Tag: دی ممی

  • ’دی ممی‘ کا ہیرو انڈسٹری سے کیوں غائب ہوا؟ وجہ معلوم ہو گئی

    ’دی ممی‘ کا ہیرو انڈسٹری سے کیوں غائب ہوا؟ وجہ معلوم ہو گئی

    ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’دی ممی‘ کے ہیرو برینڈن فریزر ایک طویل عرصے تک فلم انڈسٹری سے غائب رہنے کے بعد اب ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 1999 کی مشہور فلم دی ممی میں ہیرو کا کردار کرنے والے برینڈن فریزر اپنے عروج کے دوران ہی فلمی دنیا سے اچانک غائب ہو گئے تھے۔

    برینڈن فریزر اب ایک عرصے بعد نئی فلم ’دی وھیل‘ کے ساتھ ایک بار پھر ایک نئے رنگ و روپ میں فلمی دنیا میں نمودار ہو گئے ہیں، اور فلم میں ان کے کردار کو وینس فلم فیسٹیول میں خوب سراہا گیا۔

    دی ممی سیریز کی 3 فلموں کے ساتھ ساتھ وہ جارج آف دی جنگل اور Bedazzled جیسی ہٹ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے، مگر پھر اچانک ہالی وڈ سے غائب ہو گئے، ایک انٹرویو میں انھوں نے اس کی وجہ بھی بتا دی تھی۔

    انھوں نے بتایا تھا کہ ہالی ووڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کے سابق صدر فلپ برک نے انھیں 2003 میں جنسی ہراساں کیا تھا، اس واقعے نے انھیں اندر سے ہلا کر رکھ دیا تھا اور وہ ڈپریشن کے شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث وہ عوام کی نظروں سے غائب ہونے لگے۔

    اس واقعے کے بعد ہالی ووڈ پروڈیوسرز نے بھی انھیں بلیک لسٹ کر دیا تھا، نجی زندگی بھی اس کے نتیجے میں متاثر ہوئی اور ان کی اہلیہ نے 2007 میں علیحدگی اختیار کر لی۔

    اب وہ ایک بار پھر فلمی دنیا میں واپس آ رہے ہیں اور وہ دوبارہ دی ممی سیریز کی کسی نئی فلم کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔

  • ٹام کروز کے پسندیدہ کام جو وہ ہر فلم میں کرتے ہیں

    ٹام کروز کے پسندیدہ کام جو وہ ہر فلم میں کرتے ہیں

    معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دی ممی کچھ خاص کامیابی تو نہ حاصل نہ کرسکی البتہ پاکستان میں یہ بہت ذوق و شوق سے دیکھی گئی جس کی وجہ اس کے ہیرو ٹام کروز کا ہر دلعزیز ہونا ہے۔

    پاکستان میں ٹام کروز کے مداحوں کی کمی نہیں اور ان کی ریلیز ہونے والی ہر فلم پاکستان میں نہایت شوق سے دیکھی جاتی ہے۔ بطور ایکشن ہیرو بھی ٹام کروز کو یہاں خاصا پسند کیا جاتا ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں ٹام کروز اپنی ہر فلم میں کچھ مخصوص کام ضرور انجام دیتے ہیں۔ ان کے کیرئیر کے آغاز سے لے کر اب تک آپ ان کی ہر فلم میں انہیں یہ کام کرتے ضرور دیکھیں گے۔

    آئیں دیکھتے ہیں وہ کون سے کام ہیں۔

    شرٹ اتارنا

    ویسے تو اس کام کے لیے بالی ووڈ اداکار سلمان خان خاصے مشہور ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ چاہے سین کی ڈیمانڈ ہو یا نہ ہو، وہ شرٹ اتار کر اپنی باڈی دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

    تاہم اس ضمن میں ٹام کروز بھی پیچھے نہیں۔ آپ ان کی اکثر فلموں میں انہیں شرٹ اتار کر لڑتا ہوا یا مختلف کام سر انجام دیتا ہوا پائیں گے۔

    بغیر سانس لیے بھاگنا

    ٹام کروز کے ایکشن والے مناظر میں اگر کہیں کسی موقع پر انہیں بھاگنا پڑجائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ سانس روک کر بھاگ رہے ہیں۔

    اس موقع پر ان کے چہرے پر ناقابل بیان تاثرات ہوتے ہیں اور وہ دیوانگی کے عالم میں بغیر پیچھے مڑے بھاگتے دکھائی دیتے ہیں۔

    چھلانگ لگانا

    ٹام کروز اپنی ہر فلم میں چھلانگیں لگاتے بھی دکھائی دیتے ہیں، اور لگتا ہے کہ یہ ان کا خاصا پسندیدہ کام ہے، تب ہی ایک بار معروف ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے کے شو میں بھی وہ چھلانگیں لگانا نہیں بھولے۔

    فضا میں لٹکنا

    خطرناک ایکشن مناظر میں مجرم کا پیچھا کرتے ہوئے یا ہیروئن کو بچانے کے لیے فضا میں لٹک جانا بھی ٹام کروز کا محبوب مشغلہ ہے۔ یقین نہیں آتا تو یہ مناظر دیکھ لیں۔

    ٹام کروز کے چشمے

    ہر فلم میں ٹام کروز دھوپ کے مہنگے چشمے استعمال کرنا بھی نہیں بھولتے جس سے بلاشبہ ان کی کشش اور ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔


    آپ کو ٹام کروز کا کون سا انداز سب سے زیادہ پسند آیا؟


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دی ممی: فلم کی عکس بندی کے مناظر

    دی ممی: فلم کی عکس بندی کے مناظر

    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی نئی فلم دی ممی کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹام کروز نے فلم کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والے کچھ مناظر بھی پیش کیے ہیں۔

    ٹام کروز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کے ’بی ہائنڈ دا سینز‘ یعنی پس پردہ مناظر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

    ویڈیو سے اندازہ ہو رہا ہے کہ فلم میں کس طرح مختلف ایکشن اور خوفناک مناظر کو فلم بند کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں ٹام کروز نے فلم میں کام کرنے کو بہترین تجربہ قرار دیا۔

    دوسری جانب دی ممی کا پہلا ٹیزر جاری ہونے کے بعد ٹوئٹر پر صارفین نے پرانے اداکاروں کو نہ لینے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

    لوگوں کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے دی ممی سیریز کی 3 فلموں کے مرکزی کرداروں ریچل ویز اور برینڈن فریزر کی غیر موجودگی میں فلم میں مزہ نہیں آئے گا۔

    انہوں نے برینڈن فریزر کو ٹام کروز سے بہتر قرار دیا۔

    کچھ نے تو یہ ماننے سے ہی انکار کردیا کہ برینڈن فریزر کے بغیر بھی ممی فلم بن سکتی ہے۔

    فلم کا ٹیزر دیکھیں۔