Tag: ذکا اشرف

  • شاہین آفریدی اور بابر اعظم میں اختلافات ہیں یا نہیں؟ سابق چیئرمین نے بتادیا

    شاہین آفریدی اور بابر اعظم میں اختلافات ہیں یا نہیں؟ سابق چیئرمین نے بتادیا

    سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے درمیان اختلافات کی افواہوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے شاہین آفریدی اور بابر اعظم کے درمیان اختلافات کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے، ان کا دعویٰ ہے کہ شاہین کی بحیثیت ٹی ٹوئنٹی کپتان تقرری کے بعد ٹیم کا اتحاد حقیقت میں بہتر ہوا۔

    نجی چینل کو انٹرویو میں ذکا اشرف نے کہا کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد اتحاد ختم نہیں ہوا بلکہ ٹیم کے اتحاد میں بہتری آئی، ہم نے بطور کھلاڑی بابر کو کھیلنے کے لیے کہا کیوں کہ بحیثیت کپتان ان کی کارکردگی اچھی نہیں تھی تو وہ راضی ہوگئے۔ ‘

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی گروپ بندی نہیں تھی، ٹیم اچھی تھی، ہم شان مسعود کو کپتان بنا کر لائے کیوں کہ وہ بہت اچھے کپتان تھے، وہ اب بھی بہت اچھا کھلاڑی ہے۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ ہم انتظامیہ محمد حفیظ کو لے کر آئے جو کہ ایک بہترین کرکٹر اورایماندار شخص ہیں جبکہ عمر گل، سعید اجمل اور ان کھلاڑیوں کو بھی ساتھ لائے تاکہ کوچنگ اسٹاف ٹیم کے ساتھ رہے۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر کی جگہ شاہین کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا تھا جس کے بعد دونوں اسٹار پلیئرز کے درمیان دوری اور اختلافات کی افواہیں میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔

  • ’شاہین آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا‘

    ’شاہین آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا‘

    لاہور: سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بطور کپتان پورا موقع ملنا چاہیے تھا، انھیں ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا ہے۔

    دوسری طرف ذکا اشرف نے ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، شاہد آفریدی کے حوالے سے انھوں نے کہا ’’شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا۔‘‘ کوچز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خواہ ملکی ہوں یا غیر ملکی ، کوچز صرف ٹیم کی بہتری کے لیے ہونے چاہئیں۔

    شاہین آفریدی فٹنس کیمپ چھوڑ کر چلے گئے

    ذکا اشرف کو گورنر بنائے جانے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں، اس پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گورنر شپ کی باتیں میں نے میڈیا میں سنی ہیں تاہم ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔

  • ذکا اشرف بھارت پہنچ گئے

    ذکا اشرف بھارت پہنچ گئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف بھارت پہنچ گئے ہیں وہ آئی سی سی میٹنگ میں شرکت کے علاوہ ورلڈ کپ فائنل بھی دیکھیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف بھارت پہنچ گئے ہیں۔ وہ کل (ہفتہ) کولکتہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بورڈ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    بعد ازاں پی سی بی چیئرمین احمد آباد جائیں گے جہاں وہ کل ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل میچ بھی دیکھیں گے۔

    ذکا اشرف کے ہمراہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر بھی بھارت گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل میزبان بھارت اور آسٹریلیا  کے درمیان نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • بابر اعظم کی ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات؟

    بابر اعظم کی ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات؟

    لاہور: ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آج دوپہر ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات پر رپورٹ دیں گے۔

    بابر اعظم کے بطور کپتان مستقبل کا فیصلہ بھی آج متوقع ہے، ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے لیے نیا کپتان لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    بابر اعظم کے علاوہ آج ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی ذکا اشرف کو رپورٹس دیں گے۔

    بابر اعظم کو وائٹ بال کی کپتانی سے ہٹانے پر غور

    واضح رہے کہ بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کی کپتانی سے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی بابر اعظم سے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کپتانی سے متعلق گفتگو کریں گے، بابر اعظم کو وائٹ بال کے نئے کپتان کے بارے میں بتایا جائے گا۔

    ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کپتانی کے لیے شاہین شاہ آفریدی مضبوط امیدوار ہیں، دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے شان مسعود مضبوط امیدوار ہیں، تاہم کرکٹ بورڈ تبدیلیوں سے متعلق حتمی فیصلہ بابر اعظم سے ملاقات کے بعد کرے گا، بابر سے ملاقات کے بعد مینجمنٹ کمیٹی کا ایک اور اجلاس ہوگا۔ خیال رے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا ہے۔

  • ورلڈکپ سے اخراج، ذکا اشرف کا سابق کرکٹرز سے ملاقات کا فیصلہ

    ورلڈکپ سے اخراج، ذکا اشرف کا سابق کرکٹرز سے ملاقات کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب پرفارمنس اور ورلڈکپ سے اخراج کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق کرکٹرز سے اہم ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں آئندہ ہفتے مشاورت کا آغاز کیا جائےگا۔ ذکا اشرف پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقات کے خواہشمند ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ بورڈ چاہتا ہے کہ سابق کپتان محمد حفیظ سے پھر سے رابطہ کیا جائے۔ اس کے علاوہ اظہر علی، مشتاق احمد، عاقب جاوید، عمر گل، سعید اجمل سمیت محسن خان سے بھی مشاورتی عمل ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی سے بھی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف ملیں گے جب کہ معین خان سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بھی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقاتوں اور مشاورت میں اب تیزی آنے کا امکان ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے بھی فیڈ بیک لیا جائے گا۔

    کرکٹ بورڈ کے سربراہ کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کے سلسلے میں صلاح مشورہ کریں گے، کوچنگ اسٹاف کے معاہدوں پر قانونی مشاورت کی جائے گی۔

    اہم بات یہ ہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے لیے الگ الگ کپتان بھی مشاورتی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے لیے جسٹن لینگر کا نام بھی لیا جارہا ہے۔ کچھ اعلیٰ عہدیدار کا یہ بھی مشورہ ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے سبب تبدیلیاں نہ کی جائیں۔

  • ذکا اشرف کا فخر زمان کے لیے انعام کا اعلان

    ذکا اشرف کا فخر زمان کے لیے انعام کا اعلان

    لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے فخر زمان کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔

    بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا، فخر زمان کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو شاندار کامیابی دلوائی، پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کیویز کو 21 رنز سے شکست دی۔

    پاکستان نے 25.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور جیت کے لیے 94 گیندوں پر 142 رنز درکار تھے لیکن بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا تھا۔

    فخر زمان 126 اور بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ فخر زمان کی جارحانہ اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لیںڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔

    فخر زمان کی شاندار اننگز کی سابق و موجودہ کرکٹرز، شائقین کرکٹ کی جانب سے تعریف کی جارہی ہے۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے فخر زمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور ان کی 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کو سراہا۔

    ذکا اشرف نے فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر ان کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

  • چیف سلیکٹر انضمام کے مستعفی ہونے پر ذکا اشرف کا موقف سامنے آگیا

    چیف سلیکٹر انضمام کے مستعفی ہونے پر ذکا اشرف کا موقف سامنے آگیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے مستعفی ہونے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا اہم بیان سامنے آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی قدر کرتا ہوں جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں دستیاب ہوں۔

    ملاقات نہ کرنے کی بات پر ذکا اشرف نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دفترمیں موجود ہی نہیں تھا تو انضمام الحق سے کیسے ملاقات کرسکتا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ انضمام الحق جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ملاقات ہو سکتی ہے۔ کمیٹی بنائی گئی ہے جو مفاد کے ٹکراؤ سے متعلق انکوائری کرے گی۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے ملاقات کے لیے آئے تھے لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے دلبرداشتہ ہوکر اپنا استعفیٰ ذکا اشرف کو بھجوا دیا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے ایک طرف ہوجاؤں، پی سی بی انکوائری کرنا چاہتا ہے تو میں دستیاب ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ لوگ بغیر انکوائری کے باتیں کررہے ہوتے ہیں، پی سی بی سے بھی کہا ہے کہ انکوائری کریں۔

  • پاکستان میں مجھ پر کیسز کردیے ہیں اور کیسز کرنے والے۔۔۔ ذکا اشرف کا اہم بیان

    پاکستان میں مجھ پر کیسز کردیے ہیں اور کیسز کرنے والے۔۔۔ ذکا اشرف کا اہم بیان

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مجھ پر کیسز کردیے ہیں اور کیسز کرنے والے ہمارے سابق چیئرمین ہے۔

