نے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردیدی کردی۔

    سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے معروف دیپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زیر گردش تھیں، بھارتی میڈیا یہ دعویٰ کررہی تھی کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجائے گی۔

    تاہم اب بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے سلسلے میں ایک ساتھ منظر عام پر آنے کے بعد علیحدگی اور طلاق سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by HT City (@htcity)

    والدین بننے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ممبئی میں اپنا ووٹ کاٹ کرنے کے لیے پولینگ اسٹیشن پہنچے، دونوں کو سفید شرٹ اور ہلکے نیلے رنگ کی جینز میں دیکھا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہت کہ جب وہ ووٹ ڈالنے کے لیے بوتھ کی طرف چل رہے تھے تو دیپیکا کو اپنے شوہر رنویر کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑا ہوا ہے، جس کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کے تمام تر خبریں جھوٹی ہیں۔

    دریں اثنا، کام کے محاذ پر، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ دونوں جلد ہی روہت شیٹی کی سنگھم 3 میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، ٹائیگر شروف اور اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی لوک سبھا کے مرحلہ وار انتخابات کا آخری مرحلہ جیسے جیسے قریب آ رہا ہے جوش وخروش بڑھتا جا رہا ہے اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے غیر سیاسی افراد اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