Tag: ذہین طاہرہ

  • ذہین طاہرہ:‌ پی ٹی وی کی سینئر اداکارہ

    ذہین طاہرہ:‌ پی ٹی وی کی سینئر اداکارہ

    آج سوشل میڈیا کا دور ہے اور معلومات کے ساتھ تفریح کے مواقع بھی بہت سے ہیں، لیکن ایک دور میں لوگ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی نشریات سے محظوظ ہوا کرتے تھے اور پی ٹی وی کے اداکاروں سے ہر پاکستانی مانوس تھا۔ ذہین طاہرہ اسی دور میں پہچانی گئیں۔ ڈراموں میں ذہین طاہرہ کی بے مثال اداکاری نے ہر چھوٹے بڑے کو ان کا مداح بنا دیا تھا۔ آج ذہین طاہرہ کی برسی ہے۔

    ذہین طاہرہ کا کیریئر کئی دہائیوں پر محیط ہے۔ لگ بھگ سات سو ڈراموں‌ میں کام کرنے والی ذہین طاہرہ نے 1960ء میں پہلی مرتبہ بطور اداکارہ کام کیا تھا۔ وہ اسٹیج اور ریڈیو کے ساتھ ٹیلی ویژن کے ناظرین میں بے حد مقبول تھیں۔ پی ٹی وی کے ریکارڈ ساز ڈرامہ ’خدا کی بستی‘ میں بھی ذہین طاہرہ نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔ 1974 میں نشر ہونے والا یہ ڈرامہ ناول نگار شوکت صدیقی کی کہانی سے ماخوذ تھا جسے پی ٹی وی کے سنہری دور میں‌ کلاسک کا درجہ حاصل ہوا۔ اداکارہ نے چند پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا جب کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بطور اداکارہ شہرت اور مقبولیت پانے کے بعد بطور ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی اپنی صلاحیتوں کو آزمایا۔ ذہین طاہرہ کے مشہور ڈراموں میں منزل، مراد، آنگن ٹیڑھا، کرن کہانی، عروسہ، دستک، دیس پریس، وقت کا آسمان، شمع، وغیرہ شامل ہیں۔ اداکارہ ذہین طاہرہ کو 2013 میں تمغائے امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

    ذہین طاہرہ کو دل کا دورہ پڑنے پر کراچی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا لیکن 9 جولائی 2019ء کو وہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

    ذہین طاہرہ کا تعلق لکھنؤ سے تھا جہاں انھوں نے 1930ء میں آنکھ کھولی۔ تقسیمِ ہند کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے کراچی آگیا۔ یہاں‌ وہ ریڈیو اور ٹی وی سے وابستہ ہوئیں۔ ذہین طاہرہ کے بارے میں سینئر اور منجھے ہوئے فن کاروں کی رائے یہ تھی کہ انھوں نے نہ صرف اپنے کرداروں کو بخوبی نبھایا بلکہ وہ ان میں‌ حقیقت کا رنگ بھر دیتی تھیں۔ ذہین طاہرہ شوقیہ گلوکار بھی تھیں۔

    اداکارہ کا حلقۂ احباب بالخصوص ساتھی فن کار انھیں انتہائی نفیس، شفیق اور شگفتہ مزاج خاتون کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ ذہین طاہرہ کو اپنی زندگی میں کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہونے کی وجہ سے اپنی بیٹی اور پھر بہو کے انتقال کا دکھ بھی جھیلنا پڑا تھا، لیکن انھوں نے ہمّت سے کام لیا۔ وہ نہایت بااخلاق اور اعلیٰ اقدار کی حامل خاتون تھیں اور ساتھی فن کاروں‌ خاص طور پر جونیئرز کے لیے ایک اسکول اور ادارہ تھیں جن سے انھوں نے بہت کچھ سیکھا۔

  • ذہین طاہرہ:‌ پی ٹی وی کی سینئر اداکارہ کی برسی

    ذہین طاہرہ:‌ پی ٹی وی کی سینئر اداکارہ کی برسی

    ایک زمانہ تھا جب ملک میں‌ ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر معیاری تفریحی پروگرام اور ڈرامے نشر ہوتے تھے اور اس دور کے فن کاروں سے گویا ہر چھوٹا بڑا اپنے کنبے کے کسی فرد کی طرح مانوس ہوتا تھا۔ ذہین طاہرہ نے بھی اسی دور میں اپنے مداحوں سے بڑا پیار اور احترام پایا۔ آج سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کی برسی ہے۔

