Tag: ذخیرہ اندوز

  • عوام کو کسی صورت ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،عثمان بزدار

    عوام کو کسی صورت ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی صورت ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طبی آلات کی خریداری کے لیے محکمہ صحت کو 12 ارب روپے جاری کر دیے، کرونا مریضوں کے علاج معالجے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان قرنطینہ مرکز میں 550 زائرین کے کرونا ٹیسٹ منفی آئے، منفی ٹیسٹ کے بعد زائرین کو ان کو گھروں میں روانہ کیا جا رہا ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے میں آٹے سمیت کسی چیز کی کوئی قلت نہیں ہے، صوبے بھر میں آٹے دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی صورت ذخیرہ اندوزوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

    انہوں نے فوڈ سپلائی چین کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر ڈویژن میں نئی ٹیسٹنگ لیبز جلد فنکشنل ہو جائیں گی، لیبز کے فنکشنل ہونے سے ہر ڈویژن پر کرونا ٹیسٹ کی سہولت میسر ہو گی، نئی لیبز کے قیام کے لیے 62 کروڑ روپے محکمہ صحت کو جاری کر دیے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں 3000 بستر کرونا مریضوں کے لیے مختص کر دیے، نجی اسپتالوں میں بھی 3000 بستروں کی سہولت کی نشاندہی کر لی گئی ہے، تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کی میپنگ کر کے50 ہزار مزید بستروں کا انتظام کیاگیا ہے۔

  • سندھ حکومت کا 4لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا 4لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

    کراچی: وزیرخوراک سندھ ہری رام کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ ٹن گندم اوپن مارکیٹ سے خریدی جائے گی جبکہ ایک لاکھ ٹن گندم وفاقی ادارے پاسکو سے خریدی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخوراک سندھ ہری رام نے آٹے کے بحران، قیمتوں میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے آٹے کا مصنوعی بحران، قیمتوں میں اضافہ کیا، ذخیرہ اندوزوں اور ملوث افسران کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

    ہری رام نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کے لیے گندم کی ترسیل بڑھا دی، سندھ کے پاس 7 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نے گندم، آٹے کی بین الصوبائی نقل وحمل روکنے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    وزیرخوراک سندھ نے مزید کہا کہ 3 لاکھ ٹن گندم اوپن مارکیٹ سے خریدی جائے گی جبکہ ایک لاکھ ٹن گندم وفاقی ادارے پاسکوسے خریدی جائے گی۔

    سندھ میں گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ بوریاں غائب ہونا ہے: خرم شیر زمان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ بوریاں غائب ہونا ہے، کاش وزیراعلیٰ سندھ گندم کی بوریاں غائب ہونے پر وزیر اعظم کو خط لکھتے۔

    خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کا مال لوٹا جا رہا ہے، گندم کی بوریاں غائب ہو رہی ہیں، بتایا جائے کہ گندم کی چوری میں ملوث افسران کے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