Tag: ذاتی دشمنی

  • ذاتی دشمنی؟ گلشن غازی اور بلدیہ میں دو افراد فائرنگ سے جاں بحق

    ذاتی دشمنی؟ گلشن غازی اور بلدیہ میں دو افراد فائرنگ سے جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں گزشتہ رات دو افراد کو فائرنگ کر کے جانوں سے محروم کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن، گلشن غازی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ہے، مقتول کی شناخت 35 سالہ حبیب رحیم کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، لاش اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے تھے، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد جمع کیے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق عینی شاہدین کے بیان قلم بند کیے گئے ہیں، جب کہ قتل کی واردات کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


    اگلے 36 گھنٹوں کے دوران شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی ہوگی، ترجمان واٹر کارپوریشن


    دوسرا واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ سیکٹر 14 سی میں پیش آیا، جس میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جس کی شناخت 50 سالہ محمد ندیم کے نام سے ہوئی ہے، لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں کی گئی، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھےکر لیے ہیں، اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت!   والدین کا اکلوتا بیٹا مارا گیا

    ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت! والدین کا اکلوتا بیٹا مارا گیا

    کراچی : شہر قائد میں سفاک ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری مارا گیا، تاہم واقعہ ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت تحقیقات کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں صبح سویرے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا نوجوان کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی تاہم واقعہ ذاتی دشمنی یا ڈکیتی مزاحمت تحقیقات کی جارہی ہے۔

    عینی شاہد نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار حارث جیسے ہی رکا تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ، گولی حارث کی ٹانگ پر لگی۔

    ڈی ایس پی عزیز آباد جاوید کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ لوٹ مار کا نہیں ، مزید تحقیقات جاری ہے۔

    ورثا کے مطابق مقتول بائیک رائیڈر تھا، عزیز آباد دو نمبر کا رہائشی اور ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ نوجوان قتل

    یاد رہے چند ہفتے قبل اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا تھا.

    قتل کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو شہری نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تاہم ڈاکو کا ساتھی فرار ہوگیا تھا۔

  • عید کے دن ذاتی دشمنیوں نے 6 زندگیاں نگل لیں، 9 افراد زخمی

    عید کے دن ذاتی دشمنیوں نے 6 زندگیاں نگل لیں، 9 افراد زخمی

    نماز عید کے بعد مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں نماز عید کے اجتماعات کے بعد فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں خاتون سمیت 6 افراد اپنی جان سے گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    صوابی کے علاقے گدون اتلہ میں نماز عید کے بعد دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں 2 افراد قتل جب کہ دو زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں جب کہ گولیاں لگنے سے راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے۔

    بنوں میں تھانہ منڈان کی حدود میں دشمنی پر فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بچے سمیت دو افراد قتل اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    ایبٹ آباد میں تھانہ میرپور کی حدود کالا پل پر نماز عید کے بعد مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ڈی ایس پی میرپور کا کہنا ہے کہ فارئنگ کا واقعہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا جب کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

    کرک کے علاقہ رحمت آباد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک شخص قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جب کہ لوئر جنوبی وزیرستان، گنگی خیل اسٹاپ پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل شاہ حسین زخمی ہوا، جس کو ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    سندھ کے علاقے عمر کوٹ کے کھوسہ محلہ میں ملزم نے فائرنگ کر کے سابقہ بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے طلاق لے کر دوسری شادی کی تھی۔

    کراچی میں سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

    زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملیر سٹی غازی ٹاؤن میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان زخمی ہو گیا۔

  • کراچی میں مرغیوں کے تاجر کا پراسرار قتل

    کراچی میں مرغیوں کے تاجر کا پراسرار قتل

    کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مرغیوں کے تاجر کو قتل کردیا گیا، ملزمان رقم چھینے بغیر فرار ہوئے، پولیس کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول مرغیوں کا بیوپاری تھا، رقم وصول کرنے علاقے میں آیا تھا، مقتول کی شناخت 38سالہ اللہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے کیونکہ مقتول اللہ یار کے ساتھ اس کا سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھا، تاہم سیکیورٹی گارڈ اور اس کا اسلحہ بھی محفوظ ہے۔

    چار نامعلوم مسلح افراد نے اللہ یار کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزمان موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مقتول سے گاڑی میں موجود نقد رقم بھی نہیں چھینی، واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : فائرنگ کے بعد زخمی تاجر خود گاڑی چلاتا ہوا سڑک پر آگیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں آٹو پارٹس کے شعبے سے وابستہ تاجر آصف کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مقتول اپنی جان بچانے کیلئے شدید زخمی حالت میں خود گاڑی چلا کر سڑک پر پہنچا اور مدد کیلیے لوگوں کو پکارتا رہا۔

  • ذاتی دشمنی کی آڑ میں مخالف کو ڈاکو بنا ڈالا ، اہل علاقہ کا بد ترین تشدد

    ذاتی دشمنی کی آڑ میں مخالف کو ڈاکو بنا ڈالا ، اہل علاقہ کا بد ترین تشدد

    کراچی: شہر قائد میں ذاتی دشمنی پر جھگڑے کے دوران مخالف کو ڈاکو بنا کر اہل علاقہ بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شہری کی جانب سے دو ڈاکووں کو گولی مارنے پر انعام کے بعد گزشتہ رات کراچی کے علاقے صدر میں دوگروپوں کے درمیان ذاتی دشمنی پر جھگڑے کے دوران ایک لڑکے کو مخالفین نے ڈاکو قرار دیا تو شہری اس پر ٹوٹ پڑے۔

    مخالفین نے شہریوں کو ڈاکو قرار دے کر شور مچایا تو اہل علاقہ نے لڑکے کو بد ترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کپڑے بھی پھاڑ دیئے،تاہم تشدد کے بعد موٹر سائیکل پر بٹھا کر تھانے بھی لے گئے۔

    پولیس نے واقع کی تحقیقات کی تو پتہ چلا لڑکوں کا آپس میں تنازعہ تھا ،جس پر ایک شخص کو ڈاکو قراردیکر تشدد کیا گیا تھا ڈاکو قراردیے گئے شخص سے نہ اسلحہ ملا اور نہ چھینے ہوئے موبائل ملے لیکن اہل علاقہ پھر بھی تشدد کرتے رہے۔

    پولیس نے رات گئے تک دونوں گروپوں کے لڑکوں کو لاک اپ کردیا نوجوانوں کی عمر 18 سال سے کم ہونے کے باعث دونوں گروپوں کے والدین پولیس اسٹیشن طلب کرلیا بعد ازاں صلح کے بعد دونوں چھوڑدیا گیا۔