Tag: ذمہ داری قبول

  • سلیم خان نے بیٹے کو دھمکانے والوں کو سخت وارننگ دیدی

    سلیم خان نے بیٹے کو دھمکانے والوں کو سخت وارننگ دیدی

    تجربہ کار اسکرین رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹے و اداکار سلمان خان کو دھمکی دینے اور گھر پر ہونے والی فائرنگ پر حملہ آوروں کو وارننگ دیدی۔

    سلیم خان نے حال ہی میں ممبئی رہائش گاہ پر ہونے والی فائرنگ پر کھل کر بات کی، انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک انٹرویو میں تجربہ کار اسکرین رائٹر نے اپنے بیٹے سلمان خان کو دھمکی دینے والوں کو ’جاہل‘ قرار دے دیا۔

    سلمان خان نے گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ دیا، ویڈیو وائرل

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پورے خان خاندان کو اضافی پولیس تحفظ فراہم کیا ہے۔

    تجربہ کار اسکرین رائٹر سلیم خان حملہ آوروں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جاہل لوگ ہمیں کہتے ہیں آپ تب سبق سیکھو گے جب ہم آپ کو مار دیں گے، انہیں جلد سبق حاصل ہوگا‘‘۔

    سلمان خان کو وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرادی۔۔ ؟

    انکا کہنا تھا کہ چونکہ معاملہ پولیس کے پاس ہے اس لیے حکام نے ہم لوگوں کو اس پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔

    واضح رہے کہ 15 ایریل اتوار کے روز سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی، جنہیں 24 گھنٹے کے اندر کی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    جس کے بعد گینگسٹرلارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ساتھ بھی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک اور بار قتل کی دھمکی دی ہے۔

  • استنبول نائٹ کلب حملہ: داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

    استنبول نائٹ کلب حملہ: داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

    استنبول:سالِ نوکےموقع پرترکی کےشہراستنبول کےنائٹ کلب پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ترکی کےشہر استنبول میں سال نو کی تقریبات کے موقع پرنائٹ کلب میں مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

    داعش کی خبر رساں ایجنسی ’اعماق‘کی جانب سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ’سال نو کے موقع پر کیا جانے والا حملہ خلافت کے بہادر جنگجو نے کیا اور اس مشہور نائٹ کلب کو نشانہ بنایا جہاں مسیحی افراد اپنا جشن منارہے تھے‘۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ’مسلح شخص نے خودکار رائفل سے فائر کھول دیا تاکہ خدا کے مذہب کا بدلہ لیاجاسکے اور داعش کے امیر ابوبکر البغدادی کا حکم پورا کیا جاسکے‘۔

    خیال رہے کہ نیٹو کا رکن ملک ترکی، داعش کے خلاف امریکہ کا اتحادی ہے جس نے گذشتہ سال اگست میں شام میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

    ترکی کے اخبار حریت نے لکھا کہ انتظامیہ کا خیال ہے کہ حملہ آور کا تعلق وسط ایشیائی ملک سے ہوسکتا ہےجس کے داعش سے روابط ہوں گے۔

    پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کیمرے کی جانب سے لی گئی مبینہ دہشت گرد کی دھندلی سی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: استنبول میں نائٹ کلب پرحملہ،39افرادہلاک

    واضح رہے کہ ترکی کےشہر استنبول میں سالِ نو کی تقریبات کے موقع پر نائٹ کلب میں مسلح شخص نےگھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم39افراد ہلاک اور 40زخمی ہوگئےتھے۔

  • الطاف حسین کا وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ

    الطاف حسین کا وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ

    کراچی: الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں سانحہ کراچی کے بعد داعش کے پمفلٹ پھینکنے کا عمل حکومت کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔

     ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاکہ وہ کئی برسوں سے کہہ رہے ہیں کہ کراچی میں طالبانائزیشن ہورہی ہے، سندھ میں القاعدہ، طالبان اورداعش کے دہشت گرد موجود ہیں مگر ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ۔

     الطاف حسین کا کہنا تھا اسماعیلی کمیونٹی کے پرامن لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا افسوس ناک واقعہ ہے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوچاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیں ۔

           الطاف حسین نے کہاکہ جب میں نے کراچی میں طالبانائزیشن کی بات کی تو سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور ان کے وزراء کراچی میں طالبانائزیشن سے انکارکرتے رہے اور کہتے رہے کہ الطاف حسین خوف پھیلارہے ہیں۔

     ، جب میں نے داعش کی موجودگی کے حوالہ سے انکشاف کیا تو کہا گیا کہ کراچی میں ایسے ہی کسی نے داعش کی چاکنگ کردی ہوگی لیکن آج صفورا چورنگی کے المناک سانحہ کے بعد دہشت گرد قاتلوں کی جانب سے داعش کے پمفلٹ پھینکے گئے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ میری بات درست ہے۔


    کراچی: اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ ، 43 افراد جاں بحق


    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی پرآج 13 مئی 2015 کو اسماعیلی ادارے الاظہرگارڈن کے زیرِاہتمام چلنے والی بس کو روک کرمسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    چھ مسلح ملزمان نے بس کو روکا اوراس میں داخل ہوکراندھا دھند فائرنگ کرکے مسافروں کو قتل کردیا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اورایس ایم جی پسٹل کے خول ملے ہیں۔

  • جند اللہ نے کراچی میں بس فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی

    جند اللہ نے کراچی میں بس فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی

    کراچی : کالعدم تنظیم جند اللہ نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستانی طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شدت پسند گروپ جند اللہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    جند اللہ کے ترجمان احمد مروت نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کراچی میں بس پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی۔

    اس سے قبل دہشتگرد صفورا چورنگی پر بس پر فائرنگ کے بعد داعش کے پفلٹ پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔

  • کابل ائیرپورٹ پرحملہ،4 دہشت گردہلاک، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

    کابل ائیرپورٹ پرحملہ،4 دہشت گردہلاک، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

    کابل : راکٹوں اورخود کار ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد نے افغان دارالحکومت کابل کےائیرپورٹ پرحملہ کرنے کی کوشش کی، سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں چار حملہ آوروں ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے ائیرپورٹ کی قریبی عمارت میں چھپ کر فائرنگ کی اور راکٹ استعمال کیے۔

    سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے بعد سیکورٹی فورسز نے چاروں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تلاشی کے بعد علاقے کو کلئیر کرالیا گیا ہے، افغانستان میں دہشت گرد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز قبل مشرقی صوبے پکتیک کے بازار میں ہونے والے کار بم دھماکے میں نواسی افراد ہلاک اورمتعد زخمی ہوگئے تھے۔