    ذہین طاہرہ کا فنی سفر کئی دہائیوں پر محیط ہے جس میں انھوں نے لگ بھگ سات سو ڈراموں‌ میں کام کیا اور ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ اداکارہ کے کیریئر کا آغاز 1960ء میں ہوا تھا۔ اسٹیج اور ریڈیو کے بعد انھیں ٹیلی ویژن پر کام کرنے کا موقع ملا اور ذہین طاہرہ نے ملک گیر شہرت حاصل کی۔

    ’خدا کی بستی‘ پی ٹی وی کا ریکارڈ ساز ڈرامہ ہے۔ 1974 میں اداکارہ ذہین طاہرہ نے اسی ڈرامے میں مرکزی کردار نبھایا اور ہر خاص و عام کو اپنا مداح بنا لیا۔ یہ ممتاز ناول نگار شوکت صدیقی کی کہانی پر مبنی ڈرامہ تھا۔ ذہین طاہرہ نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کی اور ٹیلی ویژن کے لیے بطور ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی قسمت آزمائی۔ ان کے چند مشہور ڈراموں میں منزل، مراد، آنگن ٹیڑھا، کرن کہانی، عروسہ، دستک، دیس پریس، وقت کا آسمان، شمع، وغیرہ شامل ہیں۔

    ذہین طاہرہ کا تعلق لکھنؤ سے تھا۔ وہ 1930ء میں پیدا ہوئیں اور ان کا خاندان تقسیمِ ہند کے بعد ہجرت کر کے کراچی آگیا تھا۔ اداکارہ کو جولائی کے مہینے میں‌ دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، لیکن ان کی طبیعت نہیں سنبھل سکی اور 9 جولائی 2019ء وہ اس دارِ‌ فانی سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہوگئیں۔ 2013 میں ذہین طاہرہ کو تمغائے امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

    50 کی دہائی میں ذہین طاہرہ کی شادی ہوگئی تھی۔ ان کے شوہر نے ان کے فن کی حوصلہ افزائی کی اور ٹی وی پر کام جاری رکھنے کی اجازت دی۔ اس کے ساتھ وہ شوہر کی رضامندی اور معاونت سے تعلیمی سلسلہ بھی جاری رکھنے میں کام یاب ہوئیں اور اردو کالج (وفاقی اردو یونیورسٹی) سے گریجویشن کیا۔ ان کے والد فوج میں شعبۂ طب سے وابستہ تھے۔ ذہین طاہرہ کو بچپن ہی سے فنونِ لطیفہ سے جذباتی وابستگی رہی، بالخصوص گلوکاری اور رقص میں دل چسپی تھی۔ زمانۂ طالبِ علمی میں انھیں ریڈیو پاکستان پر پہلی مرتبہ پروگرام بزمِ طلبا میں شرکت کرنے کا موقع ملا اور بعد میں وہ ریڈیو کے ڈراموں میں بطور اداکارہ کام کرنے لگیں اور پھر ٹیلی ویژن پر ہر طرح کے کردار نبھائے۔ ان کے زیادہ تر ڈرامے سماجی ناہمواریوں، معاشرتی رویوں اور عام گھریلو کہانیوں سے متعلق تھے جن میں سے بیشتر میں ذہین طاہرہ کا کردار بہت طاقت ور تھا۔ ذہین طاہرہ نے ان کرداروں کو بخوبی نبھایا اور اپنے فنِ اداکاری سے ان میں‌ حقیقت کا رنگ بھر دیا۔ ذہین طاہرہ گلوکاری کا بھی شوق رکھتی تھیں۔ انھوں نے کئی مواقع پر اپنے احباب کی فرمائش پوری کی اور اپنی آواز میں گیت سنائے۔ حلقۂ احباب بالخصوص ساتھی فن کار ذہین طاہرہ کو انتہائی نفیس، شفیق اور شگفتہ مزاج خاتون کے طور پر یاد کرتے ہیں۔

    ان کی ذاتی زندگی کا ایک بڑا صدمہ اپنی بیٹی کی کینسر جیسے موذی مرض کے ہاتھوں‌ موت اور پھر بہو کا انتقال تھا۔ ذہین طاہرہ عام زندگی میں بھی نہایت خوش اخلاق اور اعلیٰ اقدار کی حامل خاتون کے طور پر مشہور تھیں اور ساتھی فن کاروں‌ اور جونیئرز کے لیے خاص طور پر وہ ایک استاد کا درجہ رکھتی تھیں۔

