Tag: ذوالحجہ

  • حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا، حجاج کرام آج عرفات کے میدان جائیں گے جہاں مسجد نمری میں خطبہ حج سنیں گے۔

    منیٰ سے عازمین حج کی عرفات روانگی کا سلسلہ جاری ہے عازمین کی منیٰ سے عرفات روانگی کا سلسلہ فجر کے بعد شروع ہوا، 25 ہزار 851 پاکستانی عازمین حج بس اور 62 ہزار ٹرین کے ذریعہ منیٰ سے عرفات پہنچے ہیں۔

    عازمین مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے، سورج ڈھلنے کے ساتھ حجاج کرام عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-arabia-bans-photography-chanting-flags-holy-sites/

    مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب و عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات وہیں گزاریں گے، کھلے آسمان تلے رات گزارنے کے بعد حاجی نما زفجر ادا کریں گے اور طلوع آفتاب کے ساتھ ہی منی میں اپنے خیموں کی طرف لوٹ جائیں گے۔

     10 ذوالحجہ کو فجر کے بعد حجاج رمی کیلئے جمرات جائیں گے جہاں وہ بڑے شیطان کو7 کنکریاں ماریں گے، رمی کے بعد حجاج قربانی کریں گے، حلق کرائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔

     11 ذوالحج کو حجاج کرام تینوں شیطانوں چھوٹے ،درمیانے اور بڑے شیطان کو 7،7 کنکریاں ماریں گے، رمی جمرات کے بعد حجاج کرام طواف زیارت کیلئے خانہ کعبہ جائیں گے، 12 ذوالحج کو زوال آفتاب کے بعد پھر تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماری جائیں گی۔

  • متحدہ عرب امارات: ذوالحجہ کے چاند سے متعلق فلکیاتی مرکز کا اہم بیان

    متحدہ عرب امارات: ذوالحجہ کے چاند سے متعلق فلکیاتی مرکز کا اہم بیان

    ابوظبی میں قائم بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند آج دیکھا جائے گا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلکیاتی مرکز کے حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ذوالحجہ کا چاند آج 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور عیدالاضحیٰ 6 جون کو متوقع ہے۔

    فلکیاتی مرکز کے حکام کے مطابق ابوظبی میں چاند دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکے گا جبکہ عمان، فلسطین کے شہر القدس اور قاہرہ میں چاند آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد کیا جائے گا، تاہم سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کا شہریوں کو کہنا تھا کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو چاند دیکھیں۔

    رپورٹس کے مطابق اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذوالحج کا آغاز 28 مئی سے ہوجائے گا اور اس صورت میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔

    اگر منگل کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذوالحج جمعرات کو ہوگا اورعیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔

    ذوالحجہ کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

    سعودی سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دے دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔

  • سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین نے بتادیا

    سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین نے بتادیا

    سعودی عرب میں آج ذوالحجہ کا چاند دیکھا جائے گا، المجمعہ رصد گاہ کے ماہرین کی اہم پیش گوئی بھی سامنے آگئی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق المجمعہ رصد گاہ کے ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آج جمعرات کو ذوالحجہ کا چاند دیکھا جائے گا جبکہ آج چاند کے نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔

    ماہرین کے مطابق جمعرات کا سورج غروب ہونے کے بعد 13 منٹ تک چاند افق میں رہے گا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رویت ہلال انتہائی آسان ہوگی بشرطیکہ مطلع صاف ہو۔

    ماہرین نے بتایا کہ سدیر میں سورج 6 بجکر 46 منٹ پر ہوگا جبکہ ہلال 6 بجکر 59 منٹ پر ڈوب جائے گا، آج ذو الحجہ کے ہلال کی پیدائش دوپہر 3 بجکر 37 منٹ پر ہوگی۔

    دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج ضوابط پرعمل نہ کرنے والے 8 افراد کے خلاف سزا کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں۔

    وزارت داخلہ نے جن افراد کے خلاف سزا کے احکامات دیئے ہیں، ان میں تین غیر ملکی جبکہ پانچ سعودی شہری شامل ہیں جو 28 افراد کو غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ پہنچانا چاہ رہے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے مجرموں کو سزا کے تحت ہر ایک شخص کو (پرمٹ کے بغیر) مکہ لے جانے پر15 دن کی قید اور فی شخص 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا کے علاوہ مقامی ذرائع ابلاغ میں ان کی تشہیر بھی کی جائے گی۔

    سعودی عرب: حجاج کرام کیلئے 5000 ٹیکسیوں کی فراہمی

    غیرقانونی افراد کو مکہ منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والی تین گاڑیاں بھی بحق سرکارضبط کرلی گئی ہیں، گرفتار غیرملکیوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت کے لیے اعلان شدہ مدت تک کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

    سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

    ریاض: سعودی سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ عوام اتور کے روز ذوالحجہ کا چاند دیکیں اور اپنی گواہی اندراج کرائیں۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں  سپریم کورٹ نے اتوار 18 جون 2023 کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔

    عاجل نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ ام القری کلینڈرکے حساب سے یکم ذوالقعدہ 1444 ہجری بروز اتوار 21 مئی 2023 کو تھا۔

    سپریم کورٹ نے اس حوالے سے اپیل کی ہے کہ مملکت میں بروز اتوار ذوالقعدہ کی 29 تاریخ ہوگی، اس لیے ( 18 جون 2023) اتوار کے دن مملکت میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے۔

    رویت ہلال کے بارے میں سپریم کورٹ کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص بھی ذوالحجہ کا چاند دیکھے وہ فوری طورپراپنی گواہی کا اندراج کرائے۔

  • ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید 2 ستمبر کو ہوگی

    ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، عید 2 ستمبر کو ہوگی

    اسلام آباد: ملک بھر میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، یکم ذوالحجہ جمعرات اور عید الاضحی دو ستمبر کو ہوگی۔

    اس ضمن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کو کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں ہوئے اور کمیٹی نے منگل کو چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا۔

    گزشتہ روز محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، لاہور میں غروب آفتاب کا وقت 6 بج کر 41 منٹ تھا، ذوالحجہ کا چاند7 بج کر 11 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا، ذوالحجہ کےچاند کی عمر 19 گھنٹے 36 منٹ ہے تاہم اس کے نظر آنے کے امکان بہت کم ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسی طرح کراچی میں آج غروب آفتاب 7 بج کر 1 منٹ پر ہوا، کراچی میں آج چاند 7 بج کر 35 منٹ تک دیکھا جا سکے تھا، چاند 34 منٹ تک افق پر موجود رہا۔

    یاد رہے کہ اسلامی مہینوں میں 29 یا 30 دن ہوتے ہیں، تیس دن مکمل ہونے کے بعد نیا اسلامی مہینہ شروع ہوجاتا ہے، اس طرح ذی القعدہ کے تیس روز پورے ہونے کے بعد آج ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا اور اب عید قرباں 2 ستمبر کو ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