Tag: ذرائع

  • ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والا بلیک آؤٹ انسانی غلطی قرار

    ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والا بلیک آؤٹ انسانی غلطی قرار

    اسلام آباد: ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والا بلیک آؤٹ انسانی غلطی ہے، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی منظوری کے بغیر بریکرز کی مینٹننس کی جارہی تھی جہاں معمولی سی غلطی سے پورا سسٹم بیٹھ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب ملک بھر میں ہونے والا بلیک آؤٹ انسانی غلطی قرار پایا، ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ کے سرکٹ بریکر کو غلط طریقے سے بند کرنے پر پورا پاور سسٹم بیٹھ گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں لگے ایک بریکر کی مینٹننس جاری تھی، میٹننس کے دوران سرکٹ بریکر کی ارتھنگ کی گئی تھی۔ دن کو کام کرنے والا عملہ اس سرکٹ بریکر کو کلوز کیے بغیر چلا گیا۔

    ذرائع کے مطابق رات کی شفٹ میں کام کرنے والے عملے نے سرکٹ بریکر کی ارتھنگ ختم کیے بغیر اسے کلوز کیا، سوئچ یارڈ میں لگے اس سرکٹ بریکر کو براہ راست کنٹرول روم سے کلوز کیا گیا۔ ارتھنگ ہٹائے بغیر سرکٹ بریکر کو بند کرنے سے گدو پاور پلانٹ بیٹھ گیا۔

    وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ بند ہونے سے پلانٹ سے نکلنے والی ٹرانسمیشن لائنز بھی ٹرپ کر گئیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گدو پاور پلانٹ کے بریکر کی میٹننس بھی بغیر منظوری کے کی جا رہی تھی۔ گدو پاور پلانٹ کے بریکر کی مینٹننس کے لیے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی منظوری ضروری تھی۔

  • ایران کا امریکی پابندیوں کے خلاف غیر روایتی ذرائع سے تیل فروخت کا انکشاف

    ایران کا امریکی پابندیوں کے خلاف غیر روایتی ذرائع سے تیل فروخت کا انکشاف

    تہران : ایرانی وزیر تیل نے انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف ہوا ہے کہ تیل برآمد کرنے ممالک کی تنظیم اوپیک کو خیر باد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر تیل بی جان نامدار نے کہا ہے کہ ایران کا تیل برآمد کرنے ممالک کی تنظیم ( اوپیک ) کو خیر باد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ایران امریکا کی پابندیوں سے بچنے کے لیے غیر روایتی ذرائع سے تیل فروخت کررہا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس بات کا انکشاف ایران کے وزیر تیل بی جان نامدار زنگانہ نے ایک انٹرویو میں کیا، انھوں نے کہا کہ ہم غیر سرکاری یا غیر روایتی انداز میں تیل فروخت کررہے ہیں اور یہ تمام خفیہ عمل ہے کیونکہ اگر ہم اسے عام کرتے ہیں تو پھر اس کو امریکا فوری طور پر روک دے گا۔

    انھوں نے ایران کی تیل کی برآمدات کے اعداد و شمار فراہم کرنے سے انکار کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ایران پر عاید کردہ پابندیاں ختم نہیں کی جاتی ہیں، اس وقت تک وہ تیل کی برآمدات کے اعداد وشمار جاری نہیں کریں گے۔

    ایرانی وزیر تیل کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کے خلاف سخت پابندیاں عاید کرکے اس کی معیشت کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور اس طرح وہ برائی کی بلوغت کو پہنچ گیا ہے۔

    انھوں نے اعتراف کیا کہ تایخ میں ایران کے خلاف اب سب سے کڑی اور منظم پابندیاں عاید کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران کا تیل برآمد کرنے ممالک کی تنظیم ( اوپیک )کو خیر باد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

  • مشرقی وسطیٰ میں دہشت گردی کے لیے ایرانی فنڈ کے ذرایع ختم کردیں گے: امریکا

    مشرقی وسطیٰ میں دہشت گردی کے لیے ایرانی فنڈ کے ذرایع ختم کردیں گے: امریکا

    واشنگٹن: امریکا نے ایک بار پھر ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں دہشت گردی کے لیے ایرانی فنڈ کے ذرایع ختم کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کا ایران پر الزام ہے کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کرتا ہے، جبکہ دہشت گروں کو مکمل طور پر مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایران اپنے تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا ایک بڑا حصہ دہشت گردی کے لیے استعمال کرتا ہے جس کے پیش نظر امریکا نے ایرانی تیل برآمد کرنے والے ممالک کو خریداری سے روک دیا ہے۔

