Tag: دی مارننگ شو

  • مارننگ شو وِد صنم بلوچ‘ کی شاندارسالگرہ کا انعقاد

    مارننگ شو وِد صنم بلوچ‘ کی شاندارسالگرہ کا انعقاد

    کراچی : اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی مارننگ شو وِد صنم بلوچ کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ پہلا سال کامیابیوں سے بھرپور رہا جس کی خوشی میں مارننگ شو نے شاندارسالگرہ منائی ۔

    دی مارننگ شو وِد صنم بلوچ میں خوشیوں کی بہارمیں عوام کی آواز سنائی گئی،جب کبھی غم کے بادل چھائے تو بھی قوم کے سنگ رہا اور شاندار کامیابی کا ایک سال اے آر وائی نیوز کے دی مارننگ شو ودصنم بلوچ نے مکمل کرلیا۔

    یہ ادا اور یہ اندازہر گھر کی آواز بنا ،پروگرام کی میزبان صنم بلوچ نے روایتی مارننگ شو سے ہٹ کر اپنا پروگرام پیش کیا ۔ کبھی کسی کی مدد کا معاملہ اٹھایا تو کبھی کسی درد مند کی آواز بنیں ،تین سالہ بچی کو ماں سے بھی ملوایا۔

    نٹ کھٹ سی صنم بلوچ نے ایک سال کے دوران وہ کیا جو کسی دوسرے مارننگ شو نے نہ کیا۔ مختلف شعبوں میں اپنے کارناموں سے تاریخ کے اوراق میں نام رقم کرنے والوں کو اپنے شو میں بلاکران کو خراج تحسین پیش کیا۔

    سالگرہ شو پر اے آر وائی فلمز کی نئی فلم جلیبی کی کاسٹ نے خوب رنگ جمایا اور صنم بلوچ کے ساتھ مل کر خوب ہنگامہ کیا اور ٹیم کے ساتھ مل کرسالگرہ کاکیک کاٹا۔

  • اے آر وائی کی کوششوں سے مٹھی اسپتال میں صفائی ستھرائی

    اے آر وائی کی کوششوں سے مٹھی اسپتال میں صفائی ستھرائی

    تھر پارکر: اے آروائی نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔ہر طرف کچرے سے بھرے مٹھی کے سول اسپتال میں دی مارننگ شو کی خصوصی کوریج کے بعد بالآخرصفائی کروا دی گئی۔

    صاف ستھری راہداریاں اور بچوں کے وارڈ میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی۔ اے آر وائی کی جانب سے مٹھی کے سول اسپتال میں دی مارننگ شو کی خصوصی کوریج کی گئی تھی ،

    جس میں بچوں کے وارڈمیں انکیوبیٹر نہ چلنے اور پچیس منٹ تک بجلی نہ ہونے کے مسئلے پر بحث ہوئی، اس سے قبل کل تک بکھری ہوئی بوتلیں اورکچرا ہر طرف پھیلا نظر آرہاتھا ۔

    آخر کار اےآروائی نیوز کی کوششوں سے پچیس منٹ بعد جنریٹر تو چل گیا لیکن بد قسمتی سے ایک بچہ ہمیشہ کےلئے  موت کی نیند سوگیا۔

    انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا حال یہ تھا کہ سول اسپتال مٹھی کے وارڈ میں صفائی کا نام و نشان تک نہ تھا۔مگر مارننگ شو اور اےآروائی نیو زکی ٹیم کی کوششیں رنگ لائیں اور مٹھی سول اسپتال میں موت سے لڑتے بچوں کے وارڈ میں انتظامیہ کو صفائی کا خیال آ ہی گیا۔