Tag: دیپ ویر شادی

  • دپیکا اور رنویر کی شادی کے بعد بھارت واپسی، شاندار استقبال

    دپیکا اور رنویر کی شادی کے بعد بھارت واپسی، شاندار استقبال

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد اٹلی سے واپس بھارت پہنچ گئے جہاں اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے دونوں اداکاروں نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو کا انتخاب کیا تھا جہاں 14 اور 15 تاریخ کو دو علیحدہ علیحدہ مذہبی رسومات کے تحت شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے روز تقریب کی میزبانی لڑکی والوں نے جب کہ دوسرے دن رنویر کے اہل خانہ نے کی۔

    چودہ نومبر کو شادی کی تقریب جنوبی بھارتی (ہندو مذہب) رسم و  روایات کی طرز پر منعقد ہوئی جس میں دپیکا نے نارنجی مائل عروسی ساڑھی اور رنویر نے بھی دلہے کا ثقافتی لباس ’دھوتی کرتا’ زیب تن کیا تھا۔

    شادی کے دوسرے روز کی تقریبات سندھی روایات کے مطابق انجام دی گئیں، جس میں دپیکا نے سرخ لہنگا زیب تن کیا اور وہ روایتی دلہن بھی بنیں جبکہ رنویر نے اسی کے ملتے جلتے رنگ کا کلاہ پہنا۔

    واضح رہے کہ دپیکا ہندو جبکہ رنویر سکھ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ اٹلی میں ہونے والی تقریبات میں مخصوص لوگوں نے ہی شرکت کی تھی۔

    دونوں اداروں کے اہل خانہ نے قبل از وقت شادی کی تصویر سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے ہوٹل انتظامیہ سے سخت اقدامات کرنے کی استدعا بھی کی تھی۔

    مزید پڑھیں: دیپ ویر شادی، دپیکا کا دوپٹہ اور فرح خان کا منفرد تحفہ مقبول

    شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے پنڈال میں داخل ہونے سے قبل موبائل کیمرے ناکارہ بنا دیے گئے تھے جبکہ تصویر یا ویڈیو کو روکنے کے لیے فضا میں اڑنے والے ڈرونز کی بھی اطراف میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

    سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے باوجود پہلے روز سے ہی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں، بعد ازاں دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے خود ہی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کردی تھیں۔

    نوبیاہتا جوڑے کی بھارت واپسی                                                                                       

    بالی ووڈ کا نوبیاہتا جوڑا اتوار 11 نومبر کی علی الصبح ممبئی ائیرپورٹ پہنچا تو وہاں پہلے سے ہی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، دونوں اداکاروں کو سیکیورٹی حصار میں ہی ائیرپورٹ سے گھروں کی جانب روانہ کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ایک جیسے رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے تھے اور دونوں کے چہروں پر خوشی واضح تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: مداحوں‌ کا انتظار ختم، دپیکا رنویر نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

    دونوں اداکاروں نے وطن واپسی کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا مگر اُس کے باوجود جیسے ہی بھارتی میڈیا نے رات گئے واپسی کی خبر نشر کی تو ممبئی ائیرپورٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد انہیں خوش آمدید کرنے کے لیے پہنچ گئی اور جوڑے کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا۔

    دپیکا اور رنویر نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی جس میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں دعا کرنے کی استدعا بھی کی۔

    بھارت میں استقبالیہ تقاریب کا شیڈول

    وطن واپس پہنچنے کے بعد دپیکا اور رنویر اپنے ساتھی فنکاروں، دوستوں اور مداحوں کے لیے علیحدہ علیحدہ تقریبات کا انعقاد کریں گے، اداکارہ نے بنگلور میں 21 نومبر اور رنویر نے 28 نومبر کو ممبئی میں استقبالیہ دینے کا فیصلہ کیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم دسمبر کو دونوں اداکاروں کی طرف سے ممبئی میں شادی کے جشن کی شاندار تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

  • دیپ ویر شادی، دپیکا کا دوپٹہ اور فرح خان کا منفرد تحفہ مقبول

    دیپ ویر شادی، دپیکا کا دوپٹہ اور فرح خان کا منفرد تحفہ مقبول

    اٹلی: بالی ووڈ ادکارہ دپیکا پڈوکون کے دوپٹے پر درج دعائیہ کلمات اور ہدایت کارہ کی فرح خان طرف سے نوبیاہتا جوڑے کو دیے جانے والے منفرد تحفے نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹارز کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں دو علیحدہ علیحدہ مذہبی رسومات کے تحت منعقد کی گئیں، پہلے روز تقریب کی میزبانی لڑکی والوں نے جب کہ دوسرے دن رنویر کے اہل خانہ نے کی۔