  • پی ٹی وی کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کی برسی

    پی ٹی وی کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کی برسی

    ایک زمانہ تھا جب ملک میں‌ ریڈیو اور ٹیلی ویژن جیسے میڈیم نہ صرف معیاری تفریحی پروگراموں اور ڈراموں کی وجہ سے سامعین اور ناظرین میں‌ مقبول تھے بلکہ کنبے کا ہر فرد اُس دور کے فن کاروں سے مانوس ہوتا تھا۔ ذہین طاہرہ بھی پاکستان بھر میں‌ پہچانی جاتی تھیں اور ہر چھوٹا بڑا ان کا مداح تھا۔ آج ٹیلی ویژن کی منجھی ہوئی اور سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ کی برسی ہے۔

    اداکارہ ذہین طاہرہ کئی دہائیوں تک فنِ اداکاری سے منسلک رہیں‌ اور لگ بھگ سات سو ڈراموں‌ میں کام کیا۔ ذہین طاہرہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 1960ء میں بطور اداکارہ شروع کیا تھا۔ انھوں نے اسٹیج اور ریڈیو کے ساتھ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور ناظرین سے داد وصول کی۔

    ’خدا کی بستی‘ پی ٹی وی کا ریکارڈ ساز ڈرامہ سمجھا جاتا ہے جس میں 1974 میں ذہین طاہرہ نے مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی تھی۔ یہ ممتاز ناول نگار شوکت صدیقی کی کہانی پر مبنی تھا جسے پی ٹی وی کے سنہری دور میں‌ کلاسک کا درجہ حاصل ہوا۔ ذہین طاہرہ نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کی اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں بطور ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

    ان کے مشہور ڈراموں میں منزل، مراد، آنگن ٹیڑھا، کرن کہانی، عروسہ، دستک، دیس پریس، وقت کا آسمان، شمع، وغیرہ شامل ہیں۔ ذہین طاہرہ کو 2013 میں تمغائے امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

    اداکارہ ذہین طاہرہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں جہاں طبیعت بگڑنے پر انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، لیکن 9 جولائی 2019ء کو وہ خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

    ذہین طاہرہ کا تعلق لکھنؤ سے تھا جہاں انھوں نے 1930ء میں آنکھ کھولی اور تقسیمِ ہند کے بعد ہجرت کرکے آنے والا ان کا کنبہ کراچی میں سکونت پذیر ہوا۔

    ان کے زیادہ تر ڈرامے سماجی ناہمواریوں، معاشرتی رویوں اور عام گھریلو کہانیوں سے متعلق تھے جن میں سے بیشتر میں ذہین طاہرہ کا کردار بہت طاقت ور تھا۔ ذہین طاہرہ نے ان کرداروں کو بخوبی نبھایا اور اپنے فنِ اداکاری سے ان میں‌ حقیقت کا رنگ بھر دیا۔ ذہین طاہرہ گلوکاری کا بھی شوق رکھتی تھیں۔ انھوں نے کئی مواقع پر اپنے احباب کی فرمائش پر گیت گا کر انھیں محظوظ کیا۔

    حلقۂ احباب بالخصوص ساتھی فن کار ذہین طاہرہ کو انتہائی نفیس، شفیق اور شگفتہ مزاج خاتون کے طور پر یاد کرتے ہیں۔ اداکارہ کو ذاتی زندگی میں اپنی بیٹی کو کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہونے اور بہو کے انتقال کا دکھ جھیلنا پڑا تھا، لیکن انھوں نے ہمّت سے کام لیا۔ وہ نہایت بااخلاق اور اعلیٰ اقدار کی حامل خاتون تھیں جب کہ ساتھی فن کاروں‌ اور جونیئرز کے لیے خاص طور پر ایک ایسی سینئر اداکارہ تھیں‌ جن سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا تھا۔

  • پاکستان ٹیلی ویژن کی نام وَر اداکارہ ذہین طاہرہ کی برسی

    پاکستان ٹیلی ویژن کی نام وَر اداکارہ ذہین طاہرہ کی برسی

    کئی دہائیوں تک ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ذہین طاہرہ 2019ء میں آج ہی کے دن وفات پاگئی تھیں۔ ان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر اور منجھی ہوئی اداکاراؤں میں‌ ہوتا ہے۔

    ذہین طاہرہ کا تعلق لکھنؤ سے تھا۔ انھوں نے لگ بھگ 45 برس ٹیلی ویژن پر کام کیا اور اداکاری کے فن میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ذہین طاہرہ نے ریڈیو، اسٹیج پرفارمنس کے ساتھ چند فلموں میں بھی کردار نبھائے تھے۔

