Tag: ذوالحج

  • عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    عیدالاضحیٰ کب ہوگی ذوالحج 1446 کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 27 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    وزارت مذہبی امور نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 27 مئی کو طلب کر لیا ہے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

    منگل 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں پاکستان میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ چاند نظر نہ اؔنے کی صورت میں عبدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہوگی۔

    واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے ذوالحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے اور عیدالاضحیٰ ہفتہ 7 جون کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/eid-ul-adha-2025-in-pakistan/

  • ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی: ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس بعد نماز عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اجلاس بعد نماز عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ذوالحج کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، عید الضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند آج 8 بجکر 12 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہوجائے گا، اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، 7 بجکر 17 منٹ پر سورج طلوع ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جا سکے گا، چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ ہوگی۔

    وفاقی حکومت کا عیدالضحیٰ پر چار چھٹیاں دینے کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

    یاد رہے کہ 31 جولائی کو حکومت پاکستان نے عید الضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا جس کے مطابق 12 سے 15 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پیر 12 اگست سے 15 اگست جمعرات تک تمام سرکاری و نجی کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی دفاتر 16 اگست بروز جمعہ سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

  • ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    کراچی: ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس بعد نماز عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

    مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اجلاس بعد نماز عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ذوالحج کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، عید الضحیٰ 13 اگست کو ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند آج 8 بج کر 12 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہوجائے گا، اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، 7 بج کر 17 منت پر سورج طلوع ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جا سکے گا، چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ ہوگی۔

    گزشتہ روز حکومت پاکستان نے عید الضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق 12 سے 15 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پیر 12 اگست سے 15 اگست جمعرات تک تمام سرکاری و نجی کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی دفاتر 16 اگست بروز جمعہ سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

  • اداکاردانش تیموراوراہلیہ عائزہ خان حج کی سعادت حاصل کریں گے

    اداکاردانش تیموراوراہلیہ عائزہ خان حج کی سعادت حاصل کریں گے

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار دانش تیمور اور ان کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سے حج کے سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب جانے والوں میں اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان بھی شامل ہیں، پاکستان سے اب تک 1 لاکھ سے زائد عازمینِ حج مکے جاچکے ہیں۔

    اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی پانچ برس قبل اگست میں شادی ہوئی تھی، ان کے دو بچے ہیں جس میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے، دونوں نے شہرت کی بلندیوں پر شادی کی اور بہت خوش گوار زندگی بسر کررہے ہیں۔

    دانش تیمور نے کئی فلموں میں لاجواب ایکٹنگ کی، ان کی مقبول فلم ’رانگ نمبر‘، ’مہرالنسا وی لب یو‘، ’وجود‘ اور ان دنوں سینما گھروں کی زینت بنے والی فلم ’صرف تم ہی ہو‘ شامل ہیں۔ جبکہ ان کی شریکِ حیات عائزہ خان نے ٹی وی ڈرامے ’پیارے افضل‘ سے شہرت حاصل کی۔ عائزہ کے مشہور ڈراموں میں تم کون پیا، کوئی چاند رکھ شامل ہیں۔

    دانش تیمور کا کہنا ہے کہ رب العالمین کے حکم سے ہم حج کی سعادت حاصل کرنے جا رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارا حج قبول فرمائے۔ بہ حیثیت مسلمان ہماری سب سے بڑی خواہش مکمل ہونے جارہی ہے۔

    رواں ماہ پندرہ جولائی کو اس جوڑے نے امریکا میں اپنی تین سالہ بیٹی حورین کی سالگرہ بھی منائی تھی جس کی تصاویر پر دونوں کے مداحوں نے ہزاروں کی تعداد میں نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اب تک پاکستان سے ایک لاکھ بیس ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ عازمین حج دس ذوالحج کو فریضہ حج ادا کریں گے۔