Tag: ذکا اشرف

  • ذکا اشرف نے بھارت جانے سے قبل پاکستانی شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی!

    ذکا اشرف نے بھارت جانے سے قبل پاکستانی شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی!

    پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف نے روایتی حریفوں کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے بھارت جانے سے قبل پاکستانی شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    ذکا اشرف نے جے شاہ سے اپنی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی شائقین کو جلد بھارتی ویزوں کے اِجرا کی نوید ملے گی۔ پڑوسی ملک میں ورلڈ کپ دیکھنے کے خواہشمند شائقین کرکٹ کو جلد بھارتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

    ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے اس معاملے پر میری گفتگو ہوئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قومی شائقین کو بھارت میں عالمی کپ کے میچز دیکھنے کے لیے ویزے جلد جاری ہوں گے۔ کرکٹ امن کا پیغام ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے۔

    سربراہ پی سی بی ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بھارت جانے کے لیے پہلے ہی ویزا مل گیا تھا تاہم صحافیوں کے ویزوں کا انتظار تھا۔

    ذکا اشرف نے گرین شرٹس کی پرفارمنس کے حوالے سے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی خوش آئند ہے، آگے بڑے میچز ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ مقابلے ہوں گے تو اس سے امن ہوگا۔

    اپنی دی گئی تجویز پر ان کا کہنا تھا کہ جناح گاندھی کرکٹ ٹرافی کی تجویز بہت پرانی ہے، اس معاملے پر دوبارہ سے گفتگو کی جائے گی۔

  • پی سی بی چیئرمین کل بھارت جائیں گے

    پی سی بی چیئرمین کل بھارت جائیں گے

    کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت مقابلہ دیکھنے اور قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کل بھارت جائیں گے۔

    چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور پوری قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے، بھارت جانے کا مقصد پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    ورلڈ کپ ویزوں کے لیے بھارت کے پاکستانی صحافیوں سے رابطے

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششیں رنگ لے آئیں اور اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی صحافیوں سے ویزوں کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں اور انہیں ویزوں کے حصول کے لیے اپنے پاسپورٹ فوری طور پر بھارتی سفارتخانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو ویزوں میں تاخیر پر خود بھارت میں آوازیں اٹھ رہی ہیں اور مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ تقریباً 60 پاکستانی صحافیوں کو ویزا جاری کروانے کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

  • کس کے کہنے پر ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی نہیں کی، ذکا اشرف نے بتادیا

    کس کے کہنے پر ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی نہیں کی، ذکا اشرف نے بتادیا

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ بابر جیسا چاہتے تھے ویسی ہی ٹیم بنائی اور ایشیا کپ میں ہارنے کے باجود رد وبدل سے گریز کیا۔

    چوہدری ذکا اشرف کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ حالیہ ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا تھا تاہم کپتان بابر اعظم نہیں چاہتے تھے کہ اس وقت ٹیم میں تبدیلی کی جائے۔

    بھارت میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے لیے پرامید سربراہ پی سی بی نے بھارت جانے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ میں بھارت کیسے جا سکتا ہوں؟ ہمارے شائقین کرکٹ اور صحافی بھارتی ویزے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ بھارت میں پاکستان کی یہ ٹیم اچھی پرفارمنس دے، اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بابر اعظم کو مکمل اعتماد دیا اور ان کی ہر بات مانی۔

    ذکا اشرف نے بتایا کہ انھوں نے قومی کپتان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا کیوں کہ وقت کا تقاضہ یہی تھا۔ تاہم عالمی کپ میں پرفارمنس کو دیکھ کر مشکل اور بڑے فیصلے کرنا ہوئے تو ضرور کریں گے۔

  • ذکا اشرف عام انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں شامل

    ذکا اشرف عام انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں شامل

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو عام انتخابات کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے چاروں صوبوں کے لیے الگ الگ پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے ہیں۔

    عام انتخابات کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کریں گے، ہر صوبے کا پارلیمانی بورڈ بلاول بھٹو زرداری کو پارٹی ٹکٹ کیلئے امیدوار تجویز کرے گا، جس کے بعد بلاول بھٹو ناموں کی منظوری دیں گے۔

