Tag: ذاکر نائیک

  • بنگلہ دیش میں ’’پیس ٹی وی‘‘ کی نشریات پر پابندی عائد

    بنگلہ دیش میں ’’پیس ٹی وی‘‘ کی نشریات پر پابندی عائد

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی حکومت نے بھارتی مسلمان مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر دہشت گردی کے مبینہ الزامات کے پیش نظر ان کے ٹی وی چینل ’’پیس ٹی وی‘‘ کی نشریات پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چینل پر پابندی کا فیصلہ وزیر صنعت امیر حسین امو کی زیرصدارت اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، بنگلہ دیشی حکومت نے دعویٰ کیا ہےکیا ہے کہ ’’ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے پیش نظر مساجد میں بھی ہونے والےجمعے و دیگر خطبات پر بھی خاص طور پر نظر رکھی جائے گی‘‘۔

    حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم جولائی کو ڈھاکہ کے ایک کیفے میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث دہشت گرد ڈاکٹر ذاکرنائیک سے بہت متاثر تھا، یاد رہے کہ اس واقعے میں غیرملکیوں سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    zakir 12دوسری جانب بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے اور تمام کیبل آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ جن ٹیلی ویژن چینلز کی بھارت میں پابندی عائد ہے انہیں کسی صورت نشر نہ کیا جائے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    قبل ازیں بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے ذاکرنائیک پر لگنے والے الزامات کے بعد بھارتی حکومت نے اُن کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ’’اس ضمن میں باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں، اگر مذہبی اسکالر کی کسی تقریر میں قابل اعتراض مواد کے ثبوت پائے گئے تو اُن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی‘‘۔

    بھارتی حکام نے مزید کہا ہے کہ ’’پیس ٹی وی‘‘ سمیت سیٹلائٹ پر آنے والے مذہبی چینلز دکھانے پر مکمل پابندی عائد ہے، اس حوالے سے تمام ریاستوں کو پابند کیا گیا ہے کہ بھارت میں امن و امان کی صورتحال کو  یقینی بنانے کے لیے کیبل آپریٹریز کی نشریات پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے‘‘۔
    بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے الزام عائد ہونے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف سخت موقف اختیار کیا تھا‘‘۔
    اداکار عامر خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر لگنے والے الزام کے جواب میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا بیان جاری کیا تھا کہ ’’ہر مسلمان کا تعلق دہشت گردی سے نہیں اور نہ ہی اسلام دہشت گردی کا مذہب ہے‘‘۔

  • ذاکر نائیک کےاسلامی ریسرچ سینٹر کی فنڈنگ کی تحقیقات کا حکم

    ذاکر نائیک کےاسلامی ریسرچ سینٹر کی فنڈنگ کی تحقیقات کا حکم

    نئی دلی: بنگلا دیش میں کیفے پر حملے میں ملوث 2 حملہ آوروں کے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متاثر ہونے کی خبروں کے بعد بھارت میں مذہبی اسکالر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش میں دہشتگردی کا الزام پاکستان پے نہ آیا تو بھارت معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے پیچھے پڑ گیا، پاکستان کے بعد توپوں کا رخ معروف اسکالر ذاکر نائیک کی جانب کردیا۔

    بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقریروں کو ’قابل اعتراض ‘ قرار دیتے ہوئے ان کے ادارے کی فنڈنگ کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ ذاکر نائیک کے اسلامی ریسرچ سینٹر کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

    ذاکر نائیک کا معروف ادارہ ’اسلامک ریسرچ سینٹر‘ ممبئی میں واقع ہے اور اس دوران مہاراشٹر کی حکومت نے بھی ممبئی پولیس کو اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی تقاریر کی تفتیش کرنے کے بعد اس پر رپورٹ جمع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

    وضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا نام اس وقت بھارتی میڈیا کی سرخیوں میں آیا جب ڈھاکہ کے مشہور کیفے میں حملہ کرنے والے سات میں سے دو دہشت گرد ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر تھے ۔