Tag: دی کپل شرما شو

  • کپل شرما نے جس طرح میرا مذاق اڑایا اس سے تکلیف ہوئی، سابق بھارتی پہلوان

    کپل شرما نے جس طرح میرا مذاق اڑایا اس سے تکلیف ہوئی، سابق بھارتی پہلوان

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر نے کہا ہے کہ بھارتی کامڈین کپل شرما نے اپنے شو میں جس طرح میرا مذاق اڑایا اس سے مجھے کافی تکلیف ہوئی۔

    بھارت سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سابق ریسلر سورو گورجر نے ایک بار پھر دی کپل شرما شو میں کامیڈین کپل شرما کے مذاق پر اپنی مایوسی اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ تنازعہ اس وقت شروع ہوا تھا جب کپل نے رنبیر کپور کے ساتھ ان کی تصویر ہر سورو کا مذاق اڑایا تھا۔

    ایک پوڈ کاسٹ میں سورو نے الزام لگایا کہ کپل نے یہاں جو لطیفے استعمال کیے وہ گمراہ کن تھے، کامیڈی شو میں ریسلر کا مذاق اڑانے کے لیے مداحوں کے من گھڑت کمنٹس استعمال کیے گئے۔

    شو میں ایک سیگمنٹ ہوتا ہے پوسٹ کا پوسٹ مارٹم کے نام سے جس میں کپل شرما مشہور شخصیات کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیے جانے والے مداحوں کے تبصرے پڑھتے ہیں۔

    ایک قسط میں کپل شرما نے رنبیر کے ساتھ سورو کی ایک تصویر لی اور ایک کمنٹ پڑھا جس میں لکھا تھا ’’ایسا لگتا ہے کہ رنبیر نے نئی کار خریدی ہے، بی ایم ببلو۔‘‘

    سورو نے کہا کہ ہم سب سمجھتے ہیں کہ کپل نے تصویر میں جو کمنٹس پڑھے ہیں وہ سچے اور حقیقی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

    بھارت پہلوان نے بتایا کہ میری اور رنبیر کی جو تصویر تھی اس میں بی ایم ببلو کا کمنٹ دکھایا گیا اور میری شخصیت کا مذاق اڑایا گیا، جب مجھے اس کے بارے میں معلوم ہوا تو مجھے یہ پسند نہیں آیا۔

    سورو گورجر نے کہا کہ بعد میں یہ کمنٹ دیکھنے کے لیے میں نے تصویر دیکھی تاہم وہ کمنٹ مجھے نہیں مل سکا، بعد میں کپل کی ٹیم نے وہ کمنٹ تصویر پر لکھنا شروع کر دیے، لیکن کوئی بھی وقت اور تاریخ دیکھ سکتا ہے کہ انھوں نے ایسا کب کیا تھا۔

  • شو کو بند کرنے کے فیصلے پر کپل شرما کا بیان سامنے آگیا

    شو کو بند کرنے کے فیصلے پر کپل شرما کا بیان سامنے آگیا

    بھارت کے مقبول کامیڈی پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کو عارضی طور پر آف ایئر کرنے کے فیصلے پر کپل شرما کا بیان سامنے آیا ہے۔

    گزشتہ کچھ سالوں سے دی کپل شرما شو کو عارضی طور پر روک دیا جاتا ہے کیوں کہ پروگرام کے میزبان کپل شرما بریک لے کر کچھ وقت اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

    اس حوالے سے کپل شرما نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اب تک فائنل نہیں ہوا کہ شو کو کب بند کیا جائے گا، ہماری ٹیم جولائی میں اپنے لائیو ٹور کے لیے امریکا جائے گی، اس دوران دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے

    ’دی کپل شرما شو‘ کو پھر بند کرنے کا فیصلہ

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون کو دی کپل شرما شو کی آخری قسط نشر کی جائے گی جس کے بعد پروگرام کو غیر معینہ مدت کے لیے آف ایئر کر دیا جائے گا۔

    اس سے قبل 2021 اور 2022 میں بھی دی کپل شرما شو کو 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر آف ایئر کیا گیا تھا۔

     

    ۔

     

  • دی کپل شرما شو کا تیسرا سیزن ، مداحوں کی شدید تنقید

    دی کپل شرما شو کا تیسرا سیزن ، مداحوں کی شدید تنقید

    بھارت کے مشہور دی کپل شرما شو کا تیسرا سیزن کاسٹ اور مزاحیہ لہجے میں تبدیلی کی وجہ شدید تنقید کی زد میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور دی کپل شرما شو کے تیسرے سیزن کو کاسٹ اور مزاحیہ لہجے میں تبدیلی کی وجہ زیادہ پسند نہیں کیا جارہا۔

    نئے سیزن کا مزاحیہ لہجہ خوب تنقید کی زد میں ہے، سوشل میڈیا صارفین ٹویٹر پر اصل کاسٹ کی گمشدگی پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

    دی کپل شرما شو کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط میں بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ مہمان تھے۔

    یاد رہے دی کپل شرما شو کی اصل کاسٹ کے ارکان کی رخصتی کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

    سنیل گروور، جنہوں نے ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کیا اور کپل شرما کے بہت سے دوستوں بھارتی سنگھ، کرشنا ابھیشیک اور چندن پرابھاکر نے کپل شرما شو کو خیر باد کہہ دیا تھا۔