Tag: ذرائع وزارت خزانہ

  • پاکستان جلد ایک ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرے گا

    پاکستان جلد ایک ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرے گا

    اسلام آباد: حکومت نے بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ایک سال بعد یورو بانڈ بھی جاری کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان 50 کروڑ سے ایک ارب ڈالر مالیت تک کے بانڈز جاری کرے گا، چینی مارکیٹ میں 30 کروڑ ڈالرز تک کے پانڈا بانڈز کے اجرا سے اس کا آغا کیا جائے گا۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد بانڈز جاری ہونگے، چینی کمرشل بینکوں سمیت فنانشل مارکیٹ سے رجوع کیا جائےگا۔

    پاکستان بین الاقوامی ریٹنگ بہتر ہونے پر ایک سال بعد یورو بانڈ بھی جاری کرے گا، سال 26-2025 میں یورو بانڈ کے اجرا کا پلان ہے.

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ بانڈز بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کرنے کیلئے جاری ہونگے۔

  • نگران سیٹ اپ میں اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی سونپنے کا امکان

    نگران سیٹ اپ میں اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی سونپنے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم کے ساتھ نگران وزیر خزانہ بھی بنانے کی تیاری جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران سیٹ اپ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ امور کی نگرانی بھی سونپنے کا امکان ہے جس کے لیے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور کی نگرانی کیلئے پلان بنا لیا۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ پلان کے مطابق چین، سعودی عرب، یو اے ای، آئی ایم ایف سے اسحاق ڈار مسلسل رابطے میں رہیں گے، آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے اسحاق ڈار نے نگران سیٹ اپ میں عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

    نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات، وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

    ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے دوران بیرونی ادائیگیوں کو بھی بروقت ادا کیا جائے گا، ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، یو اے ای سے سرمایہ کاری لانے کیلئے اسحاق ڈار کام کریں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ میں وزارت خزانہ امور موجودہ پالیسی پر چلانے کیلئے دوست ممالک کو یقین دہانی کراچکے ہیں، اسحاق ڈار کو  ٹیم معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد سے آگاہ رکھے گی۔