Tag: ذریعے

  • ایران فوٹو شاپ کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیت سے متعلق دھوکہ دے رہا ہے، امریکا

    ایران فوٹو شاپ کے ذریعے اپنی دفاعی صلاحیت سے متعلق دھوکہ دے رہا ہے، امریکا

    تہران/واشنگٹن : امریکی ایلچی برائن ہُک نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فوٹو شاپ سے پرانے طیاروں کو نئے انداز میں جنگی طیاروں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی برائن ہُک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لیے فوٹوشاپ سافٹ ویئرکا استعمال کررہا ہے تاکہ دنیا کو ایرانی فوجی صلاحیت سے مرعوب کیا جاسکے۔

    ایران کی میزائل اور دیگر ہتھیاروں کی دفاعی صلاحیت ایسی نہیں جیسی بیان کی جاتی ہے، ایران فوٹو شاپ سافٹ ویئر کی مدد سے اپنی دفاعی صلاحیت کے بارے میں دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔

    ایران نے اپنے جدید ترین جنگی طیاروں کی جو تصاویر جاری کی ہیں وہ سب فوٹوشاپ کا کمال ہے جس کی مدد سے پرانے طیاروں کونئی شکل میں دکھایا گیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں امریکی وزارت خارجہ کی سماجی رابطوں کے لیے کام کرنے والی ٹیم نے ٹویٹر پرایک فوٹیج پوسٹ کی جس میں برائن ہُک کو ایران کی طرف سے اپنی دفاعی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی تکینیکس پر بریفنگ دیتے دکھایا گیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایران نے فوٹوشاپ پروگرامنگ کی مدد سے میزائل داغے جانے کی تصاویر جاری کی ہیں تاکہ تہران کی میزائل اور جنگی صلاحیت سے دنیا کومرعوب کیا جا سکے۔

    برائن ہُک نے مزید کہا کہ ایران نے فوٹوپ شاپ کی مدد سے پرانے طیاروںکی نئے انداز میں تصاویر بنا کر انہیں نئے جنگی طیاروں کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

  • دبئی : 15 سالہ بیٹے کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا باپ گرفتار

    دبئی : 15 سالہ بیٹے کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا باپ گرفتار

    ابو ظبی : اماراتی پولیس نے کم عمر بیٹے کے ذریعے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی جبکہ حکام نے اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ باپ کا منشیات اسمگلنگ کرنے کی ناکام کوشش کے جرم میں ٹرائل شروع ہوگیا۔

    اماراتی پولیس نے اسمگلر باپ کو دبئی کرمنل کورٹ میں پیش کردیا تھا جہاں پروسٹیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم نے اپنے 15 سالہ بیٹے کے بیگ میں چھپا کر ’ٹرماڈول کے 425 کیپسول‘ اسمگلر کرنے کی کوشش کی تھی جو دبئی کےلیے سفر کررہا تھا۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق عرب خلیج تعاون کونسل کے رکن ملک سے ہے، جس کے پاس سے مزید 6 رول برآمد ہوئے تھے جس میں 24 پیکٹ کینابیس (ڈرگ کی ایک قسم) اور تقریباً ایک ہزار کیپسول ٹرماڈول کے تھے۔

    پبلک پراسیکیوشن نے ملزم پر منشیات کی اسمگلنگ، منشیات کی ملکیت اور منشیات رکھنے تاکہ اس کا غلط استعمال کیا جاسکے۔

    مزید پڑھیں : دبئی: منشیات اسمگلنگ کیس، بھارتی سیاح کو 10 برس قید کی سزا

    یاد رہے کہ گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کی عدالت نے منیشات اسمگلنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے بھارتی سیاح کو 50 ہزار درہم جرمانہ اور دس برس قید کی سزا سناتے ہوئے ملک بدر کرنے کا حکم سنایا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں سیکیورٹی اداروں دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 سالہ بھارتی سیاح کی تلاشی لی تھی جس کے سامان سے ممنوع اشیاء(منشیات) برآمد ہوئی تھیں۔

  • مردہ چوہوں‌ کے ذریعے جیل میں‌ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    مردہ چوہوں‌ کے ذریعے جیل میں‌ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    لندن : برطانوی حکام نے مردہ چوہوں کے ذریعے جیل میں ممنوعہ اشیاء جیسے موبائل فون، سم کارڈ، مصالحہ جات اور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے وزیر روری اسٹیورٹ کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل جرائم پیشہ افراد کی جانب سے جیل میں منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوشش ناکام بنا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جیل کی سیکیورٹی پر مامور افسران کو حفاظتی باڑ سے کچھ فاصلے پر تین مردہ پڑے ہوئے ملے جس کے پیٹ کی پیوند کاری کی گئی تھی۔

    سیکیورٹی افسران نے جب چوہوں کے پیٹ کو دوبارہ چاک (کھولا) اندر سے پانچ موبائل فون، چارجر، تین سم کارڈ، سگریٹ پیپر اور منشیات برآمد ہوئیں۔

    محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مردہ چوہوں کو تربیت یافتہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے جیل میں قید ملزمان کے لیے پھینکے گئے تھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ جیل میں منشیات اور موبائل فونز کا ہونا عوام، قیدیوں اور جیل افسران کے لیے خطرناک ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ٹینس بال اور کبوتروں کو بھی منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگنلگ کےلیے استعمال کیا جاچکا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست انگلینڈ اور ویلز میں مارچ 2018 سے مارچ 2019 تک 13 ہزار 119 واقعات منشیات اسمگلنگ کے ریکارڈ کیے گئے ہیں اور اس میں گزشتہ برس کی نسبت 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسی دوران موبائل کی جیل میں اسمگلنگ میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