Tag: ذہانت کا امتحان

  • ذہانت کا امتحان: کیا آپ کھلونوں میں چھپے اصلی پانڈا کو 6 سیکنڈ میں تلاش کرسکتے ہیں؟

    ذہانت کا امتحان: کیا آپ کھلونوں میں چھپے اصلی پانڈا کو 6 سیکنڈ میں تلاش کرسکتے ہیں؟

    آپ کی تیز نگاہی کا امتحان لینے کے لیے ایک اور تصویر آپ کے لیے ہے جو آپ کے ذہن کو الجھا کر رکھ دے گی۔

    ایسی ہی ایک تصویری پہیلی کے ساتھ آج ہم حاضر ہوئے ہیں جس میں بظاہر تو ہر طرف کھلونوں میں پانڈا ایک جیسا ہی نظر آرہا ہے لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس میں ایک غیر معمولی فرق کے ساتھ ایک اصلی پانڈا بھی موجود ہے۔

    تو چیلنج یہ ہے کہ آپ نے اس تصویر میں اس اصلی پانڈا کو 6 سکینڈ میں تلاش کرنا ہے۔

    اگر آپ فوکس ہو کر کام کرتے ہیں تو یقیناً آپ چھ سیکنڈوں میں پانڈا کو تلاش کر لیں گے، لیکن اگر آپ کا چیزوں پر فوکس کم زور ہے تو بلا شبہ آپ کو اسے تلاش کرنے میں بہت دشواری ہوگی۔

    آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ صرف ایک فی صد لوگ ہی مقررہ وقت میں اس تصویر میں کھلونا کو ڈھونڈنے میں کامیاب رہے ہیں۔

    تو کیا آپ نے اسے ڈھونڈ لیا؟

    اگر نہیں تو پھر ہمیں آپ کو بتانا پڑے گا کہ وہ پانڈا کہا ہے۔

    نیچے دیکھیں:

  • تصویر پہیلی: 9 سیکنڈ میں کمرے میں موجود ویمپائر شناخت کریں

    تصویر پہیلی: 9 سیکنڈ میں کمرے میں موجود ویمپائر شناخت کریں

    آج اس دل چسپ تصویر پہیلی میں آپ نے 9 سیکنڈ میں کمرے میں موجود ویمپائر کو شناخت کرنا ہے۔

    یہ تصویر آپ کی ذہانت اور باریک بینی سے دیکھنے کی عادت کے لیے ایک زبردست چیلنج ہے، تو تیار ہوجائیں اور اس تصویر کو بہت غور سے دیکھیں۔

    ہم آپ کو بتائیں کہ اس قسم کی تصویر پہیلیاں نہ صرف دل چسپی کی حامل ہوتی ہیں بلکہ اس سے آپ اپنی ذہانت کو بھی جانچ سکتے ہیں، کیوں یہ ایک دل چسپ آئی کیو ٹیسٹ کی طرح ہے۔

    سوال یہ ہے کہ مقررہ وقت میں کیوں؟ دراصل یہ عنصر بتاتا ہے کہ آپ کسی مسئلے کو کس تیزی کے ساتھ حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یعنی آپ کا دماغ کتنی تیزی سے اسے اسکین کرتا ہے۔

    اس طرح کی تصویری پہیلیاں حل کرنے کے لیے بالکل الگ انداز میں سوچنے کی ضرورت پڑتی ہے، مثلاً چوں کہ ویمپائر تلاش کرنا ہے تو آپ یہ نہ دیکھیں کہ کہیں کسی کے کپڑوں پر خون کے دھبے تو نہیں، یا کسی کے دانت بڑے تو نہیں۔

    اس کے باوجود ایک اہم تخلیقی اشارہ اس تصویر میں موجود ہے، جسے پکڑ کر آپ نے تصویر میں ویمپائر پر انگلی رکھنی ہے، وہ شخص بلاشبہ ایک طرح سے دوسروں سے مختلف ہے۔

    تصویر میں کمرے کے اندر لوگوں کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ نارمل برتاؤ کر رہے ہیں، کچھ باتیں کر رہے ہیں، کچھ خوف زدہ اور پریشان ہیں، صوفے پر ایک مرد اور ایک عورت بیٹھے ہیں، تو ویمپائر کون ہے؟

    پہیلی کا جواب

    اگر آپ کمرے میں موجود مردوں اور عورتوں کے ردعمل کو غور سے دیکھیں تو آپ اس شخص کی شناخت کر سکیں گے جو زندہ نہیں ہے اور ویمپائر ہے۔

    جواب یہ ہے کہ سب سے دائیں کونے میں موجود آدمی کمرے میں ویمپائر ہے، اگر آپ اسے ٹھیک سے دیکھیں تو نظر آئے گا کہ آئینے میں اس کا کوئی عکس نہیں ہے۔

  • ذہانت کا امتحان : کیا آپ اس تصویر میں چھپا کچھوا تلاش کرسکتے ہیں؟

    ذہانت کا امتحان : کیا آپ اس تصویر میں چھپا کچھوا تلاش کرسکتے ہیں؟

    لین اسٹور نامی ویب سائٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بڑا چلینج دے دیا ، اب دیکھتے ہیں کون کون اس تصویر میں چھپے کچھوے کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

    انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں اور ذہین افراد اپنی فطرت کے مطابق ان کا درست جواب تلاش کرنے میں بے حد دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

    انٹرنیٹ صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے نت نئی پہیلیاں سامنے لانے کا مقصد اُن کی ذہنی آزمائش کو جانچنا ہوتا ہے، اسی سلسلے
    لین اسٹور (lenstore) نامی ویب سائٹ نے کچھ ایسی تصاویر کی سیریز جاری کی ہے جن میں مختلف شکلیں چھپی ہوئی ہیں۔

    ویب سائٹ نے صارفین کو تصویر میں چھپا کچھوا تلاش کرنے کا چلینج دیا ہے۔

    تصویر میں کنول کے پتوں میں چھپے ہوا کچھوا نظر آنے کے باوجود آسانی سے پکڑ میں نہیں آرہا، اگر آپ ذہین ہیں تو تصویر کو غور سے دیکھیں اور جواب تلاش کریں۔

    اعداد و شمار سے ایک دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد نے یہ پہیلی بہت کم وقت میں حل کی، اب تک صرف 46 فی صد لوگ ہی کچھوا ڈھونڈنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔

    درست جواب دیکھنے کے لیے اسکرول نیچے کریں

  • تصویر پہیلی: دروازہ کس بٹن سے کھلے گا؟ بٹوہ کس نے چوری کیا؟

    تصویر پہیلی: دروازہ کس بٹن سے کھلے گا؟ بٹوہ کس نے چوری کیا؟

    روزہ مرہ زندگی میں ہم جب مختلف چیزیں دیکھتے ہیں، تو ہماری توجہ ان کی اچھائی، برائی یا کسی خامی کی طرف فوراً مبذول ہو جاتی ہے، اور ہم ایک دوسرے کی چیزوں مثلاً کپڑوں، بالوں کے اسٹائل وغیرہ پر بھی آسانی سے تنقید کر لیتے ہیں۔

    لیکن بعض اوقات جب ہم سے سنجیدہ معاملات میں تنقیدی جائزہ لینے کا کہا جاتا ہے تو اکثر ہم بڑی مشکل محسوس کرتے ہیں، مگر ہمارا فوکس یعنی توجہ کی صلاحیت اچھی ہو تو ہماری نگاہ کسی بھی سنجیدہ معاملے کی خوبی، خامی بھی تلاش کر لیتی ہے۔

    ہم اپنی تنقیدی صلاحیتوں کا تو روز استعمال کرتے ہیں، لیکن ذیل میں ہم پہیلیوں پر مبنی دو ایسی تصاویر پیش کر رہے ہیں، جنھیں پرکھنے کے لیے آپ کی نگاہِ تیز کے ساتھ ساتھ جنرل نالج یعنی عام معلومات کے ذخیرے کی بھی ضرورت ہوگی۔

    دروازہ کس بٹن سے کھلے گا؟

    آپ نے ان تصاویر میں موجود کسی غلطی کی تلاش نہیں کرنی ہے، جیسا کہ آپ سے عموماً تصویر پہیلی میں کہا جاتا ہے، بلکہ ان میں سے ایک تصویر ایسی ہے جس میں گھروں کی سیفٹی کے لیے الیکٹرانک سسٹم پر مبنی ایک پہیلی دی گئی ہے۔

    آپ نے اس تصویر کو بغور دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ دروازہ کھولنے کے لیے کون سا بٹن دبانا چاہیے؟ یعنی کس بٹن سے دروازہ کھلے گا؟

    دوسری تصویر یہ ہے، جس میں ایک گروسری اسٹور کا منظر ہے، اور یہاں انسانوں پر مبنی چار مختلف آپشنز ہیں، اور آپ نے ان میں ایک چور کو تلاش کرنا ہے، اس چور نے کسی کا بٹوہ چرایا ہے، اور چور ان ہی میں سے ایک ہے۔

    بٹوہ کس نے چوری کیا؟

    خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کی دیکھ بھال میں لگی تھیں، چوری اس نے نہیں کی۔ نوجوان نے بتایا کہ وہ تو کیمرے سے تصاویر لے رہا تھا میں نے چوری نہیں کی۔ کاؤنٹر والی لڑکی نے کہا کہ میں اگلے کسٹمر کی مدد کر رہی تھی۔ پائلٹ کے کپڑوں میں ملبوس آخری شخص نے کہا کہ میری نگاہ کم زور ہے، اس نے تو کچھ نہیں دیکھا۔

    ان تصویری پہیلیوں کا درست جواب آپ کو ذہین ثابت کر سکتا ہے، تو کیا ہے آپ کا جواب؟

    جواب دیکھیں

    دروازہ اس بٹن سے کھلے گا

    یہ ہے چور جس نے پائلٹ کی وردی پہنی ہے لیکن اس کو یہ نہیں پتا کہ پائلٹ کی نظر کم زور نہیں ہو سکتی، ورنہ وہ پائلٹ نہیں بن سکتا۔