Tag: ذمہ داریاں سنبھال لیں

  • پاک فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    پاک فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد : پاک فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانے والے راستوں پر ذمہ داریاں سنبھال لیں، فوج کسی بھی طرح کی شرپسندی سےآہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کیلئے پاک فوج کے مزید جوان تعینات کر دیے گئے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ فوج نے اسلام آباد میں ڈی چوک جانےوالے راستوں پرذمہ داریاں سنبھال لیں ساتھ ہی شاہراہ سرینگر کی سیکیورٹی بھی سنبھال لی ہے۔

    قانون کی عملداری کیلئے پاک فوج مقامی انتظامیہ کے ساتھ ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے، فوج اسلام آباد میں کسی بھی طرح کی شرپسندی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

    پاک فوج کے دستے نے 26 نمبر چونگی کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے ، رینجرز، ایف سی اوراسلام آباد پولیس بھی 26 نمبر چونگی پر تعینات ہے۔

    اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نےفوج کو دیے گئے اختیارات کا مراسلہ بھی جاری کیا تھا، مراسلے کے مطابق فوج کو صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات حاصل ہوں گے اور مقامی کمانڈر وفاقی پولیس کےساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ فوج کو شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی اور تحویل میں لینے کے اختیارات ہوں گے جبکہ مظاہرین کیخلاف لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی بھی اجازت ہو گی تاہم طاقت کا کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔

  • شہباز شریف نے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    شہباز شریف نے 23 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد : شہبازشریف نے 23ویں وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، شہبازشریف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری مصروفیات کاآغازکردیا، وزیراعظم شہبازشریف کی وزیراعظم ہاؤس آمد انھیں گارڈآف آنر پیش کیا گیا اور مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے گارڈ آف آنرکامعائنہ کیا ، جس کے بعد ان کا ایوان وزیراعظم کے عملے سے تعارف کرایا گیا۔

    اس سے پہلے مریم نواز،حمزہ شہباز اورکیپٹن صفدر رات گئےوزیراعظم ہاؤس پہنچے اور تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

    یاد رہے شہبازشریف نے گزشتہ روز پاکستان کے23 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھایا، صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی مختصر رخصت کے باعث چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے شہباز شریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔

    ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

  • پال جونز نے امریکی سفارت خانے میں  بطور قائم مقام سفیر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    پال جونز نے امریکی سفارت خانے میں بطور قائم مقام سفیر ذمہ داریاں سنبھال لیں

    اسلام آباد : پال جونز نے امریکی سفارتخانے میں ناظم الامورکی ذمہ داریاں سنبھال لیں، وہ اس سے پہلے بھی پاکستان میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں، پال جونز کا کہنا ہے کہ خوشی ہےمیں ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق سفیر پال جونز نے آج امریکی سفارتخانہ میں بطور قائم مقام سفیر اپنی ذمہ داری سنبھال لیں، سفیر جونز پاکستان میں متعین امریکی مشن کی جانب سے پاکستانی اور امریکی عوام کے مابین تعلقات کو مزید گہرا بنانے کے لئے جاری کوششوں کی قیادت کریں گے اور پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر ملک کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لئے کام کریں گے۔

    اس مشترکہ کوشش کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اورپاکستان میں امریکی مشن کی رہنمائی کے لئے سفیر پال جونز پیشہ ورانہ تجربہ اور سفارتی صلاحیتوں سے مالامال ہیں۔

    سفیر جونز نے پاکستان پہنچنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں پاکستان واپس آ کر بے انتہا خوشی ہوئی ہے اور وہ خود کو ملک کے گرم جوش اور مہمان نواز لوگوں، خوبصورت نظاروں اور لذیذ کھانوں سے دوبارہ آشنا کرنے کے منتظر ہیں۔

    سفیر پال جونز امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر فارن سروس کے کیریئر ممبر ہیں۔ انہوں نے پولینڈ میں 2015 سے 2018 تک بطور سفیر خدمات سرانجام دیں ہیں۔

    قبل ازیں انہوں نے بطور پرنسپل نائب معاون وزیر خارجہ برائے یورپ اور یورو ایشیائی امور (2013 سے 2015 ) ، ملائیشیا میں بطور امریکی سفیر (2010 سے2013 تک ) ، بیک وقت نائب امریکی خصوصی ایلچی برائے افغانستان و پاکستان اور نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوب ایشیائی امور (2009 سے2010 ) کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

    وہ منیلا ، فلپائنمیں امریکی سفارتخانہ، ادارہ برائے یورپی سلامتی وتعاون ( اوسی ای ) میں امریکی مشن اور اسکوپجی، مقدونیہ میں امریکی سفارتخانہ میں نائب سفیرکے فرائض بھی نبھاچکے ہیں۔

    پال جونز کے اعزازات میں صدارتی ایوارڈ برائے اعلیٰ خدمات، رابرٹ سی فریشیوئر میموریل ایوارڈ برائے قیامِ امن اور متعدد سپیرئرآنر ایوارڈ زشامل ہیں، وہ ہسپانوی، روسی اور تھوڑی بہت پولش زبان بولتے ہیں۔

    انہوں نے کارنیل یونیورسٹی سے گریجویشن اور یونیورسٹی آف ورجینیا اور نیول وار کالج سے ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں۔

    وہ ایوارڈ یافتہ اور فری لانس مصنفہ   کیتھرین جونز سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور اُن کے دو بچے ایلکسنڈرا اور ہیل ہیں۔