    دو روز قبل یعنی چودہ نومبر کو تقریبات جنوبی بھارتی رسم و  روایات کے تحت ہوئیں جس میں دپیکا نے نارنجی مائل عروسی ساڑھی اور رنویر نے بھی دلہے کا ثقافتی لباس ’دھوتی کرتا’ زیب تن کیا۔

    مزید پڑھیں: مداحوں‌ کا انتظار ختم، دپیکا رنویر نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

    شادی کے دوسرے روز کی تقریبات سندھی روایات کے مطابق انجام دی گئیں، اس میں دپیکا نے سرخ لہنگا زیب تن کیا اور وہ روایتی دلہن بھی بنیں جبکہ رنویر نے اسی کے ملتے جلتے رنگ کا کلاہ پہنا۔

    بالی ووڈ اطلاعات کے مطابق دپیکا نے دوسرے روز جو جوڑا پہنا اُس پر سنگسرت زبان میں دعائیہ کلمات ’سدا سہاگن رہو‘ درج تھا، دونوں تقریبات میں نوبیاہتا جوڑے نے سبیاساشی کے ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیے۔

    فرح خان کا نوبیاہتا جوڑے کو خاص تحفہ

    بالی ووڈ ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان نے نوبیاہتا جوڑے کو انوکھا تحفہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ’بھون جاسرا‘ کی خدمات حاصل کیں۔

    تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے جہاں جوڑے کو مہنگے مہنگے تحائف دیے وہی ہدایت کارہ نے دونوں اداکاروں کے ہاتھوں کا بنا تھری ڈی تحفہ دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار 18 نومبر کو وطن واپس آئیں گے جس کے بعد وہ 21 اور 28 نومبر کو علیحدہ علیحدہ تقاریب کا اہتمام بھی کریں گے۔

  • اٹلی: دپیکا اور رنویر ازدواجی بندھن میں‌ بندھ گئے

    اٹلی: دپیکا اور رنویر ازدواجی بندھن میں‌ بندھ گئے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئے اور انہوں نے تاحیات ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا عہد کیا۔

    بالی ووڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی اٹلی کے سب سے خوبصورت مقام ’کومو‘ میں جنوبی بھارتی رسومات کی طرز پر منعقد کی گئی۔ تقریب میں شرکت کے لیے مخصوص مہمانوں کو ہی دعوت نامہ بھیجا گیا، گزشتہ رات دونوں اداکارں کی مہندی کی رسم ہوئی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

    شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے موبائل استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ پنڈال میں داخل ہونے سے قبل مہمانوں کی سخت چیکنگ اور اُن کے موبائل کیمرے پر ایک سینسر نصب کیا گیا تاکہ تصاویر سامنے نہ آسکیں۔

    تصویر بشکریہ: ہندوستان ٹائمز

    کوئی تصویر قبل ازوقت سامنے نہ آجائے اس وجہ سے دونوں کے اہل خانہ نے ہوٹل انتظامیہ سے خصوصی انتظامات کرنے کی استدعا کی، پنڈال کے قرب و جوار سے کوئی تصویر نہ بنا لے اسی لیے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ موبائلز غیرمعمولی گشت بھی کررہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کل یعنی 15 نومبر بروز جمعرات منعقد ہونے والی تقریب رنویر سنگھ کے مذہبی (سکھ) عقائد پر ہوگی، دونوں دن سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور انتظامیہ نے تصویر نہ لینے کے لیے ڈرونز کیمروں کو بھی روکنے کے خصوصی انتظامات کیے۔

    بشکریہ: فلم فیئر

    دونوں اداکاروں کے مداحوں کو شادی کی تصاویر کا شدت سے انتظار ہے تاہم اس حوالے سے کسی کے پاس کوئی بھی اطلاع نہیں البتہ بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے ایک ٹویٹ کیا جس سے تاثر ملتا ہے کہ وہ بھی تقریب میں شریک ہیں۔

    کرن جوہر کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’دپیکا، رنویر کی جوڑی بہت اچھی لگ رہی ہے، دونوں اپنی نظر اتار لو‘۔

    علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تقریب کی دیگر تصاویر بھی سامنے آئیں مگر کوئی بھی واضح نہیں ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب میں آنے والے لوگوں کو خصوصی پاس دیے گئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    THEY ARE OFFICIALLY MARRIED !!!! 😭💍💔#deepveerkishadi

    A post shared by Ladkiwale 👰🏻 (@deepika.padukone.fanpage) on

    دونوں اداکاروں کے اہل خانہ نے مہمانوں کے لیے  75 کمرے بک کرائے اور جن میں سے ایک کا کرایہ ایک کروڑ 73 لاکھ بھارتی روپے (3 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکار 18 نومبر کو وطن واپس آئیں گے جس کے بعد وہ 21 اور 28 نومبر کو علیحدہ علیحدہ تقاریب کا اہتمام بھی کریں گے۔

    تصاویر /ویڈیوز