    اداکارہ ذہین طاہرہ نے 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کی۔ انھوں نے 1960ء میں ٹی وی پر اپنی داکاری کا آغاز کیا۔ ’خدا کی بستی‘ پی ٹی وی کا مقبول ترین ڈراما تھا جسے 1974ء میں دوبارہ اسکرین پر پیش کیا گیا اور ذہین طاہرہ نے اس میں مرکزی کردار نبھا کر شہرت حاصل کی۔

    چھوٹی اسکرین پر اداکارہ نے آنگن ٹیڑھا، خالہ خیرن، شمع، عروسہ، دیس پردیس، عجائب خانہ، ضرب تقسیم اور مختلف پروڈکشن ہاؤسز کے تحت بننے والے ڈراموں میں‌ کام کیا جو نجی ٹیلی ویژن چینلوں پر نشر ہوئے۔

    ڈراموں میں اپنے فن کا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ انھوں نے بڑی اسکرین پر بھی اپنی اداکاری سے شائقین کو متاثر کیا۔ انھیں حکومتِ پاکستان نے 2013ء میں ’تمغہ امتیاز‘ سے نوازا تھا۔

  • معروف اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کرگئیں

    معروف اداکارہ ذہین طاہرہ انتقال کرگئیں

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ذہین طاہرہ 70 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں، انہیں گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ذہین طاہرہ 70 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئیں، وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

    اداکارہ ذہین طاہرہ کو گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اداکارہ کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی جو سنبھل نہ سکی اور وہ انتقال کر گئیں۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ تھیں وہ ابتدا سے ہی ٹی وی اسکرین پر چھائی رہیں۔

    نامور اداکارہ نے سات سو سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے خدا کی بستی میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    علاوہ ازیں دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، راستے دل کے اور دیگر لاتعداد کلاسیک ڈراموں میں جلوہ گر ہونے کا موقع پر بھی ملا۔ ذہین طاہرہ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ببن خالہ کی بیٹیاں میں شاندار اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں۔

    حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔

  • شکر ہے، افواہیں دم توڑگئیں

    شکر ہے، افواہیں دم توڑگئیں

    کراچی: معروف اداکارہ، ہدایت کارہ ذہین طاہرہ کے انتقال کی افواہیں دم توڑ گئیں، اسپتال نے رو بہ صحت ہونے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقعی نجی اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ذہین طاہرہ کے انتقال کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

    ترجمان آغا خان اسپتال کا کہنا ہے کہ ذہین طاہرہ کی طبیعت قدر بہتر ہے،وارڈ میں ڈاکٹروں کی ٹیم نگرانی کررہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ انہیں عارضہ قلب کی شکایت میں اسپتال لایا گیا تھا ، جہاں ابتدائی طور پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیااور ان کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق ان کی عمرزیاد ہ ہے جس کے سبب ان کو ریکوری میں وقت لگ رہا ہے، اہل خانہ کو ان کی صحت کے حوالے سے مسلسل باخبر رکھا جارہا ہے۔

    دوسری جانب اداکارہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ذہین طاہرہ گذشتہ کئی روز سے علیل ہیں اورڈاکٹروں کی جانب سے ملاقات پر پابندی ہے ۔

    کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ ہیں وہ ابتدا سے ہی تی وی اسکرین پر چھائی رہی ہیں۔

    نامور اداکارہ اب تک سات سو سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے خدا کی بستی میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    علاوہ ازیں دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، راستے دل کے اور دیگر لاتعداد کاسیک ڈراموں میں جلوہ گر ہونے کا موقع پر بھی ملا۔ ذہین طاہرہ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ببن خالہ کی بیٹیاں میں شاندار اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں۔

  • معروف اداکارہ ذہین طاہرہ دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

    معروف اداکارہ ذہین طاہرہ دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ ذہین طاہرہ کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ذہین طاہرہ کو دل کا دورہ پڑنے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، شوبز کمیونٹی اور اہل خانہ نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

    [bs-quote quote=”شوبز کمیونٹی اور اہل خانہ نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ ہیں وہ ابتدا سے ہی تی وی اسکرین پر چھائی رہی ہیں۔

    ویٹرن اداکارہ اب تک سات سو سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے خدا کی بستی میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    علاوہ ازیں دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، راستے دل کے اور دیگر لاتعداد کاسیک ڈراموں میں جلوہ گر ہونے کا موقع پر بھی ملا۔

    ذہین طاہرہ حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ببن خالہ کی بیٹیاں میں شاندار اداکاری کرتی ہوئی دکھائی دیں، اس کے علاوہ ایک ایئر کنڈیشن کا اشتہار بھی کیا۔