Tag: دی ٹائمز

  • برطانوی اخبار دی ٹائمز میں کشمیریوں کی حمایت میں بڑی اپیل

    برطانوی اخبار دی ٹائمز میں کشمیریوں کی حمایت میں بڑی اپیل

    لندن: برطانوی اخبار دی ٹائمز نے کشمیریوں کی حمایت میں بڑی اپیل شائع کر دی ہے، یہ اپیل برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔

    برطانوی اخبار میں شائع شدہ اپیل میں عالمی برادری سے شہادتیں رکوانے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کی جائے، انھیں انسانی بحران کا سامنا ہے۔

    دی ٹائمز کی اپیل میں کشمیریوں کے حق اظہار رائے کے لیے پُر زور مطالبہ کیا گیا ہے، لکھا گیا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مدد کریں، اقوام متحدہ نے حق خود ارادیت کا وعدہ کشمیریوں سے کیا تھا۔

    اپیل میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے زیر تسلط رہتے ہوئے کشمیریوں کو انسانی بحران کا سامنا ہے، عالمی برادری سے اپیل ہے کہ کشمیر یوں کی شہادتوں کو فوری طور پر رکوایا جائے۔

    خیال رہے کہ آج دنیا بھر میں یوم یک جہتئ کشمیر منایا جا رہا ہے، کئی ممالک میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا ایک بھارتی منصوبہ سامنے آیا ہے، مودی سرکار نے کشمیر میں مردم شماری 2026 تک ملتوی کر دی ہے، بھارت اسرائیلی طرز پر کشمیر کوگیریژن سٹی بنانے کی سازش کر رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں 18 لاکھ غیر مقامی افراد کو کشمیر کا ڈومیسائل دے دیاگیا ہے، جس میں ساڑھے 6 ہزار ریٹائرڈ فوجی بھی شامل ہیں، 10 ہزار بہار کے مزدوروں کو وادی میں بسایا گیا، 5 لاکھ کشمیری پنڈتوں کے لیے اسرائیل کی طرز پر کالونیاں بنائی جا رہی ہیں، آرٹیکل اے 35 کے خاتمے سے مقبوضہ وادی میں اونے پونے دام جائیداد خریدنے کی دوڑ جاری ہے۔

  • عمران اورایدھی سب سے زیادہ سراہےجانےوالوں میں شامل

    عمران اورایدھی سب سے زیادہ سراہےجانےوالوں میں شامل

    دنیا کےتیس قابل احترام پسندیدہ اور مقبول افراد کی فہرست جاری کر دی گئی، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی بھی مقبول افراد کی فہرست میں شامل کر لئے گئے۔

    دی ٹائمز کی جانب سے دنیا کی انتہائی قابل احترام شخصیات کے حوالے سے کرائی گئی عالمی سطح کی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ میں دو پاکستانی شخصیات عمران خان اورمعروف سماجی کارکن عبداستار ایدھی بھی عالمی سطح پر اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

    بل گیٹس دنیا کے تمام سیاستدانوں کو پچھاڑکر سب سے زیادہ قابل احترام پسندیدہ اور مقبول افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ سروے کے دوران برطانیہ،فرانس، جرمنی ،روس ،امریکہ ،آسٹریلیا ،پاکستان، انڈونیشیا ،بھارت، چین، مصر، نائجیریااوربرازیل کے تیرہ ہزار آٹھ سو پچیانوے افراد سے رائے لی گئی ہے۔

    قابل احترام شخصیات کی اس فہرست میں عمران خاں بارہویں اور عبدالستار ایدھی انتیسویں نمبر پر ہیں فہرست میں دلائی لامہ ، ملکہ ایلزبتھ ، انجلینا جولی ،جارج ڈبلیو بش ، انجیلا مرکل،ہلیری کلنٹن،بھارتی بلےباز سچن ٹنڈولکر ،اداکار امیتابھ بچن اوربھارت کے سابق صدر عبدالکلام سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شامل ہیں