    امریکا حکام نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیوکلیئر پروگرام میں توسیع سے متعلق ایرانی دھمکیوں پر اس کا احتساب کرے۔

    امریکا نے ایران پر نئی پابندی عائد کرتے ہوئے ملکی اسٹیل اور کان کنی کی صنعتوں پر پابندی عائد کردی ہے جس کے ردعمل میں ایران سیخ پا ہے۔

    دوسری جانب ان پابندیوں کے ردعمل میں ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو مزید وسعت دیں گے، البتہ یہ بھی موقف اختیار کیا ہے کہ اگر یورپ جوہری ڈیل پر عمل کرے تو ایران بھی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے تیار ہے۔

    امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

    واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یورینیم افزودگی دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، امریکا نے ایران کے دوسرے بڑے ذریعہ آمدن پر پابندی عائد کی ہے۔

  • مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 900 ارب روپے منظور کرنے کا فیصلہ

    مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 900 ارب روپے منظور کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں 900 ارب سے زائد رقم مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ آرمی ہیڈکوارٹر کی جانب سے دفاعی بجٹ کی مد میں آئندہ مالی سال کے فنڈ کے لیے بجٹ مختص کرنے کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

     گزشتہ سال وفاقی حکومت کی جانب سے دفاعی بجٹ کی مد میں 788  ارب روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ کی مد میں 900 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی جائیگی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.1 فیصد سے زیادہ ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستان نیوی اور پاکستان ائیرفورس کے بجٹ میں بھی 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس بجٹ میں ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا اس کے اخراجات وفاقی حکومت خود برداشت کرے گی۔

    پاک فوج نے داخلی سیکورٹی الاؤنس کی مد میں وفاقی حکومت سے 3 ارب روپے کے بقایاجات بھی طلب کرلیے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایاکہ اگلے مالی سال کے لیے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گولہ بارود کی خریداری کے لیے رقم کی ضرورت ہے، یہ رقم پاکستان آرمی کو ڈالر کی صورت میں کی جائیگی۔

  • وزیراعظم نواز شریف سےوزیراعلیٰ شہباز شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نواز شریف سےوزیراعلیٰ شہباز شریف کی ملاقات

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اورانہیں لاہور احتجاج سے متعلق انتظامات پربریفنگ دی،شہباز شریف نے کہا کہ مظاہرین کو روکنے کے لیےطاقت کو آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

    وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم نواز شریف سےملاقات کی دونوں رہنماؤں کےدرمیان پی ٹی آئی کےلاہور احتجاج سے متعلق بات چیت ہوئی ۔وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم کو حکمت عملی کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہڑتالیوں اور مظاہرین کو روکنے کے لیےطاقت کا استعمال آخری آپشن ہوگا،سانحہ فیصل آباد پر قائم تین رکنی حکومتی کمیشن کی رپورٹ سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی، ذرائع

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی، ذرائع

    لاہور: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔

    انقلاب اور آزادی مارچ کے دھرنوں سے شہر اقتدار مفلوج ہونے کے بعد حکمرانوں نے مذاکرات کی راہ اختیار کرلی، ذرائع کا کہنا ہے رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں شہباز شریف نےمستعفی ہونے کی پیشکش کردی، تووزیراعظم نوازشریف نے واضح پیغام دیدیا کہ اُن کے استعفے کا کوئی اپشن موجود نہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا پی ٹی آئی اور تحریک انصاف سے براہ راست مذاکرات کئے جائیں گے، ملک کوبحرانی صورتحال سے نکالنے کےلیے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے، حکومت پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی بنانے پر بھی رضامند ہوگئی، اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاون میں ہونے والی خون ریزی پر بھی پنجاب حکومت کے ذمہ داروں نے صوبائی حکومت کو قانونی نکات پر اعتماد میں لیا۔