Tag: ذخیرہ اندوزوں

  • ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے نتائج منظر عام پر آگئے

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے نتائج منظر عام پر آگئے

    اسلام آباد : ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی میں 5ہزار 112 میٹرک ٹن کھاد، 2 ہزار 366 میٹرک ٹن آٹا اور 6 ہزار 994 میٹرک ٹن چینی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے نتائج منظر عام پر آگئے ، حکومتی ایماپریکم ستمبرسےذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔

    یکم ستمبر سےپندرہ اکتوبر تک کےاعداد و شمار کےمطابق ملک بھر سےپانچ ہزارمیٹرک ٹن کھاد، دوہزار تین سو سڑسٹھ میٹرک ٹن آٹا اورچھ ہزار نوسو چورانوے میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ۔

    نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک میں معاشی استحکام لانے تک ایسی کاروائیاں جاری رکھے گی۔

    یاد رہے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اب ملک میں اب اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی نہیں ہوگی، چینی کی اسمگلنگ روکنے کے بعد اب ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی ہے، جس کیخلاف آپریشن کیا جائے گا، حکومت نے ان برائیوں کے خلاف انتہاتک جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ان کاکہنا تھا کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کی ہفتہ وار تفصیلات جاری ہوں گی، آپریشن پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔

  • پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے آرڈینس جاری

    پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کیلئے آرڈینس جاری

    لاہور :پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے آرڈینس جاری کردیا، مجرموں کو جرمانہ اور تین سال کی سزا جبکہ اطلاع دینے والے کو برآمد ہونے والے سامان کی کل رقم کا دس فیصد انعام میں دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کرنے کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اس سلسلے میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کیلئےآرڈیننس جاری کردیا۔

    جس کے تحت ذخیرہ اندوزوں کوجرمانہ اور 3سال کی سزا دی جائے گی جبکہ قبضہ میں لئے گئے سامان کو بحق سرکار ضبط کرکے نیلام کیا جائے گا۔

    آرڈیننس کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو ذخیرہ اندوزوں کے اسٹاک چیک کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے اور آرڈینس فوری طور پر پورے صوبے پر لاگو ہوگا۔

    آرڈیننس میں کہا گیا ذخیرہ اندوز پر ذخیرہ کئےگئے سامان کی نصف قیمت کےبرابرجرمانہ دینا ہوگا اور گودام کو چیک کرنے کیلئےوارنٹ کی ضرورت نہیں ہو گی جبکہ ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو سامان کی رقم کا 10فیصد بطور انعام دیا جائے گا۔

    گذشتہ روز خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کی روک تھام کے لیے آرڈیننس جاری کیا تھا،  وزیرقانون سلطان محمد خان کا کہنا تھا کہ  ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات دے دیئے گئے، بغیروارنٹ گرفتاری اورتلاشی لےسکیں گے،ملزمان کی ضمانت نہیں ہوگی، تین سال کی سزا اورجرمانہ دینا ہوگا۔