    سینٹرل پنجاب کے پارلیمانی بورڈ میں پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف شامل کرلیا گیا ہے ، چوہدری ذکااشرف کا نام پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ تجویز والی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے پارلیمانی بورڈ میں راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، حسن مرتضیٰ، رانا فاروق سعید، فیصل صالح حیات اور دیگر شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس مرتبہ بااثر افراد کو حلقوں سے ٹکٹ دیا جائےگا، ان حلقوں میں ایسے افراد کو ٹکٹ دینگے جو مخالف کو یقینی طور پر ہرائیں۔

    پیپلزپارٹی نے متوقع نئے حلقہ بندیوں کے حوالے سےبھی تیاریاں شروع کردیں اور تمام قومی و صوبائی اسمبلی کے متوقع حلقوں میں ردوبدل سےمتعلق سیل قائم کردیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کی سابق ارکین کو حلقوں میں ردوبدل کے حوالے سے پارٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کونسا حلقہ کہاں جارہا ہے، تمام قانونی دستاویزات تیار کرلی جائیں۔

    خیال رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعرات کو اعلان کیا کہ عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 افسران کولمبو کے کسینو پہنچ گئے، تحقیقات کا آغاز

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 افسران کولمبو کے کسینو پہنچ گئے، تحقیقات کا آغاز

    لاہور: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کسینو اسکینڈل کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے 2 افسران کولمبو میں کسینو پہنچ گئے تھے، پی سی بی نے کسینو جانے والے دونوں افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    کولمبو کے کسینو جانے والے بورڈ میڈیا ہیڈ عمر کالسن اور جی ایم عدنان علی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، پی سی بی نے دونوں عہدیداروں کو 7 روز میں تحریری وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔

    پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ قصور وار ثابت ہونے پر آفیشلز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ پی سی بی کنٹریکٹ کے مطابق بورڈ ملازمین جوئے خانہ جیسی جگہوں پر نہیں جا سکتے، ماضی میں قومی ٹیم منیجر ٹیسٹ کرکٹر معین خان کے خلاف بھی کسینو جانے پر ایکشن ہوا تھا۔

  • ایشیا کپ متاثر ہونے کا خدشہ، ذکا اشرف نے  جے شاہ سے رابطہ کرلیا

    ایشیا کپ متاثر ہونے کا خدشہ، ذکا اشرف نے جے شاہ سے رابطہ کرلیا

    لاہور: سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث ایشیا کپ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے رابطہ کیا ہے۔

    چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے جے شاہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، انہوں نے ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دی ہے۔

    ذکا اشرف نے جے شاہ کو تجویز دی کہ پاک بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں، ایشیا کپ بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔ جے شاہ کا ذکا اشرف کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم صورتحال پر غور کرلیتے ہیں۔

    دوسری جانب واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا تین رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا، پی سی بی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے ا مور پربات چیت کی جائے گی، اہم فیصلے ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    وفد آج صدر بی سی سی آئی راجر بنی کی قیادت میں دوپہر میں واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ جائے گا، نائب صدر راجیو شکلا بھی ساتھ ہوں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے ساتھ گورنر ہاؤس پنجاب کے ڈنر میں بھی شرکت کرے گا۔

    ادھرایشین کرکٹ کونسل شدید بارشوں کے باعث پریشانی کا شکار ہے، کولمبو میں شیڈول میچز کا وینیو تبدیل کرنے پر سوچ بچار کی جارہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اے سی سی ممبر بورڈز کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، فائنل سمیت سپرفور مرحلے کے میچز پالی کیلے میں کرائے جا سکتے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق دمبولا میں میچز کرنے پر اب تک اتفاق نہیں ہوسکا ہے، اے سی سی اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے میں اہم فیصلہ کرے گا۔ کولمبو میں فائنل سمیت ایونٹ کے چھے میچز شیڈول ہیں۔ سپرفور مرحلے میں پاک بھارت مقابلہ بھی کولمبو میں ہی منعقد ہوگا۔

  • ذکا اشرف کا بابر اعظم کو ٹیلی فون، ایشیا کپ سے متعلق گفتگو

    ذکا اشرف کا بابر اعظم کو ٹیلی فون، ایشیا کپ سے متعلق گفتگو

    لاہور: قومی ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹیلی فون کیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور کہا کہ توقع ہے ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیا کپ میں کامیابیاں سمیٹے گی۔

    چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ایشیا کپ سے متعلق بھی کپتان بابر اعظم سے گفتگو کی، بابر  اعظم نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے  پر مبارکباد دی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیا کپ جیتا تھا، اس بار بھی ایشیاکپ جیت کر پاکستان لائیں گے۔

    کپتان بابراعظم نے ذکا اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ٹیم کو مزید اوپر لے جانے کیلئے کوئی قصر نہیں چھوڑیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج رات ساڑھے 10 بجے سری لنکا روانہ ہوگی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی کو گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

  • نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرنا چاہتے تھے، چیئرمین پی سی بی

    نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرنا چاہتے تھے، چیئرمین پی سی بی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرنا چاہتے تھے۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف نے چارج سنبھالنے کے بعد میجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم  شہباز شریف، آصف زرداری کا شکر گزار ہوں، ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ اختلافات نہیں ہونے چاہئیں، ہم نے متحد ہو کر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے، چاہتے تھے نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرتے، نجم سیٹھی کو پیغام بھجوایا تھا، آج اعجاز بٹ کو بھی اچھی طرح سے رخصت کیا۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ ایشیا کپ، ورلڈ کپ سمیت بہت سے معاملات میں بہتری کی ضرورت ہے، ہم اپنی پوری توجہ کرکٹ اور کرکٹرز کی بہتری پر مرکوز رکھیں گے۔

    نئے چیئرمین ذکا اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چارج سنبھال لیا

    انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی محاذ پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کرکٹ کو اسکا جائز حق دلوائیں گے، جس کے لیے چاہتے ہیں کہ کرکٹ کی بہتری کے لئے سب مل کر کام کریں۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکا اشرف نے بورڈ کے معاملات میں شفافیت لانے کی سخت ہدایت کردی۔

    انہوں نے کہا کہ  ریجنز، ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، وزارت بین الصوبائی رابطہ آڈٹ کے لئے جو چیزیں مانگ رہی ہیں اسکو فراہم کی جائیں۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات دیں گے تو اچھے کرکٹر سامنے آئیں گے، ایبٹ آباد، میرپور اور حیدرآباد اسٹیڈیم کو بہتر بنایا جائے گا، اسٹیڈیمز میں ہاسپیٹیل باکسز کو اپ گریڈ کریں گے۔

    ذکااشرف نے مزید کہا کہ کرکٹ شائقین کے لیے سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی، کوشش کی جائے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی آمدن میں اضافہ ہو ۔

    ذکااشرف، سلمان نصیر اور فیصل حسنین کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت فیصلے کی توثیق کردی۔

  • اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ذکا اشرف

    اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ذکا اشرف

    لاہور: سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے ان پر جو اعتماد کیا جا رہا ہے، وہ اُس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی کے لیے مضبوط امیدوار ذکا اشرف نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جو اعتماد کیا جا رہا ہے میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

    ذکا اشرف نے کہا ایگزیکٹو بورڈ کے انتخابات ابھی ہونے ہیں، مجھے پہلے بھی ذمہ داریاں ملی تھیں اور میں نے وہ احسن طریقے سے ادا کیں، آئندہ بھی ایسا ہی کروں گا۔

    پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے متعلق اہم فیصلہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن اِن چیف اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق چیئرمین ذکا اشرف اور سینیئر وکیل مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے لیے نامزد کیا تھا، جس کے بعد ذکا اشرف کے بلا مقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کا امکان مضبوط ہو گیا ہے۔

  • ورلڈ ٹی 20 کے ممکنہ کھلاڑیوں کے اعلان میں تاخیر

    ورلڈ ٹی 20 کے ممکنہ کھلاڑیوں کے اعلان میں تاخیر

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مہلت مانگ لی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے ممکنہ تیس کھلاڑیوں کا اعلان سولہ جنوری تک کرنا تھا۔

    زرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی بحالی اور دوبارہ عہدے سنبھالنے کی وجہ سے کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان میں تاخیر کردی گئی ہے۔

    اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی آگاہ کرتے ہوئے کچھ روز کی مہلت مانگ لی ہے۔