    اے آر وائی نیوز پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے خصوصی انٹرویو میں ہوسٹ نے سوال کیا کہ 5 تاریخ کو نئے چیئرمین کا فیصلہ آنے والا ہے اور آپ کی اتنی پلاننگ ہے آپ سمجھتے ہیں کہ آگے بھی آپ چیئرمین رہیں گے؟

    جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، یہ فیصلہ وزیر اعظم نے کرنا ہے کہ بورڈ کا چیئرمین کون ہوگا۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ اگر میں ہی چیئرمین رہا تو بورڈ میں سارے گند صارف کروں گا اور ایک اچھی ٹیم سامنے آئے گی، میری سابقہ پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے، میرے دور میں پاکستان ٹیم نے بڑی عزت کمائی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 5 اکتوبر کے بعد کوئی بھی نیا چیئرمین آتا ہے تو ان کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہوگی، چیئرمین نامزد ہونے کے بعد میں نجم سیٹھی کو الوداعی دعوت دینا چاہتا تھا تاکہ درمیان کی خلش ختم ہو لیکن انہوں نے پورے پاکستان میں میرے اوپر کیسز کردیے۔

    دکا اشرف کا کہنا تھا کہ ایک بندا ہر ایک کو کیسے جواب دے، میں نے پہلے بھی کہا تھا لڑائی جھگڑا چھوڑتے ہیں ساتھ بیٹھ کر مجھے سپورٹ کریں ٹیم کے مفاد کا سوچتے ہیں۔

  • کرکٹرز، چیف سلیکٹرز کے بزنس معاہدے پی سی بی کے نشانے پر

    کرکٹرز، چیف سلیکٹرز کے بزنس معاہدے پی سی بی کے نشانے پر

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے میڈیا پر خبریں سامنے آنے کے بعد کرکٹرز، چیف سلیکٹرز کے بزنس معاہدوں سے متعلق پوچھ گوچھ کرنے کا عندیہ دیدیا۔

    تفصلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں مینجمنٹ کمپنی کی من مانیاں سامنے آنے کے بعد ذکا اشرف نے کرکٹرز اور چیف سلیکٹرز کے بزنس معاہدوں سے متعلق پوچھ گوچھ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں قانون سازی کی جائےگی۔

    ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بزنس معاہدے ٹیم میں مفادات کا ٹکراؤ بن سکتے ہیں۔ چیف سلیکٹرز سے اس متعلق پوچھا جائےگا، قانون سازی کی جائےگی۔

    انھوں نے کہا کہ پلئیرز کے ایجنٹوں سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔ ایک ایجنٹ کے پاس زیادہ پلیئرز ہوں گے تو اجارہ داری قائم ہوگی۔ بزنس معاہدے اور ایجنٹوں کا سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر غور کریں گے،

    ذکااشرف کا کہنا تھا کہ سب سے درخواست ہے جب تک ورلڈکپ چل رہا ہے ٹیم کو سپورٹ کریں۔ کچھ لوگ ٹی وی پر بیٹھ کر دکان سجالیتے ہیں اور تنقید کرتے ہیں۔

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر تنقید سے ٹیم کا مورال نیچے جاتا ہے۔

    ذکااشرف نے کہا کہ ٹی وی پرتنقید کی کھلاڑیوں نے بہت بار شکایت کی ہے۔ ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعدغلطیوں پر ضرور تبصرہ کریں۔

  • ذکا اشرف آج بھارت روانہ ہوں گے، جے شاہ نے کیا کہا؟

    ذکا اشرف آج بھارت روانہ ہوں گے، جے شاہ نے کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے آج بھارت کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعزازی سیکرٹری جے شاہ کی جانب سے پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر خوش آمدید کہا گیا ہے۔

    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گے۔

    اس حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت اور جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخر کرنیکا موقع فراہم کریگی، ذکا اشرف نے کہا کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ جے شاہ اور ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت بھی ہوئی ہے، جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے بھارت آنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ ٹیلیفونک بات چیت میں ان امکانات پر بھی بات ہوئی کہ کس طرح ہم دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو بڑھانے اور انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔

    جے شاہ کا کہنا تھا کہ وہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے بھارت میں قیام کے دوران ان کی دیگر حکام سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے۔